Maktaba Wahhabi

احکام و مسائل جلد اول

مؤلف: حافظ عبد المنان نور پوری حفظہ اللہ

ناشر: المکتبہ الکریمیہ

345
بَیْنَہُمْ بِالْمَعرُوْفِ﴾ لہٰذا صورت مسؤلہ میں خاوند اپنی مطلقہ بیوی کے ساتھ عدت کے اندر اندر تو رجوع کر سکتا ہے بشرطیکہ وہ اصلاح کا ارادہ رکھتا ہو اور عدت گذر جانے کے بعد نیا نکاح کر سکتا ہے بشرطیکہ فریقین باہم رضامند ہوں۔ واللہ اعلم ۱۷/۵/۱۴۱۸ ھ س: غلام حیدر نے اپنی بیوی کو بذریعہ ا شٹام مورخہ ۹۲۔۳۔۴ کو ایک ہی وقت میں تین عدد طلاقیں دی تھیں کیا غلام حیدر اب اپنی سابقہ بیوی سے دوبارہ رجوع کر سکتا ہے یا کہ نہیں اور اگر کر سکتا ہے تو طریقہ کار کیا ہے جب کہ اسکی بیوی نے ابھی تک دوسرا نکاح نہیں کیا۔ ج: صورت مسؤلہ میں غلام حیدر اپنی مطلقہ بیوی سے عدت کے اندر رجوع بلا نکاح جدید اور عدت کے بعد رجوع بانکاح جدید کر سکتا ہے کیونکہ ایک ہی وقت کی تین طلاقیں ایک طلاق ہوتی ہے صحیح مسلم میں ہے عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور ابوبکر رضی اللہ عنہ کے زمانہ میں تین طلاقیں ایک طلاق ہوا کرتی تھیں (الحدیث) قرآن مجید میں ہے :﴿وَبُعُوْلَتُہُنَّ اَحَقُّ بِرَدِّہِنَّ فِیْ ذٰلِکَ إِنْ أَرَادُوْآ إِصْلاَحًا﴾ [اور خاوند ان کے بہت حقدار ہیں ساتھ پھیر لینے ان کے کے بیچ اس کے اگر چاہیں صلح کرنا] نیز قرآن مجید میں ہے :﴿وَاِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَآئَ فَبَلَغْنَ اَجَلَہُنَّ فَلاَ تَعْضُلُوْہُنَّ اَنْ یَّنْکِحْنَ اَزْوَاجَہُنَّ إِذَا تَرَاضَوْا بَیْنَہُمْ بِالْمَعْرُوْفِ﴾ [اور جب طلاق دو تم عورتوں کو پس پہنچیں عدت اپنی کو پس مت منع کرو ان کو یہ کہ نکاح کریں خاوندوں اپنے سے جب راضی ہوں آپس میں ساتھ اچھی طرح کے] واللہ اعلم ۱۲/۷/۱۴۱۴ ھ س: ایک آدمی جو تقریباً ۴۵ سال کا معمر شخص ہے جس کی بیوی پر کسی نے زنا کا الزام لگایا ۔ اس نابینا آدمی نے غصہ میں آکر اسے اسی وقت تین طلاقیں دے دیں کہ تجھے طلاق طلاق طلاق ۔ اس واقعہ کے بعد اس نے کوئی باقاعدہ طلاق نہیں دی ۔ وہ سمجھتا رہا کہ اس نے تین طلاقیں دے دی ہیں اور وہ واقع ہو چکی ہیں۔ اس واقعہ کو تقریباً ۳ ماہ گذرنے کو ہیں آپ قرآن وسنت کی روشنی میں ارشاد فرمائیں کہ کیا وہ طلاق بائن ہی ہے اگر اس نے طلاق (۱) واقعۃً غصے کی حالت میں دی ہو ۔(۲) زنا کا الزام سچا ہو ۔( ۳) یا زنا کا الزام جھوٹا ہو ۔ (۴) متعلقہ صورت میں تین طلاقیں واقع ہو گئی ہیں ؟ (۵) جبکہ تین ماہ گذر چکے ہیں ۔ (۶) طلاق بائن کی صورت میں دوبارہ اکٹھ کی کیا صورت ہو گی ؟ (۷) اگر طلاق بائن واقع نہ ہوئی ہو تو دوبارہ رجوع کاکیا طریقہ ہے ؟ (۸)رجوع کے بعد ولیمہ کی تقریب ہو گی ؟ 20/1/92
x
صفحہعنوان
41مقدمہ
45کتاب العقائد … عقائد کا بیان
