Maktaba Wahhabi

احکام و مسائل جلد اول

مؤلف: حافظ عبد المنان نور پوری حفظہ اللہ

ناشر: المکتبہ الکریمیہ

588
تاکہ ان کے بیان کردہ معانی کی روشنی میں دیکھا جاسکے آیا ان کا دعویٰ ’’نفس تقلید کا وجوب ‘‘ قرآن کریم اور حدیث شریف سے ثابت ہوتا ہے یا نہیں ۔ تو اس بار بار کے مطالبہ کے بعد حضرت قاضی صاحب تقلید کا معنی بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں ۔ ’’تقلید کے معنی ہیں کسی اہل علم سے قرآن اور احادیث سے مسائل ثابتہ پڑھ سن کر ان پر عمل کرنا ‘‘ حضرت قاضی صاحب کے بیان کردہ تقلید کے اس معنی پر مندرجہ ذیل سوالات وارد ہوتے ہیں امید ہے جناب قاضی صاحب ان کا تسلی بخش جواب دیں گے ۔ (۱)ارشاد الفحول میں بحوالہ تحریر ابن ہمام حنفی رحمہ اللہ ص ۲۶۵ لکھا ہے ۔ التقلید العمل بقول من لیس قولہ احدی الحجج بلاحجۃ یعنی ’’تقلید اس شخص کے قول پر بلا دلیل عمل کرنے کا نام ہے جس شخص کا قول حجتوں میں سے کوئی سی حجت نہ ہو ‘‘ تو حضرت قاضی صاحب کے بیان کردہ اور ابن ہمام حنفی کے بیان فرمودہ تقلید کے معنی میں کئی ایک فرق ہیں جن سے بڑے دوفرق نیچے لکھے جاتے ہیں ۔ پہلا فرق : ابن ہمام حنفی کے بیان فرمودہ معنی کی رو سے کسی کی تقلید میں کئے ہوئے عمل کابلا دلیل ہونا ضروری ہے جیسا کہ ان کے قول ’’بلا حجۃ ‘‘ سے واضح ہے جبکہ حضرت قاضی صاحب کے بیان کردہ معنی کے لحاظ سے کسی کی تقلید میں کئے ہوئے عمل کے بلا دلیل ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کیونکہ ان کے الفاظ ہیں ’’تقلید کے معنی ہیں کسی اہل علم سے قرآن اور احادیث سے مسائل ثابتہ پڑھ سن کر ان پر عمل کرنا‘‘۔ اور یہ بات (اظہر من الشمس ہے) کہ قرآن اور احادیث سے مسائل ثابتہ کی دلیل نہ ہونا ناممکن ہے ورنہ وہ مسائل قرآن اور احادیث سے ثابتہ نہ رہیں گے ۔ دوسرا فرق :۔ ابن ہمام حنفی کے بیان فرمودہ معنی کے اعتبار سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پڑھ سن کر عمل کرنا تقلید نہیں کیونکہ انہوں نے فرمایا ہے ۔ بقول من لیس قولہ احدی الحجج اور ہر مسلمان جانتا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اقوال اور اعمال شرعی دلائل ہیں ادھر حضرت قاضی صاحب کے بیان کردہ معنی کی روسے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پڑھ سن کر عمل کرنا بھی تقلید ہے کیونکہ ان کا قول ہے ’’تقلید کے معنی ہیں کسی اہل علم سے قرآن اور احادیث سے مسائل ثابتہ الخ اور کسی اہل علم میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی شامل ہیں ۔ جیسا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ’’وَمَا یَعْقِلُہَا اِلاَّ الْعَالِمُوْنَ‘‘ میں شامل ہیں ۔ تو حضرت قاضی صاحب اور ابن ہمام حنفی کے بیان کردہ تقلید کے دونوں معانی درست نہیں ہو سکتے کیونکہ حضرت قاضی صاحب کے معنی میں جس چیز کا اثبات ہے ابن ہمام حنفی کے معنی میں اس کی نفی جیسا کہ مندرجہ بالا بڑے دو فرقوں
