Maktaba Wahhabi

احکام و مسائل جلد اول

مؤلف: حافظ عبد المنان نور پوری حفظہ اللہ

ناشر: المکتبہ الکریمیہ

192
ج: دوسرا طریقہ (الٹے ہاتھوں سے جس طرح آٹا گوندھا جاتا ہے) سنت کے مطابق ہے کتاب صفۃ صلاۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم اور ارناء وطین کا حاشیہ برزاد المعاد کا مطالعہ فرمائیں ۔[1] تشہد کا بیان س: تشہد میں انگلی کس وقت ہلانی چاہیے شروع سے لے کر آخر سلام تک ہلانی چاہیے جو لوگ نہیں ہلاتے ان کے بارے میں وضاحت فرمائیں اور ان کی روایت یُشِیْرُ بِاِصْبَعِہٖ إِذَا دَعَا وَلاَ یُحَرِّکُہَا [2]کے بارے میں وضاحت فرمائیں اور احادیث مسند احمد والی لکھ کر سعادت فرمائیں ؟ محمد سلیم ج: مشکوٰۃ باب التشہد فصل اول کی پہلی حدیث﴿ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہ ِصلی اللّٰہ علیہ وسلم اِذَا قَعَدَ فِی التَّشَہُّد الخ﴾ نقل کرنے کے بعد لکھا ہے وَفِیْ رِوَایَۃٍ کَانَ إِذَا جَلَسَ فِی الصَّلٰوۃِ وَضَعَ یَدَیْہِ عَلٰی رُکْبَتَیْہِ وَرَفَعَ إِصْبَعَہُ الْیُمْنٰی الَّتِیْ تَلِی الْاِبْہَام یَدْعُوْا بِہَا وَیَدَہُ الْیُسْرٰی عَلٰی رُکْبَتِہٖ بَاسِطَہَا عَلَیْہَا [3] [جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھتے نماز میں تو رکھتے اپنے دونوں ہاتھ گھٹنوں پر اور اٹھا لیتے دائیں ہاتھ کی وہ انگلی جو انگوٹھے سے ملی ہے اس سے دعا کرتے اور بایاں ہاتھ گھٹنے پر اس پر پھیلائے ہوئے] اس حدیث سے واضح طور پر ثابت ہو رہا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشہد کے لیے بیٹھتے ہی دائیں ہاتھ کے انگوٹھے کے ساتھ والی انگلی اٹھا لیا کرتے تھے پھر اس حدیث میں جیسے دونوں ہاتھوں کے گھٹنوں پر رکھنے کے لیے لفظ ’’ وَضَعَ یَدَیْہِ عَلٰی رُکْبَتَیْہِ‘‘ استعمال ہوئے ہیں ویسے ہی انگلی اٹھانے کے متعلق لفظ ’’ رَفَعَ اِصْبَعَہُ الْیُمْنٰی‘‘ استعمال ہوئے ہیں تو اب ان دونوں میں سے اول الذکر کو سلام تک قرار دینا اور ثانی الذکر کو ایک لمحہ بھر قرار دینا کس دلیل کی بنیاد پر ہے ؟ مشکوٰۃ باب التشہد فصل ثانی کی پہلی حدیث کے آخر میں ہے فَرَأَیْتُہٗ یُحَرِّکُہَا یَدْعُوْا بِہَا[4] [پس میں نے آپ کو دیکھا آپ اس کو حرکت دیتے اس کے ساتھ دعا کرتے] رہی روایت ’’ وَلاَ یُحَرِّکُہَا‘‘ تو اس کے متعلق شیخ البانی حفظہ اللہ تعالیٰ تعلیق مشکوٰۃ میں فرماتے ہیں : ’’ فَالْقَوْلُ بِاَنَّ اِسْنَادَہٗ صَحِیْحٌ لاَ یَخْفٰی بُعْدُہٗ ۔ عَلٰی أَنَّ قَوْلَہٗ فِیْہِ : وَلاَ یُحَرِّکُہَا ۔ شَاذٌ أَوْ مُنْکَرٌ عِنْدِیْ لِأَنَّ ابْنَ عَجْلاَنَ لَمْ یَثْبُتْ عَلَیْہِ‘‘ الخ [خلاصہ یہ ہے انگلی کو نہ حرکت دینے والی روایت صحیح نہیں] مسند احمد والی حدیث مندرجہ ذیل ہے : ’’ وَعَنْ عَطَائِ بْنِ یَسَارٍ عَنْ بَعْضِ أَصْحَابِ النَّبِیِّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم قَالَ بَیْنَمَا رَجُلٌ یُصَلِّیْ وَہُوَ مُسْبِلٌ اِزَارَہٗ قَالَ لَہٗ رَسُوْلُ اللّٰہ ِصلی اللّٰہ علیہ وسلم إِذْہَبْ فَتَوَضَّأْ قَالَ فَذَہَبَ فَتَوَضَّأَ ثُمَّ جَائَ فَقَالَ لَہٗ رَسُوْلُ اللّٰهِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم اِذْہَبْ فَتَوَضَّأْ ثُمَّ جَائَ فَقَالَ رَجُلٌ یا رَسُوْلَ اللّٰہ ِمَالَکَ
