Maktaba Wahhabi

احکام و مسائل جلد اول

مؤلف: حافظ عبد المنان نور پوری حفظہ اللہ

ناشر: المکتبہ الکریمیہ

438
(۵) جب یہ صورت واقع میں رونما ہو گی اس وقت اس کا حکم پوچھنے والے پوچھ لیں گے اور جن سے پوچھا جائے گا وہ جواب بھی دے دیں گے ان شاء اللہ المنان ہمارے سامنے تو ابھی تک ایسی کوئی صورت واقع نہیں ہوئی ۔ (۶) بہیمۃ الانعام کی تفصیل قرآن مجید میں موجود ہے اللہ تعالیٰ نے فرمایا﴿وَاَنْزَلَ لَکُمْ مِّنَ الْأَنْعَامِ ثَمَانِیَۃَ أَزْوَاجٍ﴾1 اور اس نے تمہارے لیے انعام سے آٹھ جوڑے اتارے، آٹھ جوڑوں کی تفسیر اللہ تعالیٰ نے یوں فرمائی:﴿ثَمَانِیَۃَ اَزْوَاجٍ مِنَ الضَّأْنِ اثْنَیْنِ وَمِنَ الْمَعْزِ اثْنَیْنِ﴾ الآیۃ ،﴿وَمِنَ الاِبِلِ اثْنَیْنِ وَمِنَ الْبَقَرِ اثْنَیْنِ﴾ الآیۃ 2 ۔ آٹھ جوڑے بھیڑ سے دو اور بکری سے دو (پوری آیت قرآن مجید سے دیکھ لیں)اور اونٹ سے دو اور گائے سے دو (پوری آیت قرآن مجید سے دیکھ لیں)بھینس ، ہرن اور اڑیال (نر ومادہ) کی قربانی کتاب وسنت سے ثابت نہیں ۔ ھذا ما عندی و اللّٰه اعلم ۲۹/۱۲/۱۴۰۶ ھ س: کیا میت کی طرف سے قربانی کی جا سکتی ہے ؟ اس سلسلے میں مسلم شریف کی ایک حدیث پیش کی جاتی ہے کہ آپ نے اپنے اہل اور آل اور امت محمدیہ کی طرف سے قربانی کی ۔ اور اس کے علاوہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا عمل ظاہر کیا جاتا ہے کہ آپ نے دو دنبے ذبح کیے ۔ صحابی یا تابعی کے پوچھنے پر آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا ایک میری طرف سے اور دوسرا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے ہے ۔ اس حدیث سے میت کی طرف سے قربانی کا جواز نکالنا کیسا ہے ؟ اس کے علاوہ خطبہ حجۃ الوداع سے اقتباس بطور دلیل پیش کیا جاتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میری اگلی اور پچھلی امت کی طرف سے یہ قربانی پیش کر رہا ہوں ۔ کیا حجۃ الوداع میں ایسے اقتباس ہیں ؟ اب مندرجہ بالا باتوں میں سائل کو کون سی راہ اختیار کرنی چاہیے؟ کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے امت مسلمہ کو اس عمل کو جاری رکھنے کا حکم دیا ؟ کیا صحابہ رضی اللہ عنہم کی جماعت کا یہ عمل رہا ہے ؟ کیا یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے خاص ہے یا ہم بھی اس قربانی سے مستفید ہو سکتے ہیں ؟ قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب دیجئے ؟ جزاکم اللّٰه خیراً عبدالقادر عبدالواحدکراچی ج: صحیح مسلم والی حدیث سے زندہ مراد ہیں پھر صحیح مسلم کے لفظ ہیں :﴿وَأَخَذَ الْکَبْشَ فَأَضْجَعَہُ ، ثُمَّ ذَبَحَہُ ، ثُمَّ قَالَ: بِسْمِ اللّٰه ِاَللّٰہُمَّ تَقَبَّلْ مِنْ مُحَمَّدٍ ، وَّآلِ مُحَمَّدٍ وَّمِنْ أُمَّۃِ مُحَمَّدٍ ، ثُمَّ ضَحَّی بِہٖ﴾ [اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مینڈھا پکڑا اور اس کو لٹایا پھر اس کو ذبح کیا پھر فرمایا اللہ کے نام کے ساتھ اے اللہ قبول فرما محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے اور آل محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے اور امۃ محمدیہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے پھر قربانی کی ساتھ اس کے] اس میں یہ
