Maktaba Wahhabi

احکام و مسائل جلد اول

مؤلف: حافظ عبد المنان نور پوری حفظہ اللہ

ناشر: المکتبہ الکریمیہ

اللہ مدد‘‘ شرکیہ نعرے ہیں جو کسی بھی مسلمان کے لیے جائز نہیں ہے۔اپنے پیغام اور دعوت توحید کو مدلل کرنے کے لیے اسٹکر میں ’’یا اللہ مدد‘‘ کے اوپر قرآن مجید کی آیت﴿لاَ تَدْعُ مَعَ اللّٰهِ اِلٰہًا آخَرَ﴾[1] کا ترجمہ بایں الفاظ درج کیا ہے۔ ’’اور نہ پکارو اللہ کے ساتھ کسی دوسرے کو‘‘ اس کا زیادہ صحیح ترجمہ تو ہے ۔ ’’اور نہ پکارو اللہ کے ساتھ کسی دوسرے معبود کو‘‘ ۔ اول الذکر ترجمہ میں الٰہ (معبود) کا ترجمہ رہ گیا ہے ۔ لیکن ایسا کرنے میں کوئی علمی خیانت یا بدنیتی شامل نہیں ہے کیونکہ اہلحدیث کا مسلک بالکل واضح ، بے غبار اور قرآن وحدیث کی صریح تعلیمات پر مبنی ہے ، اس لیے اسے آیات قرآنیہ میں معنوی تحریف کرنے یا ان کا مفہوم بدلنے یا سادہ لوح عوام کو مغالطہ دینے کی ضرورت ہی نہیں ہے ، جس طرح کہ یہ ضرورت اہلحدیث کے علاوہ دیگر سب فرقوں کو ہے اور وہ حسب ضرورت یہ سب کچھ کرتے کہتے رہتے ہیں (جس کی واضح مثالیں بوقت ضرورت پیش کی جا سکتی ہیں) اس لیے آیت مذکورہ کے ترجمہ میں الٰہ (معبود) کا جو ترجمہ رہ گیا ہے اس کی وجہ صرف یہ ہے کہ درج کردہ ترجمہ کا مفہوم بھی وہی ہے جو معبو دکے اضافے کے ساتھ بنتا ہے اس لیے ترجمہ کرنے والوں کا ذہن اس طرف منتقل ہی نہیں ہو سکا کہ ایک لفظ کا ترجمہ رہ گیا ہے کیونکہ دونوں صورتوںمیں مفہوم ایک ہی رہتا ہے ۔ مفہوم ومعنی میں کوئی تبدیلی نہیں آتی ۔ اس کی دلیل یہ ہے کہ اللہ کے ساتھ جس کسی کو بھی مافوق الاسباب طریقے سے مدد کے لیے پکارا جائے تو اسے خدائی صفات کا حامل سمجھ کر ہی پکارا جاتا ہے جو درحقیقت اسے معبود ہی سمجھنا ہے ۔ تو جب ہم یہ کہیں گے کہ ’’اللہ کے ساتھ کسی دوسرے کو یا کسی کو مت پکارو‘‘ تو اسکا مطلب یہی ہو گا کہ ’’اللہ کے ساتھ کسی دوسرے معبود کو مت پکارو‘‘ جیسا کہ قرآن مجید کی دوسری آیت سے اس کی تائید ہوتی ہے ۔ سورہ جن ۱۸ میں ہے :﴿وَاَنَّ الْمَسَاجِدَ لِلّٰہِ فَلاَ تَدْعُوْا مَعَ اللّٰهِ اَحَدًا﴾ ’’مسجدیں اللہ کے لیے ہیں ، پس تم اللہ کے ساتھ کسی کو مت پکارو‘‘ ۔’’کسی کو یا دوسرے کو‘‘ مت پکارو کا مطلب یہی ہے کہ دوسرے معبود کو مت پکارو۔ اس لحاظ سے﴿ لاَ تَدْعُ مَعَ اللّٰهِ اِلٰہًا آخَرَ﴾ اللہ کے ساتھ کسی دوسرے معبود کو مت پکارو اور﴿فَلاَ تَدْعُوْا مَعَ اللّٰهِ اَحَدًا﴾ (اللہ کے ساتھ کسی کو مت پکارو) دونوں آیتوں کا مفہوم ومطلب ایک ہی ہے بالکل اسی طرح زیر بحث ترجمہ میں ’’معبود‘‘ کے بغیر اور لفظ ’’معبود‘‘ کے ساتھ مفہوم ایک ہی رہتا ہے ۔ معنی ومفہوم میں کوئی تبدیلی نہیں ہوتی۔ بنا بریں اہلحدیث یوتھ فورس کے شائع کردہ سٹکر میں قرآن کریم کی کسی آیت میں معنوی تحریف کا ارتکاب نہیں کیا گیا ہے نہ انہیں اس کی ضرورت ہی ہے ۔ لیکن بریلوی فرقے کے ایک ترجمان ’’ماہنامہ‘‘ سیدھا راستہ ، بابت جون ۱۹۹۱ میں شائع شدہ ایک مضمون میں
