Maktaba Wahhabi

152 - 366
[وان أصدق الحدیث کتاب اللہ و خیر الھدی ھدی محمد و شر الامور محدثاتھا و کل محدثۃ بدعۃ وکل بدعۃ ضلالۃ وکل ضلالۃ فی النار][1] بیشک سب سے سچا کلام کتاب اللہ ہے اور سب سے بہترین طریقہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا ہے اور سب سے بدترین کا م وہ ہے جو نیا ہوکیونکہ ہر نیا کام بدعت ہے اور ہر بدعت گمراہی ہے اور ہر گمراہی جہنم کی آگ ہے ۔ مسند احمد ، ترمذی،ابوداؤد وغیرہ میں عرباض بن ساریہ رضی اللہ عنہ سے مروی صحیح حدیث جس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی چار وصیتوں کے ذریعہ رہتی دنیا تک کیلئے سعادت و فلاح کا پروگرام پیش فرمایا۔ ان میں سے ایک وصیت یہ تھی ۔ [ایاکم و محدثات الامور فان کل محدثۃ بدعۃ وکل بدعۃ ضلالۃ][2] نئے نئے امور سے بچو اس لئے کے ہر نیا کام بدعت ہے اورہر بدعت گمراہی ہے ۔ بدعت،اعمال کی بربادی کاباعث سامعین کرام ! مذکورہ بالاتمام احادیث کا خلاصہ یہ ہے کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی لائی ہوئی شریعت سے ہٹ کرجوکام بھی کیا جائے گا وہ محدَث اور بدعت ہے ۔ وہ شرالامور ہے۔ وہ عمل باطل اور مردود ہے،اس عمل کا امر منتہی یہ ہے کہ وہ عمل کرنے والے کو جہنم میں پہنچا دے گا ۔ بدعت، اعمال کی بربادی کاباعث کیوں؟ اس وعید شدید کی وجہ یہ ہے کہ شریعت سازی صرف اللہ تعالیٰ کا منصب ہے ۔ وہ ذات
Flag Counter