Maktaba Wahhabi

نماز میں ہاتھ باندھنے کا حکم اور مقام

مؤلف: حافظ زبیر علی زئی حفظہ اللہ

ناشر: مكتبة أهل الأثر للنشر والتوزيع، ملتان پاکستان

اثبات التعدیل فی توثیق مؤمل بن اسماعیل ابو عبداللہ مؤمل بن اسماعیل القرشی العدوی البصری نزیل مکہ کے بارے میں مفصل تحقیق درج ذیل ہے ، کتب ستہ میں مؤمل کی درج ذیل روایتیں موجود ہیں: صحیح البخاری = (ح۲۷۰۰، اور بقول راجح ح ۷۰۸۳، تعلیقاً( سنن الترمذی = (ح ۴۱۵، ۶۷۲، ۱۸۲۲، ۱۹۴۸، ۲۱۳۵، ۳۲۶۶، ۳۵۲۵، ۳۹۰۶، ۳۹۴۹( سنن النسائی الصغریٰ= (ح ۴۰۹۷، ۴۵۸۹( سنن ابن ماجہ = (ح ۲۰۱۳، ۲۹۱۹، ۳۰۱۷( مؤمل مذکور پر جرح درج ذیل ہے: 1۔ ابو حاتم الرازی: "صدوق، شدید فی السنۃ ، کثیر الخطا، یکتب حدیثہ" وہ سچے (اور( سنت میں سخت تھے۔ بہت غلطیاں کرتے تھے، ان کی حدیث لکھی جاتی ہے۔(کتاب الجرح والتعدیل ۳۴۷/۸( زکریا بن یحیٰ الساجی: "صدق، کثیر الخطا ولہ اوھام یطو ل ذکرھا" (تہذیب التہذیب ۳۸۱/۱۰( صاحب تہذیب التہذیب(حافظ ابن حجر( سے امام الساجی (متوفی ۳۰۷ھ کما فی لسان المیزان ۴۸۸/۲)تک سند موجود نہیں ، لہٰذا یہ قول بلا سند ہونے کی وجہ سے اصلاً مردود ہے۔​ محمد بن نصر المروزی: "المؤمل اذا انفرد بحدیث وجب ان یتوقف ویثبت فیہ الانہ کان سیئ
x
صفحہعنوان
5مقدمہ
8نماز میں ہاتھ باندھنے کا حکم اور مقام
10تقلید پرستی کا ایک عبرتناک واقعہ
19اثبات التعدیل فی توثیق مؤمل بن اسماعیل
32دیوبندیہ کا ایک عجیب اصول
38خلاصۃ التحقیق
41نصرالرب فی توثیق سماک بن حرب
41جارحین اور ان کی جرح
Flag Counter