Maktaba Wahhabi

میں نے سلفی منہج کیوں اپنایا؟

مؤلف: سلیم بن عید الہلالی

ناشر: المرکز الاسلامی للبحوث العلمیہ

مترجم: عبد العظیم حسن زئی

اس کا نتیجہ خیز ہونا یقینی ہے اور اس سے اللہ عزوجل نے خبر دار کیا تھا:﴿كَيْفَ وَإِنْ يَظْهَرُوا عَلَيْكُمْ لَا يَرْقُبُوا فِيكُمْ إِلًّا وَلَا ذِمَّةً يُرْضُونَكُمْ بِأَفْوَاهِهِمْ وَتَأْبَى قُلُوبُهُمْ وَأَكْثَرُهُمْ فَاسِقُونَ﴾(التوبہ:8) ترجمہ:’’(بھلا ان سے عہد)کیوں کر(پورا کیا جائے جب ان کا حال یہ ہے)کہ اگر تم پر غلبہ پالیں تو نہ قرابت کا لحاظ کریں ان کے دل(ان باتوں کو)قبول نہیں کرتے اور ان میں اکثر نا فرمان ہیں۔ ایک اور مقام پرارشاد باری تعالیٰ ہے:﴿وَإِذَا لَقُوا الَّذِينَ آمَنُوا قَالُوا آمَنَّا وَإِذَا خَلَوْا إِلَى شَيَاطِينِهِمْ قَالُوا إِنَّا مَعَكُمْ إِنَّمَا نَحْنُ مُسْتَهْزِئُونَ﴾(البقرہ:14) ترجمہ:’’جب یہ(منافق)لوگ ایمان والوں سے ملتے ہیں تو کہتے ہیں ہم تمہارے ساتھ ہیں اور جب اپنے شیطانوں کے ساتھ ہوتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم مذاق کرنے والے ہیںَ اس طرح یہ لوگ قوموں کو حقیر سمجھتے ہیں اور وہ ان کی پیروی کرتی ہیں ان کی قیادت کو تسلیم کرتی ہیں اس لئے کہ(یہ قومیں)اللہ کے منہج سے روگردانی کر چکی ہیں۔اور یہ(یہود و نصاریٰ)ان اقوام کو جہنم کی طرف کھینچ رہی ہیں۔اور انہیں تباہی کی طرف دھکیل رہی ہیں۔ یہ لوگ اپنی گمراہیوں اور منکرات کی طرف دعوت دینے میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں کرتے اس مقصد کے لئے اجلاس اجتماعات اور سیمینار ز منعقد کرتے رہتے ہیں اسی لئے حدیث میں ان کے لئےلفظ دعاۃ،دعوت دینے والے استعمال ہوا ہے۔ دعاۃ داعی کی جمع ہے جس کا معنی ہے ایسی جماعت جو اپنے کام اور ذمہ داری کو پورا کرنے والی ہو۔لوگوں کو اپنے مقصد اور مشن کی طرف دعوت دینے والی ہوں۔[1]
x
صفحہعنوان
5پيش لفظ
8تقديم
10امت کی موجودہ حالت اور جناب محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی پیش گوئیاں
10(۱)کمزوری کی حالت:
18۲:فساد و بگاڑ کی حالت
21۱۔بدعتیں:
24(۲)ہمارے قلعے اندر سے ڈھائے جا رہے ہیں:
24(۱)نمائندے بھیجنا:
24(۲)استشراق(لادين بنانا):
28(۳)دھوکہ دینے والے سال:
31اللہ اپنے دین کی روشنی کو پورا کر کے ہی رہے گا
33صحیح اسلامی صورت حال
34اول:اپنی وقعت کا ادراک نہ کرنا
37دوم:فہم نصوص کتاب وسنت میں اختلاف
40اسلام کے صحیح راستے کے نشانات
42سلف اور سفلیت کی لغوی،اصطلاحی اور زمانی تعریف
42سلف کا لغوی معنی
43اصطلاحی تعریف
46زمانے کے لحاظ سے
47سلفیت کا معنی
49غلط فہمیاں اور ان کا ازالہ
53سلفیت،فرقہ ناجیہ اور طائفۃ منصورہ ۱۔فرقہ ناجیہ اور طائفۃ منصورہ:
53اول:امت اسلامیہ میں افتراق کی ممانعت کی احادیث
55۲۔طائفہ منصورہ کے بارے میں روایات:
60۳۔کیا طائفہ منصورہ اور فرقہ ناجیہ کے اوصاف میں تعارض اور تغایر ہے؟
67اہل بدعت اور کفار کا ان سے نفرت کرنا:
72۲۔الغرباء(اجنبی):
81۳۔اہل الحدیث:
83(۲)سلف اہل الحدیث کون ہیں؟
85صحابہ کرام رضوان اللہ اجمعین:
85تابعین رحمۃ اللہ علیہم:
85تبع تابعین رحمۃ اللہ علیہم:
87(۳)قابل توجہ بات؟
90(۴)اہل سنت والجماعت:
90۱۔اہل سنت والجماعت نام رکھنے کی وجہ:
92(۲)اھل السنۃ والجماعت ھی فرقہ ناجیہ اور طائفہ منصورہ اور اہل الحدیث ہیں:
94(۳)اہلسنت والجماعت اور سلفیت:
97کیا صحابہ کرام رضوان اللہ اجمعین کے پاس علمی منہج تھا؟
116۲۔قرآن کے دلائل یا یونان کی منطق:
120صرف سلفی منہج ہی کیوں؟
141صحابہ و تابعین كا فہم سلف اورمنہج کو بطور حجت ماننا
Flag Counter