Maktaba Wahhabi

عقیدہ و آداب کی کتاب الشرح والابانہ

مؤلف: ابو عبد اللہ عبید اللہ ابن بطۃ العکبری

ناشر: دارالمعرفہ ،پاکستان

138
۳۶۵۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: ’’اللہ تعالیٰ کی حلال کردہ چیز کو حرام کرنے والا ایسے ہی ہے جیسے اس کو حرام کردہ چیز کو حلال کرنے والا۔‘‘ 1 1۔ المعجم الکبیر: ۴۱۶۔ مجمع الزوائد: ۱؍ ۱۷۶۔ تہذیب الآثار للطبری: ۲۸۲۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿وَ لَا تَقُوْلُوْا لِمَا تَصِفُ اَلْسِنَتُکُمُ الْکَذِبَ ہٰذَا حَلٰلٌ وَّ ہٰذَا حَرَامٌ لِّتَفْتَرُوْا عَلَی اللّٰہِ الْکَذِبَ اِنَّ الَّذِیْنَ یَفْتَرُوْنَ عَلَی اللّٰہِ الْکَذِبَ لَا یُفْلِحُوْنَo﴾ (النحل: ۱۱۶) ’’اور اس کی وجہ سے جو تمھاری زبانیں جھوٹ کہتی ہیں ، مت کہو کہ یہ حلال ہے اور یہ حرام ہے، تاکہ اللہ پر جھوٹ باندھو۔ بے شک جو لوگ اللہ پر جھوٹ باندھتے ہیں وہ فلاح نہیں پاتے۔‘‘ ٭ اور جو لوگ ان کو حرام کہتے ہیں ، اور ان کے کھانے والوں کو معیوب سمجھتے ہیں ، وہ خود زنا کار، شرابی اور لوگوں کا مال ظلم سے کھانے والے ہوتے ہیں ، اور کچھ ایسے بھی لوگ ہیں جو ان کو لات کو حرام کہنے کی وجہ سے ان کو کھانے والوں کو بھی ذلیل و حقیر سمجھتے ہیں ۔‘‘ جبکہ یہ حرکت علماء کے ہاں بہت بڑے کبیرہ گناہوں میں سے ہے، اور انتہائی رسوا کن فحاشی، اور اللہ تعالیٰ کے ساتھ مقابلہ ہے کہ اس کی حلال کردہ چیز کو حرام کہہ کر اس کی بات کو ٹھکرایا جائے، اور اس کی وسعتوں کو تنگ کیا جائے، اور جس چیز میں اس نے چھوٹ دی ہے اسے حرام کیا جائے۔ ہم نے اپنے اوپر اللہ تعالیٰ کی کئی نعمتیں شمار کی ہیں اور اس کے احسانات ہم پر بے شمار ہیں ۔ اس کا فرمان ہے: ﴿وَ ہُوَ الَّذِیْ سَخَّرَ الْبَحْرَ لِتَاْکُلُوْا مِنْہُ لَحْمًا طَرِیًّا وَّ تَسْتَخْرِجُوْا مِنْہُ حِلْیَۃً تَلْبَسُوْنَہَا وَ تَرَی الْفُلْکَ مَوَاخِرَ فِیْہِ وَ لِتَبْتَغُوْا مِنْ فَضْلِہٖ وَ لَعَلَّکُمْ تَشْکُرُوْنَo﴾ (النحل: ۱۴) ’’اور وہی ہے جس نے سمندر کو مسخر کر دیا، تاکہ تم اس سے تازہ گوشت کھاؤ اور
x
صفحہعنوان
5مقدمۃ المحقق
5خطبہ مسنونہ:
8مصنف کا تعارف اور حالات زندگی
8علمی مقام و مرتبہ:
9آپ کے اساتذہ کرام:
10آپ کے شاگرد:
10آپ کی علمی خدمات:
10آپ کی چند مشہور تالیفات:
12آپ کا عقیدہ:
12آپ کے بارے میں اہل علم کی رائے:
12ابن بطہ پر تہمت:
15ربّ یسر، وأَعِنْ ولَکَ الحمدُ
19لزوم سنت اور مذمت بدعت احادیث و آثار کی روشنی میں
87اصول سنت اور عتقاد سلف
98تقدیر پر ایمان:
130عبادات اور آداب
130اور یہ بھی سنت میں ہے کہ:
135اور یہ بھی سنت ہے کہ:
135اور یہ بھی سنت ہے کہ:
135اور یہ بھی سنت ہے کہ:
141اور یہ بھی سنت ہے کہ:
142اور یہ بھی سنت ہے کہ:
143اور یہ بھی سنت ہے کہ:
144اور یہ بھی سنت ہے کہ:
160بدعت سے تحذیر
167بدعات اور اہل جاہلیت سے مشابہت:
Flag Counter