Maktaba Wahhabi

احکام و مسائل جلد اول

مؤلف: حافظ عبد المنان نور پوری حفظہ اللہ

ناشر: المکتبہ الکریمیہ

191
ج: آپ نے جو احادیث مبارکہ نوٹ فرمائیں وہ صحیح ہیں اور ان سے آپ کا استدلال بھی درست ہے۔ ۲۳/۶/۱۴۰۶ ھ س: جناب نے لکھا ہے کہ رفع سبابہ بین السجدتین کی حدیث مسند احمد میں مرفوع ہے سوال یہ ہے کہ کیا یہ صحیح ہے البانی صحیح نہیں مانتے مولانا عبدالعزیز صاحب نورستانی صحیح کہتے ہیں اور کہتے ہیں البانی صاحب کو وہم ہے ؟ محمد صفدر عثمانی گوجرانوالہ ج: مولانا عبدالعزیز صاحب نورستانی حفظہ اللہ تعالیٰ کی بات اس مسئلہ میں درست ہے ۔ ۲۱/۱۱/۱۴۱۶ ھ س: دو سجدے کر کے اٹھتے وقت ہاتھ ٹکانے کی کیفیت کس طرح ہے جس حدیث میں اس کا ذکر ہے باسند بحوالہ تحریر کریں اور اس کی سندی حیثیت پر بھی روشنی ڈالیے ؟ نیز ایک عالم نے فرمایا ہے کہ ہاتھ ہتھیلی کے جانب ٹکانا ہے اور انہوں نے مشکوٰۃ میں ایک حدیث کا حوالہ دیا ہے لہٰذا وضاحت فرما دیں ؟ عبدالرحمن کراچی۶ ج: آپ نے جو سوال کیا ہے اس کا جواب مندرجہ ذیل ہے صحیح بخاری جلد اول صفحہ ۱۱۴ ’’ بَابٌ کَیْفَ یَعْتَمِدُ عَلَی الْاَرْضِ اِذَا قَامَ مِنَ الرَّکْعَۃِ‘‘ میں درج شدہ حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب دوسرے سجدہ سے سر اٹھاتے تو بیٹھ جاتے اور زمین پر اعتماد وٹیک لگا کر اٹھتے اب اس اعتماد علی الیدین اور ٹیک کی کیفیت کیا تھی اس سلسلہ میں شیخ البانی حفظہ اللہ اپنی مایہ ناز کتاب صفۃ صلوٰۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے صفحہ ۱۳۷ پر لکھتے ہیں ’’ وَکَانَ یُعْجِنُ فِی الصَّلٰوۃِ یَعْتَمِدُ عَلٰی یَدَیْہِ اِذَا قَامَ‘‘ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم اٹھتے تو نماز میں آٹا گوندھنے والے کی طرح زمین پر ہاتھ لگاتے یہ حدیث درج کرنے کے بعد حاشیہ میں شیخ البانی صاحب حفظہ اللہ فرماتے ہیں’’رواہ أَبُوْ إِسْحَاقَ الْحَرَبِیْ بِسَنَدٍ صَالِحٍ‘‘ ابو اسحاق حربی نے اس حدیث کو بسند صالح روایت کیا ہے نیز شیخ عبدالقادر ارناء وط اور شیخ شعیب ارناء وط نے زاد المعاد کی تعلیق میں یہی حدیث اسی حوالہ سے لکھی ہے باقی جو بات آپ نے کسی عالم کے حوالہ سے نقل کی ہے وہ مجھے مشکوٰۃ میں نہیں ملی ۔ ۱۱/۳/۱۴۰۹ ھ س: شریعت محمدی صلی اللہ علیہ وسلم میں اس کا ثبوت ہے کہ نماز کی کوئی سی رکعت پڑھ کر جب اٹھتا ہے تو سیدھے ہاتھوں سے اٹھتا ہے یا الٹے ہاتھوں سے جس طرح آٹا گوندھا جاتا ہے کون سا طریقہ سنت کے مطابق یا دونوں سنت کے مطابق ہیں با حوالہ لکھیں ؟ محمد امین گرجاکھ گوجرانوالہ 26/7/93
x
صفحہعنوان
41مقدمہ
45کتاب العقائد … عقائد کا بیان
49ندا لغیر اللّٰہ شرک وبدعت ہے یا نہیں ؟
79کتاب الطہارۃ … طہارت کے مسائل
