Maktaba Wahhabi

56 - 206
اللہ تعالیٰ کی صفات پر ایمان لانے کے قواعد پہلا قاعدہ: اللہ تعالیٰ کی صفات ،صفاتِ کاملہ ہیں،ان میں کسی قسم کا کوئی نقص نہیں ہے اللہ تعالیٰ کی صفات ،صفاتِ کاملہ ہیں ،ان میں کسی قسم کا کوئی نقص نہیں ہے ، مثلاً : صفتِ ’’الحیاۃ‘‘ ’’العلم‘‘’’القدرۃ‘‘ ’’السمع‘‘ ’’البصر‘‘ ’’الرحمۃ‘‘ ’’العزۃ‘‘ ’’الحکمۃ‘‘ ’’العلو‘‘ یعنی بلند ہونا۔’’العظمۃ ‘‘ وغیرہ اللہ تعالیٰ کی تمام صفات کے صفاتِ کمال ہونے پر قرآن وحدیث ،عقل اور فطرت سب دلالت کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے فر مایا: [لِلَّذِيْنَ لَا يُؤْمِنُوْنَ بِالْاٰخِرَۃِ مَثَلُ السَّوْءِ۝۰ۚ وَلِلہِ الْمَثَلُ الْاَعْلٰى۝۰ۭ وَہُوَالْعَزِيْزُ الْحَكِيْمُ۝۶۰ۧ ][1] ترجمہ:آخرت پر ایمان نہ رکھنے والوں کی ہی بُری مثال ہے ،اللہ تعالیٰ کیلئے تو بہت بلند صفت ہے ،وہ بڑا ہی غالب اور باحکمت ہے۔ تو اللہ تعالیٰ کیلئے المثل الاعلیٰ ہے جس سے مراد سب سے اعلیٰ واکمل وصف ہے ۔ عقل کی دلالت اس طرح ہے کہ تمام موجودات کا وجودحقیقت ہے ،لہذا یقینی طور پر ہر موجود
Flag Counter