Maktaba Wahhabi

رمضان المبارک احکام و مسائل

مؤلف: پروفیسر نجیب الرحمٰن کیلانی

ناشر: مدرسۃ تدریس القرآن والحدیث ، لاہور

اس دُعا میں وَبك اٰمنْتُ وعلیك توکلت کے الفاظ حدیث میں نہیں۔ یہ دُعا عام طور پر مروج ہے مگر اس کی سند کمزور ہے۔ عن عبداللّٰه ابن عمر رضی الله عنهما قال کان رسول اللّٰه اذا أفطر قال: ذَهَبَ الظَّمَاءُ وابْتَلَّتِ الْعُروْقُ وثَبَتَ الْاَجْرُ اِن شآءَ اللّٰه (ابو داؤد) ’’عبد اللہ ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب افطار کرتے تو فرماتے : پیاس چلی گئی اور رگیں تر ہو گئیں اگر اللہ نے چاہا تو اجر ثابت ہو گیا‘‘۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے افطار کے وقت یہ دُعا بھی احادیث میں ملتی ہے۔ اللّٰهُمَّ لَكَ صُمْنَا وَعَلٰی رِزْقِكَ اَفْطَرْنَا، فَتَقَبّلْ مِنَّا اِنَّكَ اَنْتَ السَّمیْعُ الْعَلِیْمُ (ابو داؤد) ’’اے اللہ ہم نے تیرے لیے ہی روزہ رکھا، تیرے رزق پر افطار کیا۔ پس ہم سے قبول فرما۔ بے شک تو سننے والا جاننے والا ہے‘‘۔ کسی روزہ دار کا روزہ افطار کروانے والے کو روزہ افطار کرنے والے کے برابر اجر ملتا ہے۔ چاہے وہ پانی سے ہی کیوں نہ افطار کروائے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مَنْ فَطَّرَ صَآئِمًا اَوْ جَهَّزَ غَازِیًا فَلَه مِثْلُ اَجْرِه (بیهقی) ’’جس نے کسی روزہ دارہ کو روزہ افطار کروایا یا کسی غازی کا سامان تیار کر دیا تو اس کو اس کے برابر اجر ملے گا‘‘۔ مَنْ فطَّرَ صَآئِمًا کَانَ لَه مَغْفِرَةٌ لِّذُنُوْبِه وَعِتْقُ رَقَبَتِه مِنَ النَّارِ وَکَان لَه مِثْلُ اَجْرِه مِنْ غَیْرِ اَنْ یُّنْقَصَ مِنْ اَجْرِه شَيئ۔ (بیهقی) ’’جو کسی روزہ دار کا روزہ افطار کروا دے تو اس کے گناہ معاف ہو جائیں گے۔
x
صفحہعنوان
4پیشِ لفظ
6روزے کی فرضیت
11استقبالی روزہ:
11فرضی روزہ کی فضیلت:
13چاند دیکھنے کا بیان:
15روزے کی نیت:
18روزے میں جائز امور:
19نواقض روزہ:
22بیمار کا روزہ:
23حاملہ اور دودھ پلانے والی عورت:
26رمضان اور قرآن:
30رکعات تراویح:
33دعائے قنوت:
34اعتکاف:
37نماز تسبیح:
39لیلۃ القدر کی علامات:
39لیلۃ القدر کی دعا:
41محرم کے روزے:
42شعبان کے روزے:
43شوال کے روزے:
43ذوالحجہ کے دس دن:
44سوموار اور جمعرات کا روزہ:
45ایام بیض کے روزے:
46وصال کے روزے:
49تکبیرات کے الفاظ:
54زکوٰۃ کا نصاب:
55زکوٰۃ کے مصارف:
56زکوٰۃ کس کو نہیں دی جا سکتی؟
56زکوٰۃ نہ ادا کرنے والوں کا حکم:
57زکوٰۃ کی حکمت:
61رمضان المبارک اور عمرہ:
61عید کارڈ:
Flag Counter