81شیعہ حضرات کی تحریر
85جرابوں پر مسح اور احناف کا موقف
87وضوء توڑنے والی چیزیں
92غسل کا بیان
92[غسل جنابت کا طریقہ :
97رفع حاجت کے آداب
98کتاب الصلوٰۃ … نماز کے مسائل نمازی کا لباس
99مساجد کا بیان
108اوقات نماز
115اذان واقامت
122سترہ کا بیان
126نماز سے متعلقہ دیگر احکام
135غیر نمازی کا لقمہ قبول کرنا
136نماز باجماعت
170آمین بالجہر
172رفع الیدین
180اشتہار ’’ہم رفع الیدین کیوں نہیں کرتے‘‘ کا جواب
187سجدہ کا بیان
192تشہد کا بیان
199سجدہ سہو
200نماز کا اختتام
200نماز کے بعد کے اذکار
204عبداللہ بن عمررضی اللہ عنہما اور عبداللہ بن زبیررضی اللہ عنہماکا عمل
204حضرت حسن بصری رحمہ اللہ کا عمل
205مرسل حدیث
213نماز کی سنتوں کا بیان
218تہجد ، قیام رمضان اور وتر
230لفظ تراویح کی حقیقت
232نمازِ سفر
237نمازِ جمعہ
248نمازِ عیدین
253نمازِ تسبیح
254کتاب الجنائز ……جنازے کے مسائل
269کتاب الزکاۃ…… زکوٰۃ کے مسائل
279…… روزوں کے مسائل چاند دیکھنے کا بیان
280نفلی روزے کا بیان
284اعتکاف کا بیان
284اعتکاف شروع کا صحیح طریقہ
290کتاب الحج والعمرۃ …… حج و عمرہ کے مسائل
299مجلۃ الدعوۃ کے مضمون پر ایک نظر
302کتاب النکاح …… نکاح کے مسائل
331کتاب الطلاق …… طلاق کے مسائل
353کتاب البیوع …… خرید و فروخت کے مسائل
409چوہدری حبیب اللہ پٹواری آف منڈی بہاؤالدین کے علم وراثت پر ۱۶ سوالوں کے جوابات ۔ جو 4/6/98 کو بھیجے گئے (۱)
419الاعتصام کے ایک فتوائے وراثت پر نظر
421جوابِ مکتوب از شیخ الحدیث حافظ ثناء اللہ مدنی حفظہ اللّٰه تعالی
424تصحیح مسئلہ وراثت
426المبلغ ۲۰۰ کنال الاحیاء
432کتاب الاضحیۃ …… قربانی اور عقیقہ کے مسائل
451کتاب الجہاد والامارۃ …… جہاد و امارت کے مسائل
463کتاب الطب والرقی …… تعویذ اور دم کے مسائل
471کتاب المناقب والفضائل
480کتاب التفسیر …… تفسیر کا بیان
485کتاب الذکر والدعاء …… ذکر و دعا کے مسائل
505کتاب اللباس …… لباس کے مسائل
505پینٹ ٹائی اور نکر پہننا
506جوتے کا بیان
511مردوں عورتوں کا بناؤ سنگھار
513تصویر ، ٹی وی،ویڈیو کا بیان
515داڑھی اور مونچھوں کا بیان
526پردے کا بیان
527کتاب الآداب …… آداب کا بیان
547کتاب العلم …… علم کا بیان
557تعبیر الرؤیا …… خوابوں کی تعبیر
559کتاب و سنت کی پیروی کا بیان
575مسئلہ تقلید پر تحریری گفتگو
583حضرت القاضی(۱)
583حضرت الحافظ (۱)
584حضرت القاضی (۲)
584حضرت الحافظ (۲)
585حضرت القاضی (۳)
585حضرت الحافظ (۳)
587حضرت القاضی (۴)
587حضرت الحافظ (۴)
591حضرت القاضی (۵)
591حضرت الحافظ (۵)
597جماعت المسلمین کے مسائل
601تقابل
621تلاش حق اور دین اسلام کی تحقیق کے لیے دین اسلام کی روشنی میں کچھ سوالات
Flag Counter