مؤلف: محمد بن جمیل زینو ، ابو اسامہ سلیم بن عید الہلالی
ناشر: مکتبہ الفرقان
26
کبھی اے نوجواں مسلم! تدبر بھی کیا تو نے؟وہ کیا گردوں تھا تو جس کا ہے اک ٹوٹا ہوا تاراتجھے اس قوم نے پالا ہے آغوشِ محبت میںکچل ڈالا تھا جس نے پاؤں میں تاج سرداراگنوا دی ہم نے جو اسلاف سے میراث پائی تھیثریا سے زمیں پر آسمان نے ہم کو دے مارااس لیے ……دل بیدار پیدا کر کہ دل خوابیدہ ہے جب تکنہ تیری ضرب ہے کاری ، نہ میری ضرب ہے کاریاور یہ خوابیدہ دلکب بیدار ہو گا جب سلف صالحین کے اسی منہج و طریق پر چلیں گے جس کا تذکرہ کتاب ہذا میں کیا گیا ہے۔دو سری بات جو کتاب ہذا جیسی بے حد مفید کتب کی تیاری اور ان کی نشر و اشاعت کے حوالے سے ہے، وہ اس طرح کہ : عرص رواں کے اُردو داں طبقہ میں سے حساس دینی و علمی احساسات و جذبات رکھنے والے پڑھے لکھے مسلم نوجوانوں کے لیے اس طرح کی مفید ترین کتب کے انتخاب، باسلوب احسن ان کی کمپیوٹر پر پوری مہارت سے تیاری، پھر نہایت عمدہ کاغذپر شاندار طباعت و جلد بندی اور سستی قیمتوں پر ہر جگہ ان کی ترسیل و توسیع والے میدان میں لاہور کے ادارہ ’’ مکتبۃ الکتاب ‘‘ اور ضلع مظفر گڑھ کے ادارہ ’’ الفرقان ٹرسٹ‘‘ کے ذمہ دارانہ کا خلوص ، محنت ، سلفی منہج حق سے محبت او رمسلم نوجوانوں کی اصلاح کا جذبہ اس عمل خیر و برکت میں نہایت اعلیٰ درجے پر کارفرما ہے۔ مکتبۃ الکتاب کے عبدالرؤف ابراہیم اور الفرقان ٹرسٹ کے منتظم اعلیٰ ابو ساریہ عبدالجلیل بھائی حفظہم اللہ تہنیت کے حقدار ہیں کہ جن کے اخلاص ، مہارت ، دولت کے خرچ کرنے اور انتھک محنت کی بنا پر اس طرح کی ثمر آور تحریریں دستیاب ہو رہی ہیں ۔ اس سے قبل ’’ الفرقان ٹرسٹ‘‘ کی بہت ساری مطبوعات منظر عام پر