x
صفحہعنوان
41مقدمہ
45کتاب العقائد … عقائد کا بیان
49ندا لغیر اللّٰہ شرک وبدعت ہے یا نہیں ؟
79کتاب الطہارۃ … طہارت کے مسائل
81شیعہ حضرات کی تحریر
85جرابوں پر مسح اور احناف کا موقف
87وضوء توڑنے والی چیزیں
92غسل کا بیان
92[غسل جنابت کا طریقہ :
97رفع حاجت کے آداب
98کتاب الصلوٰۃ … نماز کے مسائل نمازی کا لباس
99مساجد کا بیان
108اوقات نماز
115اذان واقامت
122سترہ کا بیان
126نماز سے متعلقہ دیگر احکام
135غیر نمازی کا لقمہ قبول کرنا
136نماز باجماعت
170آمین بالجہر
172رفع الیدین
180اشتہار ’’ہم رفع الیدین کیوں نہیں کرتے‘‘ کا جواب
187سجدہ کا بیان
192تشہد کا بیان
199سجدہ سہو
200نماز کا اختتام
200نماز کے بعد کے اذکار
204عبداللہ بن عمررضی اللہ عنہما اور عبداللہ بن زبیررضی اللہ عنہماکا عمل
204حضرت حسن بصری رحمہ اللہ کا عمل
205مرسل حدیث
213نماز کی سنتوں کا بیان
218تہجد ، قیام رمضان اور وتر
230لفظ تراویح کی حقیقت
232نمازِ سفر
237نمازِ جمعہ
248نمازِ عیدین
253نمازِ تسبیح
254کتاب الجنائز ……جنازے کے مسائل
269کتاب الزکاۃ…… زکوٰۃ کے مسائل
279…… روزوں کے مسائل چاند دیکھنے کا بیان
280نفلی روزے کا بیان
284اعتکاف کا بیان
284اعتکاف شروع کا صحیح طریقہ
290کتاب الحج والعمرۃ …… حج و عمرہ کے مسائل
299مجلۃ الدعوۃ کے مضمون پر ایک نظر
302کتاب النکاح …… نکاح کے مسائل
331کتاب الطلاق …… طلاق کے مسائل
353کتاب البیوع …… خرید و فروخت کے مسائل
409چوہدری حبیب اللہ پٹواری آف منڈی بہاؤالدین کے علم وراثت پر ۱۶ سوالوں کے جوابات ۔ جو 4/6/98 کو بھیجے گئے (۱)
419الاعتصام کے ایک فتوائے وراثت پر نظر
421جوابِ مکتوب از شیخ الحدیث حافظ ثناء اللہ مدنی حفظہ اللّٰه تعالی
424تصحیح مسئلہ وراثت
426المبلغ ۲۰۰ کنال الاحیاء
432کتاب الاضحیۃ …… قربانی اور عقیقہ کے مسائل
451کتاب الجہاد والامارۃ …… جہاد و امارت کے مسائل
463کتاب الطب والرقی …… تعویذ اور دم کے مسائل
471کتاب المناقب والفضائل
480کتاب التفسیر …… تفسیر کا بیان
485کتاب الذکر والدعاء …… ذکر و دعا کے مسائل
505کتاب اللباس …… لباس کے مسائل
505پینٹ ٹائی اور نکر پہننا
506جوتے کا بیان
511مردوں عورتوں کا بناؤ سنگھار
513تصویر ، ٹی وی،ویڈیو کا بیان
515داڑھی اور مونچھوں کا بیان
526پردے کا بیان
527کتاب الآداب …… آداب کا بیان
547کتاب العلم …… علم کا بیان
557تعبیر الرؤیا …… خوابوں کی تعبیر
559کتاب و سنت کی پیروی کا بیان
575مسئلہ تقلید پر تحریری گفتگو
583حضرت القاضی(۱)
583حضرت الحافظ (۱)
584حضرت القاضی (۲)
584حضرت الحافظ (۲)
585حضرت القاضی (۳)
585حضرت الحافظ (۳)
587حضرت القاضی (۴)
587حضرت الحافظ (۴)
591حضرت القاضی (۵)
591حضرت الحافظ (۵)
597جماعت المسلمین کے مسائل
601تقابل
621تلاش حق اور دین اسلام کی تحقیق کے لیے دین اسلام کی روشنی میں کچھ سوالات
Flag Counter