Maktaba Wahhabi

احکام و مسائل جلد اول

مؤلف: حافظ عبد المنان نور پوری حفظہ اللہ

ناشر: المکتبہ الکریمیہ

170
ج: باپ کو چاہیے کہ بچے کو پہلے تربیت دے کہ صف اور نماز میں کھڑے ہو کر ادھر ادھر نہیں دیکھنا اگر اس کے بعد بھی بچہ ادھر ادھر دیکھ لے تو محض اس کے ادھر ادھر دیکھنے سے صف میں کوئی فرق نہیں پڑتا ہاں اگر وہ بچہ صف سے نکل باہر ہو تو دوسرے نمازی صف ملا لیں جس طرح وضوء ٹوٹنے سے کوئی آدمی صف سے نکل جائے تو دوسرے نمازی صف ملا لیتے ہیں ۔ ۱۶/۷/۱۴۲۰ ھ س: کوئی انسان نماز پڑھ رہا ہو دوسرا آدمی ساتھ کھڑا ہو جائے تو جو کھڑا ہوا ہے تو اس کے اندر سے بدبو آ رہی ہے جسے دوسرا آدمی ناپسند کرے کیا وہ نماز توڑ کر دوسری صف میں کھڑا ہو سکتا ہے ؟ محمد یٰسین ج: نہیں نماز سے فارغ ہو کر اس کو احسن طریقہ سے پیار محبت کے ساتھ سمجھا دیں ۔ ۱/۵/۱۴۱۹ ھ س: اگر امام آخری تشہد میں ہو تو مسبوق جماعت میں شامل ہو یا وہ انتظار کرے کہ امام سلام پھیر دے اور وہ مسبوق اپنی نماز پڑھے ؟ محمد بشیر طیب کویت ج: صحیح بخاری حدیث ۶۳۶ میں ہے :﴿فَمَا أَدْرَکْتُمْ فَصَلُّوْا ، وَمَا فَاتَکُمْ فَأَتِمُّوْا﴾ [جو تم پا لو اس کو پڑھو اور جو رہ جائے اس کو مکمل کرو] ابوداود میں ہے﴿کَانَ الرَّجُلُ إِذَا جَائَ یَسْأَلُ : فَیُخْبَرُ بِمَا سُبِقَ مِنْ صَلاَتِہٖ ، وَأَنَّہُمْ قَامُوْا مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہ ِصلی للّٰهُ علیہ وسلم مِنْ بَیْنِ قَائِمٍ وَّرَاکِعٍ وَّقَاعِدٍ وَّمُصَلٍّ مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہ ِصلی اللّٰہ علیہ وسلم ۔ قَالَ: فَجَائََ مُعَاذٌ ، فَأَشَارُوْا إِلَیْہِ ، فَقَالَ مُعَاذٌ : لاَ أَرَاہُ عَلٰی حَالٍ إِلاَّ کُنْتُ عَلَیْہَا ۔ قَالَ: فَقَالَ : إِنَّ مُعَاذًا قَدْ سَنَّ لَکُمْ سُنَّۃً کَذٰلِکَ فَافْعَلُوْا﴾ [1] [آدمی جب آتا تھا سوال کرتا پس اسے بتا دیا جاتا کہ اتنی نماز گذر چکی ہے اور بے شک وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کھڑے ہوتے کوئی قیام کرنے والا کوئی رکوع کرنے والا کوئی بیٹھنے والا اورکوئی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھنے والا ۔ اس نے کہا پس آئے معاذ رضی اللہ عنہ پس لوگوں نے اس کی طرف اشارہ کیا ۔ پس معاذ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں جس حالت میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھوں گا اسی طرح کروں گا۔ اس نے کہا پس فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بے شک معاذ رضی اللہ عنہ نے تمہارے لیے ایک اچھا طریقہ بنایا ہے اسی طرح کیاکرو]اور اس مضمون کی دیگر احادیث کا تقاضا ہے مسبوق کو آخری تشہد میں بھی شامل ہونے کا حکم ہے ۔ ۱۳/۸/۱۴۲۰ ھ آمین بالجہر س: اگر کوئی شخص یہ ثابت کر دے کہ صحاح ستہ میں یہ حدیث موجود ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہو کہ اے لوگو نماز میں آمین بلند آواز سے کہا کرو تو ثبوت لانے والے کو مبلغ پانچ صد روپے انعام دیا جائے گا۔ سید دلدار شاہ جامعہ دار الاسلام توحیدیہ چربٹ سائل عبدالرحمن ایبٹ آباد15/8/95