x
صفحہعنوان
41مقدمہ
45کتاب العقائد … عقائد کا بیان
49ندا لغیر اللّٰہ شرک وبدعت ہے یا نہیں ؟
79کتاب الطہارۃ … طہارت کے مسائل
81شیعہ حضرات کی تحریر
85جرابوں پر مسح اور احناف کا موقف
87وضوء توڑنے والی چیزیں
92غسل کا بیان
92[غسل جنابت کا طریقہ :
97رفع حاجت کے آداب
98کتاب الصلوٰۃ … نماز کے مسائل نمازی کا لباس
99مساجد کا بیان
108اوقات نماز
115اذان واقامت
122سترہ کا بیان
126نماز سے متعلقہ دیگر احکام
135غیر نمازی کا لقمہ قبول کرنا
136نماز باجماعت
170آمین بالجہر
172رفع الیدین
180اشتہار ’’ہم رفع الیدین کیوں نہیں کرتے‘‘ کا جواب
187سجدہ کا بیان
192تشہد کا بیان
199سجدہ سہو
200نماز کا اختتام
200نماز کے بعد کے اذکار
204عبداللہ بن عمررضی اللہ عنہما اور عبداللہ بن زبیررضی اللہ عنہماکا عمل
204حضرت حسن بصری رحمہ اللہ کا عمل
205مرسل حدیث
213نماز کی سنتوں کا بیان
218تہجد ، قیام رمضان اور وتر
230لفظ تراویح کی حقیقت
232نمازِ سفر
237نمازِ جمعہ
248نمازِ عیدین
253نمازِ تسبیح
254کتاب الجنائز ……جنازے کے مسائل
269کتاب الزکاۃ…… زکوٰۃ کے مسائل
279…… روزوں کے مسائل چاند دیکھنے کا بیان
280نفلی روزے کا بیان
284اعتکاف کا بیان
284اعتکاف شروع کا صحیح طریقہ
290کتاب الحج والعمرۃ …… حج و عمرہ کے مسائل
299مجلۃ الدعوۃ کے مضمون پر ایک نظر
302کتاب النکاح …… نکاح کے مسائل
331کتاب الطلاق …… طلاق کے مسائل
353کتاب البیوع …… خرید و فروخت کے مسائل
409چوہدری حبیب اللہ پٹواری آف منڈی بہاؤالدین کے علم وراثت پر ۱۶ سوالوں کے جوابات ۔ جو 4/6/98 کو بھیجے گئے (۱)
419الاعتصام کے ایک فتوائے وراثت پر نظر
421جوابِ مکتوب از شیخ الحدیث حافظ ثناء اللہ مدنی حفظہ اللّٰه تعالی
424تصحیح مسئلہ وراثت
426المبلغ ۲۰۰ کنال الاحیاء
432کتاب الاضحیۃ …… قربانی اور عقیقہ کے مسائل
451کتاب الجہاد والامارۃ …… جہاد و امارت کے مسائل
463کتاب الطب والرقی …… تعویذ اور دم کے مسائل
471کتاب المناقب والفضائل
480کتاب التفسیر …… تفسیر کا بیان
485کتاب الذکر والدعاء …… ذکر و دعا کے مسائل
505کتاب اللباس …… لباس کے مسائل
505پینٹ ٹائی اور نکر پہننا
506جوتے کا بیان
511مردوں عورتوں کا بناؤ سنگھار
513تصویر ، ٹی وی،ویڈیو کا بیان
515داڑھی اور مونچھوں کا بیان
526پردے کا بیان
527کتاب الآداب …… آداب کا بیان
547کتاب العلم …… علم کا بیان
557تعبیر الرؤیا …… خوابوں کی تعبیر
559کتاب و سنت کی پیروی کا بیان
575مسئلہ تقلید پر تحریری گفتگو
583حضرت القاضی(۱)
583حضرت الحافظ (۱)
584حضرت القاضی (۲)
584حضرت الحافظ (۲)
585حضرت القاضی (۳)
585حضرت الحافظ (۳)
587حضرت القاضی (۴)
587حضرت الحافظ (۴)
591حضرت القاضی (۵)
591حضرت الحافظ (۵)
597جماعت المسلمین کے مسائل
601تقابل
621تلاش حق اور دین اسلام کی تحقیق کے لیے دین اسلام کی روشنی میں کچھ سوالات
Flag Counter