Maktaba Wahhabi

12 - 107
اس کتاب کی تالیف کا سبب بن گیا۔اللہ تعالیٰ انہیں جزائے خیر عطا فرمائے۔جنہوں نے احساس کو کتاب تک منتقل کرنے کے جذبے کو عملی جامہ پہنایا۔ اس کتاب میں جو کوئی کمال ہے تو میرے اللہ کا انعام ہے اور اگر کوئی کمی کوتاہی یا غلطی ہے تو میری طرف سے ہے۔اللہ تعالیٰ ان سے درگزر فرمائے۔ میں خصوصی طور پر شکر گزار ہوں استاد محترم مولانا شفیق مدنی صاحب استاذ الحدیث جامعہ رحمانیہ و شیخ الحدیث جامعہ عبد اللہ بن مسعود اور پروفیسر مولانا شاہ عماد الدین محمد ہاشمی ( پرنسپل ایف جی ڈگری کالج اٹک کینٹ) کا جنہوں نے کتاب کا حرف بحرف مطالعہ فرمایا اور متعدد مقامات پر رہنمائی فرمائی۔ میں ان تمام لوگوں کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے اس کتاب کی تکمیل میں کسی بھی انداز سے تعاون کیا۔اللہ رب العزت اس کوشش کو قبول فرمائے۔امت کی اصلاح کا ذریعہ بنائے۔میرے والدین ، اساتذہ اور اہل خانہ کی نجات کا ذریعہ بنائے۔آمین وما توفیقی الا باللّٰہ مرزا عمران حیدر ایف جی ڈگری کالج اٹک کینٹ
Flag Counter