Maktaba Wahhabi

احکام و مسائل جلد اول

مؤلف: حافظ عبد المنان نور پوری حفظہ اللہ

ناشر: المکتبہ الکریمیہ

عرب کے کلام میں ہر گز نہیں آتی اور رہی قرأت بالنصب یہ بھی مسح ہی واجب کرتی ہے ۔ مزید اطمینان کے لیے تفسیر خازن (لباب التاویل) مطبوعہ مطبعۃ المکتبۃ التجارتیہ الکبریٰ مصر الجزء الثانی ص ۱۶ پر دیکھیں ۔ فتوحات مکیہ مطبوعہ مصر جلد اول ص۴۴۸ شیخ محی الدین ابن عربی لکھتے ہیں کہ اَرْجُلَکُمْ کے لام پر زَبر اس کو حکم مسح سے خارج نہیں کرتی ۔ پس تحقیق یہ واؤ معیت کا قرار پائے گا اور معیت کا واؤ نصب دیتا ہے جیسا کہ بولتے ہیں ’’قَامَ زَیْدٌ وَعَمْرًا‘‘ یعنی کھڑا ہوا زید ساتھ عمر کے اسی طرح اَرْجُلِکُمْ بِرُؤُسِکُمْ کے ساتھ حکم مسح میں آیا ہے ۔ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے محبوب نواسے جنہوں نے اپنے نانا رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے قرآن سنا اور پڑھا رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہی سے وضوء سیکھا وہ قرآن کی آیت وضوء میں ’’اَرْجُلِکُمْ‘‘ پڑھتے تھے یعنی حسنین علیہما السلام کی قرأت میں لام پر زبر نہیں بلکہ زیر ہے ۔ دیکھئے تفسیر ’’جامع البیان‘‘ علامہ ابن جریر مطبوعہ دار المعارف الجزء العاشر (صحابہ رضی اللہ عنہم بھی حسنین علیہما السلام کی طرح مندرجہ بالا کے مطابق تھے) ۔ تفسیر ’’فتح البیان‘‘ علامہ اہل حدیث نواب صدیق حسن بھوپالی قنوجی مطبوعہ صدیقی بھوپال الجزء الاوّل تفسیر سورۃ المائدہ ص ۲۹۳--- علاوہ اسی سلسلہ میں اردو تفسیر ترجمان القرآن مطبوعہ صدیقی لاہور جلد ۳ ص ۸۴۲ -- اور تفسیر کبیر فخر الدین رازی مطبوعہ مصر جلد ۳ ص ۳۶۸ میں صحابہ رضی اللہ عنہم اور امام باقر علیہ السلام کے نزدیک پاؤں کا مسح ہی واجب ہے ۔ حضرت رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے پاؤں کے مسح کا حکم دیا (نمبر۱) اصابہ ۔ فی تمییز الصحابہ حافظ ابن حجر عسقلانی مطبوعہ مصر جلد اوّل ص ۱۹۲ ترجمہ تمیم بن زید (نمبر۲) تفسیر ابن جریر طبری مطبوعہ دار المعارف مصر جلد نمبر ۱۰ ص ۷۵ (نمبر۳) شرح معانی الآثار طحاوی مطبع الاسلامیہ لاہور ۔ جلد اول ص ۲۱ (نمبر۴) نیل الاوطار شوکانی جلد اول ص ۲۱۴ (نمبر۵) کنز العمال علامہ علی متقی بن حسام الدین مطبوعہ دائرۃ المعارف حیدر آباد دکن مسند تمیم بن زید حدیث نمبر ۲۱۹۳ ص ۱۰۲ ۔ (نمبر۶) کنز العمال مطبوعہ دائرۃ المعارف حیدر آباد دکن جلد ۵ ، مسند علی علیہ السلام ص ۱۴۷ حدیث نمبر ۲۴۵۳ اور مسند امام احمد بن حنبل مطبوعہ مصر جلد اول ص ۱۱۶ ۔ مسح کا مزید ثبوت عمدۃ التفسیر حافظ ابن کثیر مطبوعہ دار المعارف مصر جلد ۴ ص ۹۷ اور تفسیر معالم التنزیل برحاشیہ تفسیر خازن مطبعۃ المکتبۃ التجاریۃ الکبریٰ مصر الجزء الثانی ص ۱۶ میں دیکھئے ۔ ضروری گزارش : رفیع الدین محدث دہلوی نے اپنے ترجمہ قرآن میں ’’دھوؤ‘‘ یا دھو لو کا لفظ ہر گز نہیں لکھا لیکن اس امر کو ملحوظ رکھا جائے کہ ۔ ۶۷ء؁ سے کم از کم چالیس برس پہلے کا چھپا ہوا ترجمہ رفیع الدین محدث دیکھا جائے ۔ خیال رہے اگر وضوء صحیح نہ کیا جائے نماز نہ ہو گی ۔ ایک بات یاد رہے کہ ہم پاؤں پہلے اس وقت دھوتے ہیں جب ہمیں شک ہو کہ ناپاک ہیں پھر خشک کر کے مسح کرتے ہیں۔ یہ تو تھیں آپ لوگوں کی کتابیں اگر بھائی صاحب تسلی نہ ہو تو جواب ضرور دیں ۔ اور مجھے قوی امید ہے کہ اس تحقیق کے بعد آپ مذہب حقہ امامیہ قبول فرمائیں گے ۔ اور اپنی آخرت سنواریں گے۔ بھائی صاحب اگر آپ حق تلاش کر لیں تو میرے حق میں ضرور دعا کریں۔ علی عباس جی ٹی روڈ گوجر خان 24/4/97