49ندا لغیر اللّٰہ شرک وبدعت ہے یا نہیں ؟
79کتاب الطہارۃ … طہارت کے مسائل
81شیعہ حضرات کی تحریر
85جرابوں پر مسح اور احناف کا موقف
87وضوء توڑنے والی چیزیں
92غسل کا بیان
92[غسل جنابت کا طریقہ :
97رفع حاجت کے آداب
98کتاب الصلوٰۃ … نماز کے مسائل نمازی کا لباس
99مساجد کا بیان
108اوقات نماز
115اذان واقامت
122سترہ کا بیان
126نماز سے متعلقہ دیگر احکام
135غیر نمازی کا لقمہ قبول کرنا
136نماز باجماعت
170آمین بالجہر
172رفع الیدین
180اشتہار ’’ہم رفع الیدین کیوں نہیں کرتے‘‘ کا جواب
187سجدہ کا بیان
192تشہد کا بیان
199سجدہ سہو
200نماز کا اختتام
200نماز کے بعد کے اذکار
204عبداللہ بن عمررضی اللہ عنہما اور عبداللہ بن زبیررضی اللہ عنہماکا عمل
204حضرت حسن بصری رحمہ اللہ کا عمل
205مرسل حدیث
213نماز کی سنتوں کا بیان
218تہجد ، قیام رمضان اور وتر
230لفظ تراویح کی حقیقت
232نمازِ سفر
237نمازِ جمعہ
248نمازِ عیدین
253نمازِ تسبیح
254کتاب الجنائز ……جنازے کے مسائل
269کتاب الزکاۃ…… زکوٰۃ کے مسائل
279…… روزوں کے مسائل چاند دیکھنے کا بیان
280نفلی روزے کا بیان
284اعتکاف کا بیان
284اعتکاف شروع کا صحیح طریقہ
290کتاب الحج والعمرۃ …… حج و عمرہ کے مسائل
299مجلۃ الدعوۃ کے مضمون پر ایک نظر
302کتاب النکاح …… نکاح کے مسائل
331کتاب الطلاق …… طلاق کے مسائل
353کتاب البیوع …… خرید و فروخت کے مسائل
409چوہدری حبیب اللہ پٹواری آف منڈی بہاؤالدین کے علم وراثت پر ۱۶ سوالوں کے جوابات ۔ جو 4/6/98 کو بھیجے گئے (۱)
419الاعتصام کے ایک فتوائے وراثت پر نظر
421جوابِ مکتوب از شیخ الحدیث حافظ ثناء اللہ مدنی حفظہ اللّٰه تعالی
424تصحیح مسئلہ وراثت
426المبلغ ۲۰۰ کنال الاحیاء
432کتاب الاضحیۃ …… قربانی اور عقیقہ کے مسائل
451کتاب الجہاد والامارۃ …… جہاد و امارت کے مسائل
463کتاب الطب والرقی …… تعویذ اور دم کے مسائل
471کتاب المناقب والفضائل
480کتاب التفسیر …… تفسیر کا بیان
485کتاب الذکر والدعاء …… ذکر و دعا کے مسائل
505کتاب اللباس …… لباس کے مسائل
505پینٹ ٹائی اور نکر پہننا
506جوتے کا بیان
511مردوں عورتوں کا بناؤ سنگھار
513تصویر ، ٹی وی،ویڈیو کا بیان
515داڑھی اور مونچھوں کا بیان
526پردے کا بیان
527کتاب الآداب …… آداب کا بیان
547کتاب العلم …… علم کا بیان
557تعبیر الرؤیا …… خوابوں کی تعبیر
559کتاب و سنت کی پیروی کا بیان
575مسئلہ تقلید پر تحریری گفتگو
583حضرت القاضی(۱)
583حضرت الحافظ (۱)
584حضرت القاضی (۲)
584حضرت الحافظ (۲)
585حضرت القاضی (۳)
585حضرت الحافظ (۳)
587حضرت القاضی (۴)
587حضرت الحافظ (۴)
591حضرت القاضی (۵)
591حضرت الحافظ (۵)
597جماعت المسلمین کے مسائل
601تقابل
621تلاش حق اور دین اسلام کی تحقیق کے لیے دین اسلام کی روشنی میں کچھ سوالات
Flag Counter