Maktaba Wahhabi

عقیدہ و آداب کی کتاب الشرح والابانہ

مؤلف: ابو عبد اللہ عبید اللہ ابن بطۃ العکبری

ناشر: دارالمعرفہ ،پاکستان

161
پٹائی لگائی حتیٰ کہ اس کے بال کھل گئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا گیا: اے امیر المومنین1۔ اس کے بال کھل گئے ہیں ۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اس کے لیے اللہ تعالیٰ کی طرف سے دُوری ہو، اس کی کوئی حرمت نہیں ۔ آپ رضی اللہ عنہ سے پوچھا گیا: وہ کیوں ؟ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: یہ گریہ و زاری کرنے کا کہتی ہے جبکہ اللہ تعالیٰ اس سے منع کرتے ہیں ۔ یہ صبر کرنے سے روکتی ہے جبکہ اللہ تعالیٰ صبر کرنے کا حکم دیتے ہیں ۔ اپنے آنسوؤں پر درہم لیتی ہے اور دوسرے کے زخموں پر روتی ہے، اور زندہ کو غمگین کرتی ہے اور مردہ کو اذیت پہنچاتی ہے۔1 1۔ مصنف عبدالرزاق: ۶۶۷۲۔ ابراہیم بن محمد کہتے ہیں حضر بن عاصم نے بیان کیا کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ایک رات مدینہ میں رونے کی آواز سنی، آپ گئے اور اس گھر میں داخل ہوئے، عورتوں کو علیحدہ کیا اور اس رونے والی کو درہ سے مارنے لگے۔ اس کی چادر گر گئی۔ کسی نے کہا .....الخ۔ (مجموع الفتاوی: ۳۲؍۲۵۱۔ مدارج: ۱؍۵۰۰) ۴۹۹۔ ابن عون کہتے ہیں : میں کوفہ وارد ہوا، میں نے دیکھا کچھ لوگ سڑک پر رو رہے ہیں میں نے ان کے بارے میں پوچھا یہ کیوں رو رہے ہیں ؟ کہا گیا کہ حضرت حسین پر رو رہے ہیں ۔ میں ابراہیم نخعی کے پاس آیا اور انہیں اس کے متعلق بتایا، تو آپ رحمہ اللہ نے فرمایا: اہل کوفہ ہمیشہ سے ہر سال کوئی نئی بدعت ایجاد کرتے ہیں ۔ حتیٰ کہ اب ان میں حق بات بھی بدعت بن کر رہ گئی ہے۔ اور بدعات میں سے: ۵۰۰۔ گانے بجانے والیاں رکھنا اور گانے سننا۔1 1۔ عمران بن حصین، الترمذی: ۲۳۵۹.....الخ۔ امام مالک سے گانے کے بارے میں پوچھا گیا، تو آپ نے فرمایا: ﴿فَذٰلِکُمُ اللّٰہُ رَبُّکُمُ الْحَقُّ فَمَاذَا بَعْدَ الْحَقِّ اِلَّا الضَّلٰلُ فَاَنّٰی تُصْرَفُوْنَo﴾ (یونس: ۳۲)’’سو وہ اللہ ہی تمھارا سچا رب ہے، پھر حق کے بعد گمراہی کے سوا کیا ہے؟ پھر کہاں پھیرے جاتے ہو؟‘‘ ۵۰۱۔ حضرت عبداللہ بن مسعود فرماتے ہیں : گانا سننے سے دل میں نفاق ایسے پیدا ہوتا ہے جیسے پانی لگانے سے ککڑی پیدا ہوتی ہے۔1 1۔ الإبانۃ: ۹۴۸۔ السنۃ للخلال: ۱۶۴۶۔
x
صفحہعنوان
5مقدمۃ المحقق
5خطبہ مسنونہ:
8مصنف کا تعارف اور حالات زندگی
8علمی مقام و مرتبہ:
9آپ کے اساتذہ کرام:
10آپ کے شاگرد:
10آپ کی علمی خدمات:
10آپ کی چند مشہور تالیفات:
12آپ کا عقیدہ:
12آپ کے بارے میں اہل علم کی رائے:
12ابن بطہ پر تہمت:
15ربّ یسر، وأَعِنْ ولَکَ الحمدُ
19لزوم سنت اور مذمت بدعت احادیث و آثار کی روشنی میں
87اصول سنت اور عتقاد سلف
98تقدیر پر ایمان:
130عبادات اور آداب
130اور یہ بھی سنت میں ہے کہ:
135اور یہ بھی سنت ہے کہ:
135اور یہ بھی سنت ہے کہ:
135اور یہ بھی سنت ہے کہ:
141اور یہ بھی سنت ہے کہ:
142اور یہ بھی سنت ہے کہ:
143اور یہ بھی سنت ہے کہ:
144اور یہ بھی سنت ہے کہ:
160بدعت سے تحذیر
167بدعات اور اہل جاہلیت سے مشابہت:
Flag Counter