Maktaba Wahhabi

37 - 76
اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم فی شوال سنۃ عشر من النبوۃ قبل الھجرۃ لثلاث سنین وانا ابنت ست سنین و اعرس بی فی شوال علی رأس ثمانیۃ اشہر من المھاجر و کنت یوم دخل بی ابنۃ تسع سنین ٭ طبقات ابن سعد ،سنن النبی و ایامہ ص۱۸۸ ج۲ ﴾ اس روایت میں میں بھی بی بی عائشہ رضی اللہ عنہا کی وہی عمر بتائی گئی ہے جو ہشام کی روایت میں ہے اور اس روایت سے بی بی عائشہ رضی اللہ عنہا کے سن ولات کی وضاحت بھی ہوجاتی یہ روایت کوئی ہشامی روایت نہیں ہے جن کے بارے میں جناب نے لکھاہے کہ صرف ہشا م روای بی بی عائشہ رضی اللہ عنہا کاسن ولادت نبوت کاتیسرا چوتھا سال بتاتے ہیں جبکہ دوسرے مورخ اوررواۃ حدیث ان کاسن ولات نبوت سے قبل بتاتے ہیں لیکن اسکے برخلاف طبقات ابن سعد کی یہ روایت اوراس سے پہلے کی مذکورہ روایات جوہشام کی روایت سے نہیں ہیں سب کی سب اس بات پرمتفق ہیں کہ بی بی عائشہ رضی اللہ عنہا کی عمر شادی کے وقت نو(۹)سال تھی اس پر نہ صرف محدثین کااتفاق ہے بلکہ مؤرخین اسلام بھی اسی بات پرمتفق ہیں اسکے بعد اب ہشام کی روایت کی شاہد یہ آٹھویں روایت بھی ملاحظہ فرمایئے یہ روایت عبدا لملک بن عمیر کی ہے جوثقہ تابعی ہیں اس روایت کے الفاظ یہ ہیں: ﴿ عن عبدالملک بن عمیر عن عائشہ رضی اللّٰه عنہا انھاقالت اعطیت خلالا مااعطیتھا امرأۃ ملکنی رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم وانا بنت سبع سنین و بنیٰ بی و انا لتسع سنین ٭ طبقات ابن سعد ص۱۹۵ ج۲﴾ اس روایت میں بھی بی بی عائشہ رضی اللہ عنہا کی عمر وہی ہے جو ہشام کی روایت میں ہے اسکے بعد یہ نویں شھادت بھی ملاحظہ فرمایئے یہ روایت عمرہ کے غلام حبیب کی ہے یہ مدنی راوی ہے امام ابن حبان رحمہ اللہ نے لکھاہے کہ اس سے مدنی محدثین روایت کرتے ہیں اس روایت کے الفاظ یہ ہیں: ﴿ وکانت عائشۃ رضي اللّٰه عنها ولدت السنۃ الرابعۃ من النبوۃ فی اولھا وتزوجھا رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم فی السنۃ العاشرۃ فی شوال وھی یومئذ بنت ست سنین ٭ طبقات ابن سعد ۔سنن النبی وایامہ ص۱۹۹،۲۰۰ ج۲﴾
Flag Counter