Maktaba Wahhabi

عقیدہ و آداب کی کتاب الشرح والابانہ

مؤلف: ابو عبد اللہ عبید اللہ ابن بطۃ العکبری

ناشر: دارالمعرفہ ،پاکستان

158
۴۸۵۔ اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا کہ کوئی انسان یہ بات پسند کرے کہ اس کے استقبال کے لیے کھڑے ہوں ۔ آپ نے فرمایا: جس کو یہ بات پسند ہو کہ لوگ اس کے استقبال کے لیے کھڑے ہوں ، پس وہ اپنا ٹھکانا جہنم کی آگ میں بنا لے۔1 1۔ البخاری: ۹۷۷۔ الترمذی: ۲۷۵۵۔ یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ ۴۸۶۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو کوئی اس غرض سے کھڑا ہو کہ لوگ بھی اس کے ساتھ کھڑے ہو جائیں ، اللہ تعالیٰ اس کی طرف نہیں دیکھیں گے۔1 1۔ حدیث میں اس کی دلیل نہیں مل سکی۔ ۴۸۷۔ جو کوئی اہل دنیا کی تعظیم کرتا ہے گویا کہ وہ بتوں کی تعظیم کرتا ہے۔1 1۔ یہ حدیث ان الفاظ میں نہیں ملتی۔ ۴۸۸۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو کوئی اہل دنیا کی تعظیم کرتا ہے گویا کہ اس نے بہت بڑی بدعت ایجاد کی۔1 1۔ الزہد لابن ابی دنیا: ۱۸۔ ۴۸۹۔ اور فرمایا: جو کوئی اہل دنیا کے پاس جا کر عاجزی اور انکساری کرتا ہے، اس کا ایک تہائی دین ضائع ہو جاتا ہے۔1 1۔ یہ من گھڑت روایت ہے۔ الموضوعات: ۳؍۱۳۳۔ ٭ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے تعلیم کردہ اداب میں سے یہ بھی ہے کہ ۴۹۰۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا ہے کہ انسان کھانے میں پانی میں پھونک مارے۔1 1۔ رواہ البخاری: ۱۵۳۔ ۴۹۱۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جس کسی کے ہاتھ سے لقمہ گر جائے، اسے چاہیے کہ اسے اٹھا کر کھا لے۔ یا کسی دوسرے کو کھلا دے اور شیطان کے لیے نہ چھوڑے۔1 1۔ مسلم: ۵۳۴۹ .....الخ۔ ۴۹۲۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب کھجور تناول فرماتے تو گٹھلی انگلیوں میں پکڑتے۔ معنی یہ ہے کہ کھجور ہتھیلی سے تناول فرماتے اور گٹھلی انگلیوں میں پکڑتے۔1 1۔ یہ عبداللہ بن بسر کی حدیث کی طرف اشارہ ہے، .....الخ۔ (مسلم: ۵۳۷۸)
x
صفحہعنوان
5مقدمۃ المحقق
5خطبہ مسنونہ:
8مصنف کا تعارف اور حالات زندگی
8علمی مقام و مرتبہ:
9آپ کے اساتذہ کرام:
10آپ کے شاگرد:
10آپ کی علمی خدمات:
10آپ کی چند مشہور تالیفات:
12آپ کا عقیدہ:
12آپ کے بارے میں اہل علم کی رائے:
12ابن بطہ پر تہمت:
15ربّ یسر، وأَعِنْ ولَکَ الحمدُ
19لزوم سنت اور مذمت بدعت احادیث و آثار کی روشنی میں
87اصول سنت اور عتقاد سلف
98تقدیر پر ایمان:
130عبادات اور آداب
130اور یہ بھی سنت میں ہے کہ:
135اور یہ بھی سنت ہے کہ:
135اور یہ بھی سنت ہے کہ:
135اور یہ بھی سنت ہے کہ:
141اور یہ بھی سنت ہے کہ:
142اور یہ بھی سنت ہے کہ:
143اور یہ بھی سنت ہے کہ:
144اور یہ بھی سنت ہے کہ:
160بدعت سے تحذیر
167بدعات اور اہل جاہلیت سے مشابہت:
Flag Counter