Maktaba Wahhabi

55 - 206
اب جس طرح اللہ تعالیٰ اپنی عبادت والوھیت کے ساتھ مختص ہے ،نیز یہ بھی اس کا خاصہ ہے کہ آسمانوں اور زمینوں کی ہر چیز اس کی تسبیح بیان کرتی ہے ،اسی طرح اس کے تمام اسماءِ حسنیٰ اس کے ساتھ مختص ہیں اور اس حقیقت پر ایمان لانا واجب ہے اور اس سے روگردانی کرتے ہوئے کسی غیر کو وہ نام دینا الحاد وانحراف ہی قرار پائے گا ۔ واضح ہو کہ یہ الحاد اپنی تمام اقسام کے ساتھ حرام ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے ملحدین کو اس انداز سے تہدید وتنبیہ فرمائی: [وَذَرُوا الَّذِيْنَ يُلْحِدُوْنَ فِيْٓ اَسْمَاۗىِٕہ ٖ۝۰ۭ سَيُجْزَوْنَ مَا كَانُوْا يَعْمَلُوْنَ۝۱۸۰ ][1] ترجمہ:اور ایسے لوگوں سے تعلق بھی نہ رکھوجو اس کے ناموں میں کج روی کرتے ہیں،ان لوگوں کو ان کے کیئے کی ضرور سزا ملے گی۔ بلکہ أدلہ شرعیہ کے بعض متقاضیات کے پیشِ نظر تو الحاد کی بعض صورتیں شرک یا کفر کے درجہ پر پہنچی ہوئی ہیں۔(والعیاذ باللہ)
Flag Counter