Maktaba Wahhabi

عقیدہ و آداب کی کتاب الشرح والابانہ

مؤلف: ابو عبد اللہ عبید اللہ ابن بطۃ العکبری

ناشر: دارالمعرفہ ،پاکستان

اور زمین کے اندھیروں میں کوئی دانہ نہیں اور نہ کوئی تر ہے اور نہ خشک مگر وہ ایک واضح کتاب میں ہے۔‘‘ ۲۵۳۔ اور اس کے بعد یہ جاننا ضروری ہے کہ: ’’اللہ تعالیٰ بروز قیامت اہل ایمان کے سامنے تجلی فرمائیں گے، اللہ انہیں دیکھیں گے اور وہ اللہ تعالیٰ کو دیکھیں گے۔ اللہ تعالیٰ اُن سے گفتگو بھی کریں گے اور وہ اللہ سے گفتگو کریں گے، اور اس کو سلام کریں گے اللہ اُن کو دیکھ کر خوش ہوں گے، وہ اللہ کو دیکھ کر خوشی سے ہنسیں گے، اور اس میں انہیں کوئی تھکاوٹ یا تنگی نہیں ہوگی۔‘‘ 1 1۔ حدیث جابر رواہ مسلم: ۳۸۸۔ أحمد: ۱۴۷۲۱۔ ٭ جو کوئی ان باتوں کو جھٹلائے، یا رد کرے، یا ان میں شک کرے یہ اس کے رایوں پر شک کرے، تو یقیناً اس نے اللہ تعالیٰ پر بہت بڑا بہتان باندھا۔ وہ اللہ اور اس کے رسول سے بری ہو گیا، اور اللہ تعالیٰ اور اس کا رسول اس سے بری ہیں ۔ علماء نے ایسے ہی کہا ہے، اور ان میں سے بعض نے اس پر قسمیں اٹھائی ہیں ۔‘‘ 1 1۔ الإبانۃ: ۵۷۔ باب إثبات الرؤیۃ۔ فضل بن زیاد کہتے ہیں : میں نے احمد بن حنبل سے سنا، آپ کو ایک آدمی کے بارے میں اطلاع دی گئی کہ وہ کہتا ہے اللہ تعالیٰ آخرت میں نہیں دیکھے جائیں گے‘‘ تو آپ بہت زیادہ غصہ ہوئے، اور پھر فرمایا: جو کوئی یہ کہتا ہے کہ اللہ تعالیٰ آخرت میں نہیں دیکھے جائیں گے تو یقیناً وہ انسان کافر ہو گیا۔ اس پر اللہ کی لعنت ہو اور تمام لوگوں کا غصہ ہو۔ کیا اللہ تعالیٰ نے یہ نہیں فرمایا: ﴿وُجُوْہٌ یَّوْمَئِذٍ نَّاضِرَۃٌo اِِلٰی رَبِّہَا نَاظِرَۃٌo﴾ (القیامۃ: ۲۲۔ ۲۳) ’’اس دن کئی چہرے ترو تازہ ہوں گے۔ اپنے رب کی طرف دیکھنے والے۔‘‘ ﴿کَلَّا اِِنَّہُمْ عَنْ رَبِّہِمْ یَوْمَئِذٍ لَّمَحْجُوبُوْنَo﴾ (المطففین: ۱۵) ’’ہر گز نہیں ، بے شک وہ اس دن یقیناً اپنے رب سے حجاب میں ہوں گے۔‘‘
x
صفحہعنوان
5مقدمۃ المحقق
5خطبہ مسنونہ:
8مصنف کا تعارف اور حالات زندگی
8علمی مقام و مرتبہ:
9آپ کے اساتذہ کرام:
10آپ کے شاگرد:
10آپ کی علمی خدمات:
10آپ کی چند مشہور تالیفات:
12آپ کا عقیدہ:
12آپ کے بارے میں اہل علم کی رائے:
12ابن بطہ پر تہمت:
15ربّ یسر، وأَعِنْ ولَکَ الحمدُ
19لزوم سنت اور مذمت بدعت احادیث و آثار کی روشنی میں
87اصول سنت اور عتقاد سلف
98تقدیر پر ایمان:
130عبادات اور آداب
130اور یہ بھی سنت میں ہے کہ:
135اور یہ بھی سنت ہے کہ:
135اور یہ بھی سنت ہے کہ:
135اور یہ بھی سنت ہے کہ:
141اور یہ بھی سنت ہے کہ:
142اور یہ بھی سنت ہے کہ:
143اور یہ بھی سنت ہے کہ:
144اور یہ بھی سنت ہے کہ:
160بدعت سے تحذیر
167بدعات اور اہل جاہلیت سے مشابہت:
Flag Counter