Maktaba Wahhabi

22 - 107
﴿فَالصّٰلِحٰتُ قٰنِتٰتٌ حٰفِظٰتٌ لِّلْغَيْبِ بِمَا حَفِظَ اللّٰهُ﴾ (النساء:34) ’’نیک عورتیں وہ ہیں جو اطاعت شعار ہیں اور مردوں کے پیچھے اللہ کی حفاظت اور اس کی توفیق سے ان (شوہروں)کے حقوق کی حفاظت کرتی ہیں۔اس بات کے بدلے جو اللہ نے ان کے حقوق کی حفاظت کی ہے۔‘‘ دوسرے مقام پر چند صفات کا یوں تذکرہ کیا ہے: ﴿مُسْلِمٰتٍ مُّؤْمِنٰتٍ قٰنِتٰتٍ تٰٓىِٕبٰتٍ عٰبِدٰتٍ سٰٓىِٕحٰتٍ ثَيِّبٰتٍ وَّ اَبْكَارًا﴾ ’’ سچی مسلمان،ایمان والیاں، اطاعت گزار، توبہ گزار، عبادت گزار اور روزہ دار، خواہ شوہر دیدہ ہوں یا باکرہ۔‘‘(التحريم:5) رسول اللہ نے صلی اللہ علیہ وسلم نے جنتی عورتوں کی علامات بیان کرتے ہوئے فرمایا: ((ونساءكم من أهل الجنة الودود الولود العود على زوجها، التي إذا غضب جاءت تضع يدها في يد زوجها وتقول: لا أذوق غمضا حتى رضي)) [1] ’’ تمہاری وہ عورتیں جنتی ہیں جو زیادہ محبت کرنے والی ہیں،بچے جننے والی ہیں،اپنے شوہر کی طرف آنے والی ہیں،ان کا شوہر جب ناراض ہوتا ہے تو وہ اس کے ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر کہتی ہے جب تک آپ مجھ سے راضی نہیں ہوتے تب تک میں آنکھ نہیں جھپکوں گی، یعنی آرام نہیں کروں گی۔‘‘ ابوہریرہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا: أي النساء خير؟ قال: ((التي تسره إذا نظر، تطيعه إذا أمر، ولا تخالفه في نفسها وماله بما يكره)) [2]
Flag Counter