Maktaba Wahhabi

عقیدہ و آداب کی کتاب الشرح والابانہ

مؤلف: ابو عبد اللہ عبید اللہ ابن بطۃ العکبری

ناشر: دارالمعرفہ ،پاکستان

۲۴۰۔ سب سے پہلی چیز جو اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں پر فرض کی ہے، اور جس کی خاطر رسول مبعوث کیے، اور اس مسئلہ میں کتابیں نازل کیں ۔ وہ اللہ تعالیٰ پر ایمان ہے۔ اس کا معنی یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فرامین، احکام، فرائض اور منہیات کے علاوہ جو چیز بھی انبیاء لے کر آئے ہیں ، اور جس میں کتابیں نازل کی ہیں ، اس کی تصدیق کرنا۔ اللہ تعالیٰ نے انبیاء کو اسی لیے مبعوث فرمایا۔ ارشاد ربانی ہے: ﴿وَ مَآ اَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِکَ مِنْ رَّسُوْلٍ اِلَّا نُوْحِیْٓ اِلَیْہِ اَنَّہٗ لَآاِلٰہَ اِلَّآ اَنَا فَاعْبُدُوْنِo﴾ (الانبیاء: ۲۵) ’’اور ہم نے تجھ سے پہلے کوئی رسول نہیں بھیجا مگر اس کی طرف یہ وحی کرتے تھے کہ بے شک حقیقت یہ ہے کہ میرے سوا کوئی معبود نہیں ، سو میری عبادت کرو۔‘‘ ابن رجب رحمہ اللہ نے جامع العلوم والحکم: ۱؍ ۱۱۴ میں لکھا ہے: یہ مسائل یعنی کہ مسائل اسلام، ایمان، کفر اور نفاق بہت ہی عظیم مسائل ہیں ۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ نے نیک بختی اور بدبختی، جنت یا جہنم کا استحقاق ان کے ساتھ معلق و مشروط رکھا ہے ان کے مسمیات میں واقع ہونے والا اختلاف اس امت میں پہلا اختلاف تھا۔ جو کہ خوارج اور صحابہ کے مابین پیش آیا۔ انہوں نے اہل توحید گنہگاروں کو دائرہ اسلام کر دیا تھا، اور اُن پر کافر ہونے کا حکم لگایا، اور ان کے ساتھ کفار جیسا معاملہ کرنے لگے۔ اس طرح مسلمانوں کے خون اور اموال کو مباح قرار دینے لگے۔ ۲۴۱۔ اس کی تصدیق کرنا، اور اس کا مطلب ہے، زبان سے اقرار، دل سے تصدیق اور اعضاء سے عمل‘‘ امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں : صحابہ، تابعین اور اُن کے بعد جن لوگوں کو ہم نے پایا، اُن سب کا اجماع تھا کہ: ایمان قول، عمل اور نیت کا نام ہے، ان تین میں سے کوئی ایک کسی دوسرے کی جگہ کفایت نہیں کرتا۔ 1 1۔ اللالکائی: ۱۵۹۳۔
x
صفحہعنوان
5مقدمۃ المحقق
5خطبہ مسنونہ:
8مصنف کا تعارف اور حالات زندگی
8علمی مقام و مرتبہ:
9آپ کے اساتذہ کرام:
10آپ کے شاگرد:
10آپ کی علمی خدمات:
10آپ کی چند مشہور تالیفات:
12آپ کا عقیدہ:
12آپ کے بارے میں اہل علم کی رائے:
12ابن بطہ پر تہمت:
15ربّ یسر، وأَعِنْ ولَکَ الحمدُ
19لزوم سنت اور مذمت بدعت احادیث و آثار کی روشنی میں
87اصول سنت اور عتقاد سلف
98تقدیر پر ایمان:
130عبادات اور آداب
130اور یہ بھی سنت میں ہے کہ:
135اور یہ بھی سنت ہے کہ:
135اور یہ بھی سنت ہے کہ:
135اور یہ بھی سنت ہے کہ:
141اور یہ بھی سنت ہے کہ:
142اور یہ بھی سنت ہے کہ:
143اور یہ بھی سنت ہے کہ:
144اور یہ بھی سنت ہے کہ:
160بدعت سے تحذیر
167بدعات اور اہل جاہلیت سے مشابہت:
Flag Counter