Maktaba Wahhabi

عقیدہ و آداب کی کتاب الشرح والابانہ

مؤلف: ابو عبد اللہ عبید اللہ ابن بطۃ العکبری

ناشر: دارالمعرفہ ،پاکستان

149
پاس نہیں اور ایک بیع میں دو شرطیں لگانے سے منع فرمایا۔1 1۔ احمد: ۶۶۷۱۔ ترمذی: ۱۲۳۴۔ حسن۔ ۴۲۲۔ جانور کے چہرہ پر مارنے اور اس کا چہرہ داغنے سے منع کیا۔1 1۔ مسلم: ۵۶۰۲۔ داغنا: آگ سے داغنا اور کان کاٹنا اور ناک میں چیرا لگانا مراد ہے۔ ۴۲۳۔ کسی انسان کے چہرہ پر تھوکنے سے منع فرمایا ہے۔1 1۔ فائدہ:.....نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے کہ آپ نے دجال کے متعلق فرمایا: بے شک وہ کانا ہے اور آپ کا رب کانا نہیں ہے، جو کوئی اس سے ملے، اسے چاہیے کہ اس کے چہرہ پر تھوک دے۔ ۴۲۴۔ اور یہ کہ عورت اپنے شوہر کو ہمبستری سے نہ روکے۔1 1۔ البخاری: ۵۱۹۳۔ ۴۲۵۔ انسان ایسی بات نہ کہے جو وہ خود نہیں کرتا اور وعدہ خلافی نہ کرے اور اپنے بھائی کا راز کسی کو نہ بتائے۔1 1۔ البخاری: ۳۳۔ مسلم: ۱۰۷۔ ۴۲۶۔ اور فضول خرچی اور بخل سے منع فرمایا ہے۔1 1۔ فرمان الٰہی: ﴿وَالَّذِیْنَ اِِذَا اَنفَقُوْا لَمْ یُسْرِفُوْا وَلَمْ یَقْتُرُوْا وَکَانَ بَیْنَ ذٰلِکَ قَوَامًاo﴾ (الفرقان: ۶۷)’’اور وہ کہ جب خرچ کرتے ہیں تو نہ فضول خرچی کرتے ہیں اور نہ خرچ میں تنگی کرتے ہیں اور (ان کا خرچ)اس کے درمیان معتدل ہوتا ہے۔‘‘ علامہ طبری فرماتے ہی: اس سے مراد فضول خرچی میں یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی مباح کردہ حد سے تجاوز کیا جائے اور بخل یہ ہے حکم الٰہی کے مطابق خرچ کرنے میں کوتاہی کی جائے۔ (الطبری: ۱۹؍۳۸) ۴۲۷۔ اور انسان دنیا نہ ملنے پر غمگین اور مل جانے پر خوش نہ ہو۔1 1۔ الحدیث۔ الترمذی: ۲۴۶۵۔ ابن ماجہ: ۴۱۰۵۔ ۴۲۸۔ اور یہ کہ شادی بیاہ یا غمی کے مواقع پر اور سیر و تفریح کے لیے جانے کے لیے، یا دیگر خواہشات نفس میں عورت کی پیروی اور اطاعت نہ کرے۔1 1۔ یہاں پر کتاب میں حمامات کا لفظ استعمال ہوا ہے۔ اس سے مراد وہ تالاب ہیں جہاں لوگ نہانے کے لیے جاتے ہیں ، خواہ طہارت کے لیے نہا رہے ہوں یا راحت کے لیے۔ حدیث میں آتا ہے جو کوئی .....الخ۔ (ترمذی: ۲۸۰۱۔ احمد: ۱۴۶۵۱۔ حاکم: ۴؍۲۸۸، صحیح) ۴۲۹۔ جو کوئی ہر بات میں اپنی بیوی کی اطاعت کرتا ہے وہ اسے منہ کے بل جہنم میں گرا کر
x
صفحہعنوان
5مقدمۃ المحقق
5خطبہ مسنونہ:
8مصنف کا تعارف اور حالات زندگی
8علمی مقام و مرتبہ:
9آپ کے اساتذہ کرام:
10آپ کے شاگرد:
10آپ کی علمی خدمات:
10آپ کی چند مشہور تالیفات:
12آپ کا عقیدہ:
12آپ کے بارے میں اہل علم کی رائے:
12ابن بطہ پر تہمت:
15ربّ یسر، وأَعِنْ ولَکَ الحمدُ
19لزوم سنت اور مذمت بدعت احادیث و آثار کی روشنی میں
87اصول سنت اور عتقاد سلف
98تقدیر پر ایمان:
130عبادات اور آداب
130اور یہ بھی سنت میں ہے کہ:
135اور یہ بھی سنت ہے کہ:
135اور یہ بھی سنت ہے کہ:
135اور یہ بھی سنت ہے کہ:
141اور یہ بھی سنت ہے کہ:
142اور یہ بھی سنت ہے کہ:
143اور یہ بھی سنت ہے کہ:
144اور یہ بھی سنت ہے کہ:
160بدعت سے تحذیر
167بدعات اور اہل جاہلیت سے مشابہت:
Flag Counter