x
صفحہعنوان
41مقدمہ
45کتاب العقائد … عقائد کا بیان
49ندا لغیر اللّٰہ شرک وبدعت ہے یا نہیں ؟
79کتاب الطہارۃ … طہارت کے مسائل
81شیعہ حضرات کی تحریر
85جرابوں پر مسح اور احناف کا موقف
87وضوء توڑنے والی چیزیں
92غسل کا بیان
92[غسل جنابت کا طریقہ :
97رفع حاجت کے آداب
98کتاب الصلوٰۃ … نماز کے مسائل نمازی کا لباس
99مساجد کا بیان
108اوقات نماز
115اذان واقامت
122سترہ کا بیان
126نماز سے متعلقہ دیگر احکام
135غیر نمازی کا لقمہ قبول کرنا
136نماز باجماعت
170آمین بالجہر
172رفع الیدین
180اشتہار ’’ہم رفع الیدین کیوں نہیں کرتے‘‘ کا جواب
187سجدہ کا بیان
192تشہد کا بیان
199سجدہ سہو
200نماز کا اختتام
200نماز کے بعد کے اذکار
204عبداللہ بن عمررضی اللہ عنہما اور عبداللہ بن زبیررضی اللہ عنہماکا عمل
204حضرت حسن بصری رحمہ اللہ کا عمل
205مرسل حدیث
213نماز کی سنتوں کا بیان
218تہجد ، قیام رمضان اور وتر
230لفظ تراویح کی حقیقت
232نمازِ سفر
237نمازِ جمعہ
248نمازِ عیدین
253نمازِ تسبیح
254کتاب الجنائز ……جنازے کے مسائل
269کتاب الزکاۃ…… زکوٰۃ کے مسائل
279…… روزوں کے مسائل چاند دیکھنے کا بیان
280نفلی روزے کا بیان
284اعتکاف کا بیان
284اعتکاف شروع کا صحیح طریقہ
290کتاب الحج والعمرۃ …… حج و عمرہ کے مسائل
299مجلۃ الدعوۃ کے مضمون پر ایک نظر
302کتاب النکاح …… نکاح کے مسائل
331کتاب الطلاق …… طلاق کے مسائل
353کتاب البیوع …… خرید و فروخت کے مسائل
409چوہدری حبیب اللہ پٹواری آف منڈی بہاؤالدین کے علم وراثت پر ۱۶ سوالوں کے جوابات ۔ جو 4/6/98 کو بھیجے گئے (۱)
419الاعتصام کے ایک فتوائے وراثت پر نظر
421جوابِ مکتوب از شیخ الحدیث حافظ ثناء اللہ مدنی حفظہ اللّٰه تعالی
424تصحیح مسئلہ وراثت
426المبلغ ۲۰۰ کنال الاحیاء
432کتاب الاضحیۃ …… قربانی اور عقیقہ کے مسائل
451کتاب الجہاد والامارۃ …… جہاد و امارت کے مسائل
463کتاب الطب والرقی …… تعویذ اور دم کے مسائل
471کتاب المناقب والفضائل
480کتاب التفسیر …… تفسیر کا بیان
485کتاب الذکر والدعاء …… ذکر و دعا کے مسائل
505کتاب اللباس …… لباس کے مسائل
505پینٹ ٹائی اور نکر پہننا
506جوتے کا بیان
511مردوں عورتوں کا بناؤ سنگھار
513تصویر ، ٹی وی،ویڈیو کا بیان
515داڑھی اور مونچھوں کا بیان
526پردے کا بیان
527کتاب الآداب …… آداب کا بیان
547کتاب العلم …… علم کا بیان
557تعبیر الرؤیا …… خوابوں کی تعبیر
559کتاب و سنت کی پیروی کا بیان
575مسئلہ تقلید پر تحریری گفتگو
583حضرت القاضی(۱)
583حضرت الحافظ (۱)
584حضرت القاضی (۲)
584حضرت الحافظ (۲)
585حضرت القاضی (۳)
585حضرت الحافظ (۳)
587حضرت القاضی (۴)
587حضرت الحافظ (۴)
591حضرت القاضی (۵)
591حضرت الحافظ (۵)
597جماعت المسلمین کے مسائل
601تقابل
621تلاش حق اور دین اسلام کی تحقیق کے لیے دین اسلام کی روشنی میں کچھ سوالات
Flag Counter