x
صفحہعنوان
41مقدمہ
45کتاب العقائد … عقائد کا بیان
49ندا لغیر اللّٰہ شرک وبدعت ہے یا نہیں ؟
79کتاب الطہارۃ … طہارت کے مسائل
81شیعہ حضرات کی تحریر
85جرابوں پر مسح اور احناف کا موقف
87وضوء توڑنے والی چیزیں
92غسل کا بیان
92[غسل جنابت کا طریقہ :
97رفع حاجت کے آداب
98کتاب الصلوٰۃ … نماز کے مسائل نمازی کا لباس
99مساجد کا بیان
108اوقات نماز
115اذان واقامت
122سترہ کا بیان
126نماز سے متعلقہ دیگر احکام
135غیر نمازی کا لقمہ قبول کرنا
136نماز باجماعت
170آمین بالجہر
172رفع الیدین
180اشتہار ’’ہم رفع الیدین کیوں نہیں کرتے‘‘ کا جواب
187سجدہ کا بیان
192تشہد کا بیان
199سجدہ سہو
200نماز کا اختتام
200نماز کے بعد کے اذکار
204عبداللہ بن عمررضی اللہ عنہما اور عبداللہ بن زبیررضی اللہ عنہماکا عمل
204حضرت حسن بصری رحمہ اللہ کا عمل
205مرسل حدیث
213نماز کی سنتوں کا بیان
218تہجد ، قیام رمضان اور وتر
230لفظ تراویح کی حقیقت
232نمازِ سفر
237نمازِ جمعہ
248نمازِ عیدین
253نمازِ تسبیح
254کتاب الجنائز ……جنازے کے مسائل
269کتاب الزکاۃ…… زکوٰۃ کے مسائل
279…… روزوں کے مسائل چاند دیکھنے کا بیان
280نفلی روزے کا بیان
284اعتکاف کا بیان
284اعتکاف شروع کا صحیح طریقہ
290کتاب الحج والعمرۃ …… حج و عمرہ کے مسائل
299مجلۃ الدعوۃ کے مضمون پر ایک نظر
302کتاب النکاح …… نکاح کے مسائل
331کتاب الطلاق …… طلاق کے مسائل
353کتاب البیوع …… خرید و فروخت کے مسائل
409چوہدری حبیب اللہ پٹواری آف منڈی بہاؤالدین کے علم وراثت پر ۱۶ سوالوں کے جوابات ۔ جو 4/6/98 کو بھیجے گئے (۱)
419الاعتصام کے ایک فتوائے وراثت پر نظر
421جوابِ مکتوب از شیخ الحدیث حافظ ثناء اللہ مدنی حفظہ اللّٰه تعالی
424تصحیح مسئلہ وراثت
426المبلغ ۲۰۰ کنال الاحیاء
432کتاب الاضحیۃ …… قربانی اور عقیقہ کے مسائل
451کتاب الجہاد والامارۃ …… جہاد و امارت کے مسائل
463کتاب الطب والرقی …… تعویذ اور دم کے مسائل
471کتاب المناقب والفضائل
480کتاب التفسیر …… تفسیر کا بیان
485کتاب الذکر والدعاء …… ذکر و دعا کے مسائل
505کتاب اللباس …… لباس کے مسائل
505پینٹ ٹائی اور نکر پہننا
506جوتے کا بیان
511مردوں عورتوں کا بناؤ سنگھار
513تصویر ، ٹی وی،ویڈیو کا بیان
515داڑھی اور مونچھوں کا بیان
526پردے کا بیان
527کتاب الآداب …… آداب کا بیان
547کتاب العلم …… علم کا بیان
557تعبیر الرؤیا …… خوابوں کی تعبیر
559کتاب و سنت کی پیروی کا بیان
575مسئلہ تقلید پر تحریری گفتگو
583حضرت القاضی(۱)
583حضرت الحافظ (۱)
584حضرت القاضی (۲)
584حضرت الحافظ (۲)
585حضرت القاضی (۳)
585حضرت الحافظ (۳)
587حضرت القاضی (۴)
587حضرت الحافظ (۴)
591حضرت القاضی (۵)
591حضرت الحافظ (۵)
597جماعت المسلمین کے مسائل
601تقابل
621تلاش حق اور دین اسلام کی تحقیق کے لیے دین اسلام کی روشنی میں کچھ سوالات
Flag Counter