Maktaba Wahhabi

عقیدہ و آداب کی کتاب الشرح والابانہ

مؤلف: ابو عبد اللہ عبید اللہ ابن بطۃ العکبری

ناشر: دارالمعرفہ ،پاکستان

حجت میں قرآن اللہ تعالیٰ کا کلام ہے مخلوق نہیں ہے۔ ا :.....جو کوئی یہ کہتا ہے کہ قرآن مخلوق ہے۔ ب :.....جو کوئی قرآن کے کلام اللہ ہونے میں توقف یا شک کرے۔ ج :.....جو کوئی اپنی زبان سے اسے مخلوق کہے یا پھر اپنے دل میں چھپائے رکھے، تو وہ اللہ عزوجل کے ساتھ کفر کرنے والا ہے، اس کا خون حلال ہے، اللہ اس سے بری ہے اور وہ اللہ سے بری ہے۔ 1 1۔ للالکائی: ۳۲۱۔ امام ابو حاتم اور ابو زرعۃ کہتے ہیں : ہم نے مصر، حجاز، شام، عراق اور یمن کے علاوہ دیگر تمام شہروں کے علماء کو پایا۔ ان سب کا مذہب یہ تھا کہ: جو کوئی جہالت کی وجہ سے قرآن میں شک کرے، تو اسے تعلیم دی جائے گی۔ ایسا انسان بدعتی ہے مگر اسے کافر نہیں کہا جائے گا، 1 اور یہی حکم اُس انسان کا بھی ہے جو کہتا ہے میرا تلفظ قرآن مخلوق ہے۔ ایسے آدمی کو آئمہ اہل سنت کے جہمیہ میں شمار کیا ہے۔ 1۔ الإبانۃ: ۳؍ ۳۱۹۔ الشریعۃ: ۱؍ ۵۲۶۔ الشریعۃ: ۲؍ ۲۳۲۔ ابن بطہ نے الإبانۃ: ۳؍ ۳۴۷، ایسے آدمی کو گمراہ اور گمراہ کرنے والا قرار دیا ہے اور فرمایا: جو کوئی یہ کہتا ہے کہ میرے الفاظ قرآن مخلوق ہیں ، وہ گمراہ کرنے والا اور خود گمراہ ہے اور بدعتی ہے۔ اس بات نہیں کی جائے گی حتیٰ کہ وہ اپنی بدعت سے توبہ کر لے۔ ٭ اور جو کوئی اس کے کفر میں شک کرے، یا توقف کرے تو وہ بھی کافر ہے، اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿بَلْ ہُوَ قُرْاٰنٌ مَّجِیْدٌo فِیْ لَوْحٍ مَّحْفُوظٍo﴾ (البروج: ۲۱۔۲۲) ’’بلکہ وہ ایک بڑی شان والا قرآن ہے۔ اس تختی میں ( لکھا ہوا)ہے جس کی حفاظت کی گئی ہے۔‘‘ ﴿حَتّٰی یَسْمَعَ کَلٰمَ اللّٰہِ﴾ (التوبۃ: ۶)
x
صفحہعنوان
5مقدمۃ المحقق
5خطبہ مسنونہ:
8مصنف کا تعارف اور حالات زندگی
8علمی مقام و مرتبہ:
9آپ کے اساتذہ کرام:
10آپ کے شاگرد:
10آپ کی علمی خدمات:
10آپ کی چند مشہور تالیفات:
12آپ کا عقیدہ:
12آپ کے بارے میں اہل علم کی رائے:
12ابن بطہ پر تہمت:
15ربّ یسر، وأَعِنْ ولَکَ الحمدُ
19لزوم سنت اور مذمت بدعت احادیث و آثار کی روشنی میں
87اصول سنت اور عتقاد سلف
98تقدیر پر ایمان:
130عبادات اور آداب
130اور یہ بھی سنت میں ہے کہ:
135اور یہ بھی سنت ہے کہ:
135اور یہ بھی سنت ہے کہ:
135اور یہ بھی سنت ہے کہ:
141اور یہ بھی سنت ہے کہ:
142اور یہ بھی سنت ہے کہ:
143اور یہ بھی سنت ہے کہ:
144اور یہ بھی سنت ہے کہ:
160بدعت سے تحذیر
167بدعات اور اہل جاہلیت سے مشابہت:
Flag Counter