Maktaba Wahhabi

احکام و مسائل جلد اول

مؤلف: حافظ عبد المنان نور پوری حفظہ اللہ

ناشر: المکتبہ الکریمیہ

پر ہے :﴿وَاللّٰهُ لاَ یَہْدِی الْقَوْمَ الظَّالِمِیْنَ﴾[1] [اور اللہ سیدھی راہ نہیں دکھاتا بے انصافوں کو یُضِلُّ مَنْ یَّشَآئُ کا یہ مطلب ہے یہ مطلب نہیں کہ جس کو چاہتا ہے بجبر واکراہ گمراہ بنا دیتا ہے جیسا کہ بعض نے سمجھ رکھا ہے ان دونوں باتوں کی دلیل قرآن مجید کی آیت﴿ لآ إِکْرَاہَ فِی الدِّیْنِ قَدْ تَّبَیَّنَ الرُّشْدُ مِنَ الْغَیِّ﴾ الآیۃ[2] [زبردستی نہیں دین کے معاملہ میں بے شک جدا ہو چکی ہے ہدایت گمراہی سے] بھی ہے ۔ اس کی مثال فراخی رزق اور تنگی رزق کا مسئلہ ہے قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے :﴿اَللّٰه ُ یَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ یَّشَآئُ وَیَقْدِرْ﴾[3]اللہ تعالیٰ جس کے لیے چاہتا ہے رزق فراخ کر دیتا ہے اور تنگ کر دیتا ہے اب کوئی اس کا یہ مطلب سمجھتا ہے کہ ایک انسان ناکارہ ہے کوئی کام کاج نہیں کرتا اور کام کاج کرنے کی صلاحیت واستعداد رکھنے کے باوجود کچھ نہیں کرتا نہ ملازمت نہ تجارت نہ صناعت اور نہ ہی کوئی اور پیشہ تو اللہ تعالیٰ بزور اس کا رزق فراخ کر دیتا ہے ؟ اور ایک انسان ملازمت یا تجارت یا صناعت یا کسی اور کام کاج میں دن رات خون پسینہ ایک کیے ہوئے ہے تو اللہ تعالیٰ بزور اس کا رزق تنگ کر دیتا ہے ؟ نہیں ہر گز نہیں ۔ ورنہ تمام لوگ کام کاج چھوڑ کر ہاتھوں پر ہاتھ رکھے بیٹھ جائیں اور اسباب کا تعطل اور ان کی تعطیل لازم آئے ہاں یہ بات درست ہے بسا اوقات اللہ تعالیٰ اپنی قدرت کاملہ کے اظہار کی خاطر اسباب سے بے نیازی بھی دکھا دیتا ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ کی قدرت جس طرح مسببات پر محیط ہے بالکل اسی طرح اسباب پر بھی محیط ہے مگر ہدایت وضلالت یا کسی اور امر میں اللہ تعالیٰ کسی پر ذرہ برابر ظلم نہیں کرتا ۔﴿إِنَّ اللّٰهَ لاَ یَظْلِمُ النَّاسَ شَیْئًا وَّلٰکِنَّ النَّاسَ أَنْفُسَہُمْ یَظْلِمُوْنَ﴾[4] امید ہے آپ اتنی تفصیل سے مسئلہ سمجھ جائیں گے ان شاء اللہ سبحانہ وتعالیٰ ۲۲/۷/۱۴۱۸ھ س: قرآن پاک میں ارشاد اللہ عزوجل ہے ۔ اور اگر جب اپنی جانوں پر ظلم کریں توتیرے حضور حاضر ہوں پھر اللہ تعالیٰ سے بخشش چاہیں اور معافی مانگے ان کے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تو بے شک اللہ عزوجل تو توبہ قبول کرنے والا مہربان ہے ۔ اس آیت سے معلوم ہوا کہ اللہ عزوجل قادر تھا گناہ بخش دے مگر ارشاد ہوتا ہے کہ توبہ قبول ہونا چاہو تو میرے پیارے کی سرکار میں حاضر ہو ۔ (۱) کیا یہ حکم اللہ عزوجل خاص دور نبوی صلی اللہ علیہ وسلم تک محدود تھا یا قیامت تک کے مسلمانوں کو عام ہے ؟ اگر عام ہے تو پھر جو قبر انور پر حاضر ہو کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو مخاطب کر کے اپنے گناہوں کی معافی چاہے یہ جانتے ہوئے کہ میرے آقا میرے لیے اللہ عزوجل سے میرے گناہوں کی دعا کر رہے ہیں ۔ ایسا عقیدہ رکھنا شرک ہے یا قرآن پر عمل کر رہا ہے جو مجبوراً دور دراز ہونے کی وجہ سے حاضر نہیں ہو سکتا وہ کیسے