x
صفحہعنوان
41مقدمہ
45کتاب العقائد … عقائد کا بیان
49ندا لغیر اللّٰہ شرک وبدعت ہے یا نہیں ؟
79کتاب الطہارۃ … طہارت کے مسائل
81شیعہ حضرات کی تحریر
85جرابوں پر مسح اور احناف کا موقف
87وضوء توڑنے والی چیزیں
92غسل کا بیان
92[غسل جنابت کا طریقہ :
97رفع حاجت کے آداب
98کتاب الصلوٰۃ … نماز کے مسائل نمازی کا لباس
99مساجد کا بیان
108اوقات نماز
115اذان واقامت
122سترہ کا بیان
126نماز سے متعلقہ دیگر احکام
135غیر نمازی کا لقمہ قبول کرنا
136نماز باجماعت
170آمین بالجہر
172رفع الیدین
180اشتہار ’’ہم رفع الیدین کیوں نہیں کرتے‘‘ کا جواب
187سجدہ کا بیان
192تشہد کا بیان
199سجدہ سہو
200نماز کا اختتام
200نماز کے بعد کے اذکار
204عبداللہ بن عمررضی اللہ عنہما اور عبداللہ بن زبیررضی اللہ عنہماکا عمل
204حضرت حسن بصری رحمہ اللہ کا عمل
205مرسل حدیث
213نماز کی سنتوں کا بیان
218تہجد ، قیام رمضان اور وتر
230لفظ تراویح کی حقیقت
232نمازِ سفر
237نمازِ جمعہ
248نمازِ عیدین
253نمازِ تسبیح
254کتاب الجنائز ……جنازے کے مسائل
269کتاب الزکاۃ…… زکوٰۃ کے مسائل
279…… روزوں کے مسائل چاند دیکھنے کا بیان
280نفلی روزے کا بیان
284اعتکاف کا بیان
284اعتکاف شروع کا صحیح طریقہ
290کتاب الحج والعمرۃ …… حج و عمرہ کے مسائل
299مجلۃ الدعوۃ کے مضمون پر ایک نظر
302کتاب النکاح …… نکاح کے مسائل
331کتاب الطلاق …… طلاق کے مسائل
353کتاب البیوع …… خرید و فروخت کے مسائل
409چوہدری حبیب اللہ پٹواری آف منڈی بہاؤالدین کے علم وراثت پر ۱۶ سوالوں کے جوابات ۔ جو 4/6/98 کو بھیجے گئے (۱)
419الاعتصام کے ایک فتوائے وراثت پر نظر
421جوابِ مکتوب از شیخ الحدیث حافظ ثناء اللہ مدنی حفظہ اللّٰه تعالی
424تصحیح مسئلہ وراثت
426المبلغ ۲۰۰ کنال الاحیاء
432کتاب الاضحیۃ …… قربانی اور عقیقہ کے مسائل
451کتاب الجہاد والامارۃ …… جہاد و امارت کے مسائل
463کتاب الطب والرقی …… تعویذ اور دم کے مسائل
471کتاب المناقب والفضائل
480کتاب التفسیر …… تفسیر کا بیان
485کتاب الذکر والدعاء …… ذکر و دعا کے مسائل
505کتاب اللباس …… لباس کے مسائل
505پینٹ ٹائی اور نکر پہننا
506جوتے کا بیان
511مردوں عورتوں کا بناؤ سنگھار
513تصویر ، ٹی وی،ویڈیو کا بیان
515داڑھی اور مونچھوں کا بیان
526پردے کا بیان
527کتاب الآداب …… آداب کا بیان
547کتاب العلم …… علم کا بیان
557تعبیر الرؤیا …… خوابوں کی تعبیر
559کتاب و سنت کی پیروی کا بیان
575مسئلہ تقلید پر تحریری گفتگو
583حضرت القاضی(۱)
583حضرت الحافظ (۱)
584حضرت القاضی (۲)
584حضرت الحافظ (۲)
585حضرت القاضی (۳)
585حضرت الحافظ (۳)
587حضرت القاضی (۴)
587حضرت الحافظ (۴)
591حضرت القاضی (۵)
591حضرت الحافظ (۵)
597جماعت المسلمین کے مسائل
601تقابل
621تلاش حق اور دین اسلام کی تحقیق کے لیے دین اسلام کی روشنی میں کچھ سوالات
Flag Counter