Maktaba Wahhabi

35 - 76
وھی بنت تسع سنین ولعبھا معھا ومات عنھا وھی بنت ثمان عشرۃ ٭ صحیح مسلم کتاب النکاح حدیث ۲۵۴۹ ﴾ یعنی ’’عبدبن حمیدنے کہاکہ مجھے خبردی عبدالرزاق نے اورعبدالرزاق کومعمرنے اورمعمرنے روایت کیازہری سے اورزہری نے عروہ سے اورعروہ نے بی بی عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کیاہے،فرماتی ہیں جب میرا نکاح نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ہواتومیری عمرسات برس تھی اوررخصتی کے وقت عمرنوسال تھی میری گڑیاں میرے ساتھ ہی آئیں تھیں اور جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی تو میری عمراٹھارہ سال تھی۔‘‘معلوم ہونا چاہیے کہ مؤلف رسالہ نے بعنوان ’’احادیث بخاری سے عمرکاتعین ‘‘لکھاہے کہ زہری عن عروہ عن عائشہ رضی اللہ عنہا کی سند صحیح ہے اسی طرح ایک تیسری روایت ہے اوریہ روایت بھی کسی کوفی روای کی نہیں بلکہ دومدنی فقہاء کی روایت ہے ،یہ حدیث مسنداحمدکی ایک طویل حدیث ہے جسکی سند اسطرح ہے کہ: ﴿ حدثنامحمدبن بشر قال حدثنا محمدبن عمرو قال حدثنا ابوسلمۃ و یحییٰ قال لماھلکت خدیجۃ ……٭الفتح الربانی ص۲۳۷ ج۲۰ ﴾ یہ ایک طویل حدیث ہے جوبی بی خدیجۃ الکبریٰ کی وفات کے بعد بی بی عائشہ رضی اللہ عنہا کے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے رشتے کے متعلق ہے اسمیں ابوسلمہ جو مشہور صحابی عبدالرحمن بن عوف کے بیٹے ہیں اورمدنی فقہاء میں سے ہیں اوریحییٰ بن عبدالرحمن جو مشہورصحابی حاطب بن ابی بلتعہ کے پوتے ہیں یہ حاطب وہی ہیں جنہوں نے قریش مکہ کوخط لکھاتھاکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ پرچڑھائی کی تیاری کررہے ہیں اورابوسلمہ اوریحییٰ دونوں مدنی راوی ہیں وہ فرماتے ہیں کہ جب بی بی خدیجہ رضی اللہ عنہ فوت ہوگئیں تو خولہ بنت حکیم نے بی بی عائشہ رضی اللہ عنہا کارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ رشتہ کرایاتواس وقت بی بی کی عمر چھ سال تھی اورجب ان کی رخصتی عمل میں آئی تو بی بی عائشہ رضي الله عنها کی عمرنوسال تھی اسکے بعدیہ ایک چوتھی روایت بھی پیش خدمت ہے جو سنن نسائی سے لی گئی ہے اسکے الفاظ یہ ہیں: ﴿ تزوجنی النبی صلی اللّٰه علیہ وسلم لتسع سنن و صحبتہ تسعا ٭رواہ النسائی، جامع المسانید والسنن للحافظ ابن کثیر ص۲۵۰ ج۳۷ ﴾ یہ صحیح بخاری میں موجود ہشام کی روایت کی چوتھی شاہد ہے اس حدیث کی سند اس طرح ہے کہ:
Flag Counter