x
صفحہعنوان
41مقدمہ
45کتاب العقائد … عقائد کا بیان
49ندا لغیر اللّٰہ شرک وبدعت ہے یا نہیں ؟
79کتاب الطہارۃ … طہارت کے مسائل
81شیعہ حضرات کی تحریر
85جرابوں پر مسح اور احناف کا موقف
87وضوء توڑنے والی چیزیں
92غسل کا بیان
92[غسل جنابت کا طریقہ :
97رفع حاجت کے آداب
98کتاب الصلوٰۃ … نماز کے مسائل نمازی کا لباس
99مساجد کا بیان
108اوقات نماز
115اذان واقامت
122سترہ کا بیان
126نماز سے متعلقہ دیگر احکام
135غیر نمازی کا لقمہ قبول کرنا
136نماز باجماعت
170آمین بالجہر
172رفع الیدین
180اشتہار ’’ہم رفع الیدین کیوں نہیں کرتے‘‘ کا جواب
187سجدہ کا بیان
192تشہد کا بیان
199سجدہ سہو
200نماز کا اختتام
200نماز کے بعد کے اذکار
204عبداللہ بن عمررضی اللہ عنہما اور عبداللہ بن زبیررضی اللہ عنہماکا عمل
204حضرت حسن بصری رحمہ اللہ کا عمل
205مرسل حدیث
213نماز کی سنتوں کا بیان
218تہجد ، قیام رمضان اور وتر
230لفظ تراویح کی حقیقت
232نمازِ سفر
237نمازِ جمعہ
248نمازِ عیدین
253نمازِ تسبیح
254کتاب الجنائز ……جنازے کے مسائل
269کتاب الزکاۃ…… زکوٰۃ کے مسائل
279…… روزوں کے مسائل چاند دیکھنے کا بیان
280نفلی روزے کا بیان
284اعتکاف کا بیان
284اعتکاف شروع کا صحیح طریقہ
290کتاب الحج والعمرۃ …… حج و عمرہ کے مسائل
299مجلۃ الدعوۃ کے مضمون پر ایک نظر
302کتاب النکاح …… نکاح کے مسائل
331کتاب الطلاق …… طلاق کے مسائل
353کتاب البیوع …… خرید و فروخت کے مسائل
409چوہدری حبیب اللہ پٹواری آف منڈی بہاؤالدین کے علم وراثت پر ۱۶ سوالوں کے جوابات ۔ جو 4/6/98 کو بھیجے گئے (۱)
419الاعتصام کے ایک فتوائے وراثت پر نظر
421جوابِ مکتوب از شیخ الحدیث حافظ ثناء اللہ مدنی حفظہ اللّٰه تعالی
424تصحیح مسئلہ وراثت
426المبلغ ۲۰۰ کنال الاحیاء
432کتاب الاضحیۃ …… قربانی اور عقیقہ کے مسائل
451کتاب الجہاد والامارۃ …… جہاد و امارت کے مسائل
463کتاب الطب والرقی …… تعویذ اور دم کے مسائل
471کتاب المناقب والفضائل
480کتاب التفسیر …… تفسیر کا بیان
485کتاب الذکر والدعاء …… ذکر و دعا کے مسائل
505کتاب اللباس …… لباس کے مسائل
505پینٹ ٹائی اور نکر پہننا
506جوتے کا بیان
511مردوں عورتوں کا بناؤ سنگھار
513تصویر ، ٹی وی،ویڈیو کا بیان
515داڑھی اور مونچھوں کا بیان
526پردے کا بیان
527کتاب الآداب …… آداب کا بیان
547کتاب العلم …… علم کا بیان
557تعبیر الرؤیا …… خوابوں کی تعبیر
559کتاب و سنت کی پیروی کا بیان
575مسئلہ تقلید پر تحریری گفتگو
583حضرت القاضی(۱)
583حضرت الحافظ (۱)
584حضرت القاضی (۲)
584حضرت الحافظ (۲)
585حضرت القاضی (۳)
585حضرت الحافظ (۳)
587حضرت القاضی (۴)
587حضرت الحافظ (۴)
591حضرت القاضی (۵)
591حضرت الحافظ (۵)
597جماعت المسلمین کے مسائل
601تقابل
621تلاش حق اور دین اسلام کی تحقیق کے لیے دین اسلام کی روشنی میں کچھ سوالات
Flag Counter