Maktaba Wahhabi

قائلین و فائلین رفع الیدین مسائل و احکام،دلائل و تحقیق

مؤلف: محمد منیر قمر

ناشر: توحید پبلیکیشنز بنگلور

سال شائع: 2005

107
حیثیت ہی باقی نہیں رہ جاتی،لہٰذا ہم ان کے تذکرہ اور ان پر نقد و تبصرہ سے صرف ِنظر کررہے ہیں۔[1] کانوں کو ہاتھ لگانا : یہاں ایک بات واضح کرتے جائیں کہ ہمارے بہت سارے احباب تکبیرِتحریمہ کے وقت رفع یدین کرتے ہوئے اپنے کانوں کو نہ صرف یہ کہ ہاتھ لگاتے ہیں،بلکہ کئی لوگ ایسے بھی دیکھنے میں آئے ہیں کہ وہ دونوں کانوں کی لؤوں کو باقاعدہ پکڑ بھی لیتے ہیں۔ احادیث ِرسول صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کا کوئی ثبوت نہیں ملتا،بلکہ احادیث ِصحیحہ کی رو سے سنّت صرف دونوں ہاتھوں کو کانوں یا کندھوں کے برابر تک اٹھانا ہے،نہ کہ کانوں کو انگوٹھے لگانا اور نہ ہی انگلیوں سے پکڑنا،اور جو لوگ تکبیرِ تحریمہ کے وقت اپنے کانوں کو انگشت ہائے شہادت اور انگوٹھوں سے پکڑ لیتے ہیں،ان کی ہتھیلیاں ظاہر ہے کہ ان کے اپنے منہ یا گالوں کی طرف ہو جاتی ہیں،اور اگر مزید وسعت سے کام لیں تو یہ بھی کہا جاسکتا ہے کہ اس کے دائیں ہاتھ کی ہتھیلی (پاک و ہند کے حساب سے) جنوب کی طرف اور بائیں ہاتھ کی ہتھیلی شمال کو ہوتی ہے۔ جبکہ یہ اندازِ رفع یدین نہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے نہ صحابہ و تابعین رحمہم اللہ سے،اور نہ ہی آئمۂ مجتہدین نے ایسے رفع یدین کرنے کا کہا ہے،بلکہ رفع یدین کے وقت ہتھیلیوں کے قبلہ رو ہونے کا پتہ بعض آثار سے بھی چلتا ہے،جن کا ذکرہم آگے چل کر کریں گے،اور مالکیوں کے سوا تینوں آئمہ رحمہم اللہ ہتھیلیوں کو قبلہ رو رکھنے کے ہی قائل ہیں،جبکہ مالکیہ ہتھیلیوں کو آسمان کی طرف رکھنے کا کہتے ہیں،لہٰذا رفع یدین کرتے اور تکبیرِ تحریمہ کہتے وقت ان لوگوں کا انداز جو کانوں کو پکڑ لیتے
x
صفحہعنوان
5حرف ِ گُفتنی
7رفعُ الیدین مسائل و احکام،دلائل و تحقیق
7ترتیبِ موضوع کا فوری محرّک :
8قائلین وفاعلینِ رفع یدین
9قائلین ِ رفع یدین کے دلائل ( احادیث ِ نبویہ صلی اللہ علیہ وسلم )
9پہلی د لیل :
13اس حدیث کا مقام و مرتبہ :
14پچاس (۵۰)صحابہ کرام رضی اللہ عنہم :
19دوسری دلیل :
22علماء ِ احناف کی طرف سے عدم ِ نسخ کااعتراف:
23تیسری دلیل :
28طُرفہ و لمحۂ فکریہ :
29چوتھی دلیل:
32بریلوی حکیم الامّت کی نرالی تحقیق :
34اس نقد و جرح کا تجزیہ :
37رفقائّ ِ حضرت ابو حمید ساعدی رضی اللہ عنہ :
37پانچو یں د لیل :
42چھٹی دلیل :
44سا تو یں د لیل :
46آٹھو یں دلیل :
47نویں دلیل :
47دسویں دلیل :
50گیار ہو یں دلیل :
51بارہویں دلیل :
52تیرہویں دلیل :
52د یگر دلائل :
53آثارِ خلفاء و صحابہ رضی اللہ عنہم
54آثارِخلفاء راشدین رضی اللہ عنہم
54اثر ِ اوّل :
54اثرِ ثانی :
55عام صحابہء کرام رضی اللہ عنہم کے آثار
55اثر ِثالث :
56اثر ِ رابع :
57اثرِ خامس :
58اثرِ سادس :
58اثر ِ سابع :
59اثر ِ ثامن :
59اثر ِ تاسع :
60اثر ِ عاشر :
61آثارِصحابیات رضي اللہ عنہن
61اثر ِ حادی عشر :
62اِجماعِ صحابہ رضی اللہ عنہم
64آثارِتابعین رحمہ اللہ وتبع تابعین رحمہ اللہ
64آثار ِ امام حسن بصری رحمہ اللہ و امام ابن سیرین رحمہ اللہ :
65اثر ِ امام ابن المبارک رحمہ اللہ :
65علمی لطیفہ :
66آثار ِ حضرت نافع رحمہ اللہ و سالم رحمہ اللہ و طاؤس رحمہ اللہ و مجاہد رحمہ اللہ :
66اثر ِ حضرت ابو قلابہ رحمہ اللہ :
67نماز کی زینت :
67اثر ِ حضرت سعید بن جبیر رحمہ اللہ :
68اثر ِ حضرت نعمان بن ابی عیاش رحمہ اللہ :
68اثر ِ حضرت عُمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ :
69دیگر حضرات رحمہ اللہ کے آثار:
70محدّثین ِکرام کا تعامل :
71آئمہ و فقہاء
73تیرہ علمائِ احناف کا قول و عمل
74ایک عمدہ تعلیق وروایت :
87شیخ جیلانیرحمہ اللہ کا فتوی ٰ
88رفع الیدین سے متعلقہ بعض دیگر مسائل
88استمرارِ رفع الیدین :
90رفع یدین کا حکم:
94خلاصہ:
95تکبیرِ تحریمہ اور رفع یدین
99کندھوں یا کانوں تک :
101مردوزن کے رفع یدین میں عدمِ ِفرق
102حافظ ابن ِحجر رحمہٗ اللہ :
102امام شوکانی رحمہٗ اللہ :
103نتیجہ :
107کانوں کو ہاتھ لگانا :
108تکبیر اوررَفع یدین کا وقت :
112رفع یدین کے وقت ہاتھوں اور ہتھیلیوں کی کیفیّت :
115رفع یدین کی حکمتیں :
Flag Counter