Maktaba Wahhabi

36 - 76
﴿ قتیبۃ بن سعد عن عبثر بن قاسم عن مطرف عن ابی اسحاق عن ابی عبیدۃ ﴾ یہ روایت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے بیٹے ابوعبیدہ کی ہے جو ثقہ تابعین میں شمارہوتے ہیں،اب جولوگ بی بی عائشہ رضی اللہ عنہا کی اس روایت کاانکار کرتے ہیں اوراسے سبائی سازش قراردیتے ہیں ہمار ا ان سے سوال ہے کہ کیا یہ سب روای جو ہم نے پیش کئے سبائی فرقے سے تعلق رکھتے ہیں،ہرگز نہیں بلکہ یہ سب تو دین اسلام کے ستون ہیں اورقرشی صاحب نے جن کوفی رایوں کی احادیث کوپھینک دینے کی بات بعض اسلاف سے نقل کی ہے وہ ان لوگوں کے بارے میں نہیں بلکہ اس سے مراد کوفہ کے وہ جھوٹے اورکذاب روای ہیں جن کی معلومات اورنام آپ کوتما م بڑی اسماء الرجال کی کتب میں مل جائیں گے ، اسکے بعد یہ پانچویں شہادت بی بی عائشہ رضی اللہ عنہا کے بھتیجے قاسم بن محمد بن ابی بکرکی بھی ملاحظہ فرمایئے یہ حدیث طبرانی کی ہے اور اسکے الفاظ یہ ہیں: ﴿ عن عائشۃ قالت تزوجنی رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم و انا بنت ست سنن و بنی بی و انا نبئت تسع سنین ٭ رواہ الطبرانی جامع المسانید للحافظ ابن کثیر ص۳۵۳ ج۳۶ ﴾ اس روایت میں بھی بی بی عائشہ رضي الله عنها کی وہی عمر بتائی گئی ہے جو ہشام بن عروہ کی روایت میں ہے یہ قاسم بن محمد مدنی فقہاء میں سے ہیں اورثقہ ہیں اسکے بعد یہ چھٹی شہادت عبداللہ بن عبید اللہ بن ابی ملیکہ کی ملاحظہ فرمایئے یہ مکی روای اورتابعی اورثقہ ہیں یہ حدیث سنن نسائی کی ہے اوراس روایت کے الفاظ یہ ہیں : ﴿ عن عائشة رضي اللّٰه عنها ان النبی صلی اللّٰه علیہ وسلم تزوجھا وہی بنت ست سنین و دخل بھا وہی بنت تسع سنین٭رواہ النسائی ،جامع المسانید ص۳۲۷ ج۳۴﴾ حسب سابق اس روایت میں بھی بی بی عائشہ رضی اللہ عنہا کی عمر وہی بتائی گئی ہے جوہشام بن عروہ کی روایت میں ہے ،اوراس سلسلہ میں ساتویں شہادت بی بی عمرہ بنت عبدالرحمن کی ہے یہ بھی ثقات تابعین میں سے ہیں اورمدنی ہیں اس روایت کے الفاظ یہ ہیں: ﴿ عمرۃ بنت عبدالرحمٰن قالت سمعت عائشة رضي اللّٰه عنها تقول تزوجنی رسول
Flag Counter