Maktaba Wahhabi

عقیدہ و آداب کی کتاب الشرح والابانہ

مؤلف: ابو عبد اللہ عبید اللہ ابن بطۃ العکبری

ناشر: دارالمعرفہ ،پاکستان

166
ہیں ۔ ان میں سے کچھ رقص کرتے ہیں اور تالیاں بجاتے ہیں ، کپڑے پھاڑتے ہیں اور اپنے ان افعال پر کہتے ہیں یہ اللہ نے فرمایا ہے، یہ فلاں نے فرمایا ہے، یہ ولی نے فرمایا ہے۔ ان میں سے کوئی بات بھی اللہ تعالیٰ نے نہیں فرمائی اور نہ ہی صحابہ سے کوئی ایسا اثر مروی ہے اور نہ ہی ایسا کرنا سنت سے ثابت ہے، نہ ہی فلاں حوراء نے کہا ہے اور نہ کسی ولی نے۔ یہ انسان محض بدعتی، جھوٹا اور دروغ گو ہے۔1 1۔ الإبانۃ الکبری: ۳؍۱۹۸۔ ۵۲۴۔ ان میں ایک دوسرا گروہ ایسا ہے جو کہ زہد و عبادت ظاہر کرتے ہیں اور مکاسب اور معیشت کو حرام سمجھتے ہیں اور لوگوں سے مانگتے اور چپک کر سوال کرنے کو جائز سمجھتے ہیں ۔ شوق اور محبت کے دعوے دار ہیں ، کہ ان سے خوف اور ان کی امیدیں ختم ہو چکی ہیں ۔1 1۔ یہ خرافات صوفیوں کے ایک گروہ کی ہیں جو کہتے ہیں ہم اللہ کی عبادت اس کی جہنم کے خوف اور جنت کے شوق میں نہیں کرتے۔ بلکہ اس کی محبت میں اس کے دیدار کے شوق میں کرتے ہیں ۔ یہ کلام کتاب و سنت کے خلاف ہے۔ انبیاء اور اسلاف کا طریقہ اس کے خلاف رہا ہے۔ اللہ تعایلٰ ان حضرات کی تعریف میں فرماتے ہیں : ﴿اِنَّہُمْ کَانُوْا یُسٰرِعُوْنَ فِی الْخَیْرٰتِ وَ یَدْعُوْنَنَا رَغَبًا وَّ رَہَبًَا وَ کَانُوْا لَنَا خٰشِعِیْنَo﴾(الانبیاء: ۹۰)’’بے شک وہ نیکیوں میں جلدی کرتے تھے اور ہمیں رغبت اور خوف سے پکارتے تھے اور وہ ہمارے ہی لیے عاجزی کرنے والے تھے۔‘‘ خوف اور امید سے خالی عمل محض زندیقیت ہے جو اس قسم کے صوفیاء میں پائی جاتی ہے۔‘‘ ٭ یہ تمام قسم کے لوگ بدعتی ہیں او اس طرح کا دعوی کرنے والا اہل علم و معرفت کے ہاں انتہائی برا اور ناپسندیدہ ہے اس لیے کہ اللہ تعالیٰ کسب معیشت اور صناعت و تجارت کو کتاب و سنت کے احکام میں قیامت تک کے لیے حلال کیا ہے اور لوگوں سے مانگنے اور ان کے سامنے ہاتھ پھیلانے کو بلاضرورت حرام کیا ہے۔1 1۔ لحدیث مسلم: ۲۳۶۳۔ ترمذی: ۶۵۲، حسن۔ احمد: ۶۵۳۰۔ بربہاری شرح السنۃ: ۱۱۳۔ ۵۲۵۔ علماء کا اجماع ہے اور ان کے مابین کوئی اختلاف نہیں کہ اللہ عزوجل نے اپنے بندوں پر خوف اور محبت فرض کیے ہیں اور لوگوں کو ان کی طرف بلایا ہے اور ترغیب و ترہیب کی دعوت دی ہے۔1
x
صفحہعنوان
5مقدمۃ المحقق
5خطبہ مسنونہ:
8مصنف کا تعارف اور حالات زندگی
8علمی مقام و مرتبہ:
9آپ کے اساتذہ کرام:
10آپ کے شاگرد:
10آپ کی علمی خدمات:
10آپ کی چند مشہور تالیفات:
12آپ کا عقیدہ:
12آپ کے بارے میں اہل علم کی رائے:
12ابن بطہ پر تہمت:
15ربّ یسر، وأَعِنْ ولَکَ الحمدُ
19لزوم سنت اور مذمت بدعت احادیث و آثار کی روشنی میں
87اصول سنت اور عتقاد سلف
98تقدیر پر ایمان:
130عبادات اور آداب
130اور یہ بھی سنت میں ہے کہ:
135اور یہ بھی سنت ہے کہ:
135اور یہ بھی سنت ہے کہ:
135اور یہ بھی سنت ہے کہ:
141اور یہ بھی سنت ہے کہ:
142اور یہ بھی سنت ہے کہ:
143اور یہ بھی سنت ہے کہ:
144اور یہ بھی سنت ہے کہ:
160بدعت سے تحذیر
167بدعات اور اہل جاہلیت سے مشابہت:
Flag Counter