Maktaba Wahhabi

جنازے کے مسائل

مؤلف: محمد اقبال کیلانی

ناشر: حدیث پبلیکیشنز لاہور

سال شائع: 1997

102
نَذَرَتْ اَنْ تَحُجَّ فَلَمْ تَحُجَّ حَتّٰی مَاتَتْ أَفَاَحُجَّ عَنْہَا ؟ قَالَ ((نَعَمْ ! حُجِّیْ عَنْہَا أَرَأَیْتِ لَوْ کَانَ عَلٰی اُمِّکِ دَیْنٌ أَ کُنْتِ قَاضِیَۃً ؟ أَقْضُوْا دَیْنَ اللّٰہَ فَاللّٰہُ أَحَقُّ بِالْوَفَائِ )) رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ[1] حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ قبیلہ جہینہ کی ایک عورت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اور عرض کیا ’’میری ماں نے حج کی نذر مانی تھی، لیکن حج کرنے سے پہلے ہی فوت ہو گئی ، کیا میں اس کی طرف سے حج ادا کروں؟‘‘ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’ہاں ! اس کی طرف سے حج ادا کرو (یعنی اسے ثواب مل جائے گا) اور ہاں سنو! اگر تمہاری والدہ پر قرض ہوتا ، تو کیا تم اسے ادا کرتیں؟‘‘ اس نے کہا ’’ہاں !‘‘ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’اللہ کا قرض (یعنی نذر) ادا کرو، کیونکہ اللہ زیادہ حق دار ہے کہ اس کا قرض ادا کیا جائے۔‘‘ اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ ایصال ثواب کے متعلق وہ امور جو سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت نہیں 1 میت کو ثواب پہنچانے کے لئے پہلے دن ، تیسرے دن (رسم قل) ساتویں دن، دسویں دن، چالیسویں دن، کھانے کا اہتمام کرنا۔ 2 قل پر آنے والوں میں کپڑے تقسیم کرنا۔ 3 میت کو ثواب پہنچانے کے لئے ہر جمعرات کھانا تقسیم کرنا۔ 4 سال پورا ہونے پر کھانا تقسیم کرنا۔ 5 مرنے والے کا اپنے یوم وفات پر کھانا کھلانے یا قرآن خوانی کرانے کی وصیت کرنا۔ 6 اجرت یا بلا اجرت قرآن خوانی کرانا یا نفل پڑھوانا۔ 7 میت کا اپنی جائیداد سے قرآن خوانی کروانے یا کوئی دوسری غیر مسنون عبادت (نوافل وغیرہ) کروانے کے لئے رقم دینے کی وصیت کرنا۔ 8 میت کی طرف سے شعبان ، رجب اور رمضان میں خاص طور پر صدقہ ، خیرات کرنے یا کھانا تقسیم کرنے کا اہتمام کرنا۔ 9 برسی منانا اور برسی کے موقع پر قرآن خوانی کروانا ، کھانا یا مٹھائی تقسیم کرنا۔ 10 قرآن پڑھ کر ثواب مُردوں میں تقسیم کرنا 11 بسم اللہ کا قرآن پاک ختم کرنا، پانچ آیات تلاوت کرنا، چنوں پر ستر ہزار مرتبہ کلمہ پڑھنا۔ 12 آیت کریمہ کی رسم (چادر بچھا کر گٹھلیوں پر سوا لاکھ مرتبہ ’’بسم اللہ‘‘یا ’’لا الہ الا اللہ‘‘ پڑھنا) ادا کرنا۔ 13 میت کو ثواب پہنچانے کے لئے ختم دلانا۔ 14 تدفین کے دن ہفتہ وار قبر پر جا کر صدقہ ، خیرات کرنا یا مٹھائی یا دودھ وغیرہ تقسیم کرنا۔
x
صفحہعنوان
4بسم اللّٰه الرحمن الرحيم
14بیماری سے پہلے
15بیماری اور بیمار پرسی کے مسائل
29موت اور میت کے مسائل
41تعزیت کے مسائل
45غسل میت کے مسائل
49کفن کے مسائل
53جنازہ کے مسائل
57نماز ِجنازہ کے مسائل
65تدفین کے مسائل
76زیارت قبور کے مسائل
97ایصالِ ثواب کے مسائل
Flag Counter