Maktaba Wahhabi

رمضان المبارک احکام و مسائل

مؤلف: پروفیسر نجیب الرحمٰن کیلانی

ناشر: مدرسۃ تدریس القرآن والحدیث ، لاہور

افطاری کے مسائل سارا دن اللہ تعالیٰ کی رضا کے مطابق گزار کر افطار کے وقت اللہ تعالیٰ کی طرف سے انعام کا وقت ہوتا ہے۔ یہ وقت خصوصی طور پر قبولیت دُعا کا وقت ہے۔ غروب آفتا ب کے فوراً بعد افطار میں جلدی کرنا چاہیے۔ تاخیر سے روزہ افطار کرنا یہود و نصاریٰ کا کام ہے۔ موجودہ دور میں بھی یہ لوگ مسلمانوں سے پندرہ منٹ کی تاخیر سے روزہ افطار کرتے ہیں۔ بعض لوگ احتیاطی طور پر تین چار منٹ تک تاخیر کرتے ہیں۔ حالانکہ یہ بات مناسب نہیں ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لَا یَزَالُ النَّاسُ بَخَیْرٍ مَّا عَجلُوا الْفِطْر (متفق علیه) ’’لوگ بھلائی پر قائم رہیں گے۔ جب تک افطارمیں جلدی کریں گے‘‘۔ ایک قدسی حدیث میں ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: میرے محبوب بندے وہ ہیں جو افطار میں جلدی کرتے ہیں (ترمذی، احمد) تر کھجور سے افطار کرنا سنت ہے۔ اگر تر نہ ہو تو خشک کھجور (چھوہارہ) اور اگر یہ بھی نہ ہو تو پانی سے افطار کیا جائے۔ (احمد، ابو داؤد، ترمذی) اگر ان مذکورہ اشیاء میں سے کچھ بھی نہ میسر ہو تو کھانے پینے کی حلال اشیاء میں سے کسی سے افطار ہو سکتا ہے اور کچھ نہ ملنے کی صورت میں افطار کی نیت کر لینا ہی کافی ہے۔ جیسا کہ سیدناعثمان رضی اللہ عنہ کے بارے ملتا ہے کہ محاصرے کے آخری دنوں میں ان کے پاس کھانے پینے کی کوئی چیز بھی نہ پہنچ سکتی تھی۔ چنانچہ وہ نیت سے ہی روزہ رکھتے اور نیت سے افطار کر لیا کرتے تھے۔ افطاری بسم اللہ پڑھ کر کریں اور بعد میں ان دعاؤں میں سے کوئی دعا پڑھ لیں۔ روزہ افطار کرنے کے لیے احادیث میں جو دعائیں ملتی ہیں۔ وہ یاد کر لینا چاہییں۔ اَللّٰهُمَّ لَكَ صُمْتُ وَعَلٰی رِزْقِكَ اَفْطَرُتُ (مشکوة شریف، کتاب الصوم بحواله سنن ابی داؤد) ’’اے اللہ! میں نے تیرے لیے روزہ رکھا اور تیرے ہی رزق پر افطار کیا‘‘۔
x
صفحہعنوان
4پیشِ لفظ
6روزے کی فرضیت
11استقبالی روزہ:
11فرضی روزہ کی فضیلت:
13چاند دیکھنے کا بیان:
15روزے کی نیت:
18روزے میں جائز امور:
19نواقض روزہ:
22بیمار کا روزہ:
23حاملہ اور دودھ پلانے والی عورت:
26رمضان اور قرآن:
30رکعات تراویح:
33دعائے قنوت:
34اعتکاف:
37نماز تسبیح:
39لیلۃ القدر کی علامات:
39لیلۃ القدر کی دعا:
41محرم کے روزے:
42شعبان کے روزے:
43شوال کے روزے:
43ذوالحجہ کے دس دن:
44سوموار اور جمعرات کا روزہ:
45ایام بیض کے روزے:
46وصال کے روزے:
49تکبیرات کے الفاظ:
54زکوٰۃ کا نصاب:
55زکوٰۃ کے مصارف:
56زکوٰۃ کس کو نہیں دی جا سکتی؟
56زکوٰۃ نہ ادا کرنے والوں کا حکم:
57زکوٰۃ کی حکمت:
61رمضان المبارک اور عمرہ:
61عید کارڈ:
Flag Counter