Maktaba Wahhabi

91 - 107
چاہیے۔یہی اُسوہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہے۔ 5۔کسی مسلمان کو کافر کہنا یا برے القاب سے نوازنا۔ 6۔والدین کی نافرمانی کرنا۔ 7۔سود کھانا۔ 8۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں جھوٹ بولنا یا حدیث کے حوالے کے بغیر رسول اللہ کی طرف کوئی بات منسوب کر دینا۔ 9۔دھوکہ دینا۔ 10۔لوگوں کا مال ناجائز طریقے سے کھانا۔ 11۔چوری کرنا۔ 12۔اللہ کے علاوہ نیک بندوں کے نام کی نذر ونیاز دینا۔ 13۔پیشاب کرتے وقت چھینٹوں سے نہ بچنا اور مکمل پاکی حاصل نہ کرنا۔ 14۔گالی دینا اور مسلمان خواتین کو تکلیف پہچانا۔ 15۔حیا باختہ خواتین جیسے اداکارہ، گلوکارہ، ماڈلز وغیرہ کو پسند کرنا، ان کی نقالی کرنا۔ 16۔نجومیوں ، کاہنوں کے پاس جانا، ہاتھ دکھانا، مستقبل کے حالات معلوم کرنا۔ 17۔دین دار خواتین کو برا سمجھنا اور دعوت دین کے کام میں رکاوٹ ڈالنا۔ 18۔اہتمام سے تصاویر اتروانا اور ان کو فریم کروا کر گھر میں آویزاں کرنا۔ 19۔نماز اور روزے کے بارے میں سستی کرنا۔ 20۔گھر کی اصلاح اور بچوں کی تربیت کے معاملے میں کوتاہی کرنا۔ 21۔شعائر اللہ کا مذاق اڑانا۔ 22۔غیر اللہ کی قسم کھانا۔ 23۔عبادات اور معاملات سے متعلق بنیادی شرعی علم حاصل نہ کرنا۔ 24۔حیا باختہ ڈرامے اور فلمیں دیکھنا۔ 25۔غیر محرم سے مصافحہ کرنا۔ 26۔مخلوط مجالس میں شامل ہونا۔ 27۔گھر میں شوقیہ کتا رکھنا۔ 28۔ضرورت اور مصلحت کے بغیر غیر محرموں سے باتیں کرنا۔
Flag Counter