x
صفحہعنوان
41مقدمہ
45کتاب العقائد … عقائد کا بیان
49ندا لغیر اللّٰہ شرک وبدعت ہے یا نہیں ؟
79کتاب الطہارۃ … طہارت کے مسائل
81شیعہ حضرات کی تحریر
85جرابوں پر مسح اور احناف کا موقف
87وضوء توڑنے والی چیزیں
92غسل کا بیان
92[غسل جنابت کا طریقہ :
97رفع حاجت کے آداب
98کتاب الصلوٰۃ … نماز کے مسائل نمازی کا لباس
99مساجد کا بیان
108اوقات نماز
115اذان واقامت
122سترہ کا بیان
126نماز سے متعلقہ دیگر احکام
135غیر نمازی کا لقمہ قبول کرنا
136نماز باجماعت
170آمین بالجہر
172رفع الیدین
180اشتہار ’’ہم رفع الیدین کیوں نہیں کرتے‘‘ کا جواب
187سجدہ کا بیان
192تشہد کا بیان
199سجدہ سہو
200نماز کا اختتام
200نماز کے بعد کے اذکار
204عبداللہ بن عمررضی اللہ عنہما اور عبداللہ بن زبیررضی اللہ عنہماکا عمل
204حضرت حسن بصری رحمہ اللہ کا عمل
205مرسل حدیث
213نماز کی سنتوں کا بیان
218تہجد ، قیام رمضان اور وتر
230لفظ تراویح کی حقیقت
232نمازِ سفر
237نمازِ جمعہ
248نمازِ عیدین
253نمازِ تسبیح
254کتاب الجنائز ……جنازے کے مسائل
269کتاب الزکاۃ…… زکوٰۃ کے مسائل
279…… روزوں کے مسائل چاند دیکھنے کا بیان
280نفلی روزے کا بیان
284اعتکاف کا بیان
284اعتکاف شروع کا صحیح طریقہ
290کتاب الحج والعمرۃ …… حج و عمرہ کے مسائل
299مجلۃ الدعوۃ کے مضمون پر ایک نظر
302کتاب النکاح …… نکاح کے مسائل
331کتاب الطلاق …… طلاق کے مسائل
353کتاب البیوع …… خرید و فروخت کے مسائل
409چوہدری حبیب اللہ پٹواری آف منڈی بہاؤالدین کے علم وراثت پر ۱۶ سوالوں کے جوابات ۔ جو 4/6/98 کو بھیجے گئے (۱)
419الاعتصام کے ایک فتوائے وراثت پر نظر
421جوابِ مکتوب از شیخ الحدیث حافظ ثناء اللہ مدنی حفظہ اللّٰه تعالی
424تصحیح مسئلہ وراثت
426المبلغ ۲۰۰ کنال الاحیاء
432کتاب الاضحیۃ …… قربانی اور عقیقہ کے مسائل
451کتاب الجہاد والامارۃ …… جہاد و امارت کے مسائل
463کتاب الطب والرقی …… تعویذ اور دم کے مسائل
471کتاب المناقب والفضائل
480کتاب التفسیر …… تفسیر کا بیان
485کتاب الذکر والدعاء …… ذکر و دعا کے مسائل
505کتاب اللباس …… لباس کے مسائل
505پینٹ ٹائی اور نکر پہننا
506جوتے کا بیان
511مردوں عورتوں کا بناؤ سنگھار
513تصویر ، ٹی وی،ویڈیو کا بیان
515داڑھی اور مونچھوں کا بیان
526پردے کا بیان
527کتاب الآداب …… آداب کا بیان
547کتاب العلم …… علم کا بیان
557تعبیر الرؤیا …… خوابوں کی تعبیر
559کتاب و سنت کی پیروی کا بیان
575مسئلہ تقلید پر تحریری گفتگو
583حضرت القاضی(۱)
583حضرت الحافظ (۱)
584حضرت القاضی (۲)
584حضرت الحافظ (۲)
585حضرت القاضی (۳)
585حضرت الحافظ (۳)
587حضرت القاضی (۴)
587حضرت الحافظ (۴)
591حضرت القاضی (۵)
591حضرت الحافظ (۵)
597جماعت المسلمین کے مسائل
601تقابل
621تلاش حق اور دین اسلام کی تحقیق کے لیے دین اسلام کی روشنی میں کچھ سوالات
Flag Counter