کی نشاندہی بھی فرمادی اور صحابہ پوچھتے تھے کہ اگر ہم اس دور کو پالیں توہمارے لئے کیاحکم ہے؟ تو آپ اس دور اور اس کے حوادث کے تعلق سے صحابہ کرام کی پوری راہ نمائی فرمادیتے۔ اس سے آپ اندازہ کیجئے کہ ہمارادین کس قدر کامل وشامل اورکافی ووافی ہے۔ قرآن وحدیث کی صورت میںیہ مکمل دین ہمارے تمام امراض کاعلاج اور تمام امورکاپاسبان اورمحافظ ہے۔ دین تمام امور کامحافظ ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مشہور دعاہے: اللھم اصلح لی دینی الذی جعلتہ عصمۃ امری۔۔۔الحدیث اے اللہ! میرے لئے میرے دین کوسنواردے کہ اس دین کوتونے میرے تمام امور کامحافظ بنایاہے۔[1] اس کامعنی یہ ہے کہ حاملین قرآن وحدیث کو ہرطرح سے مطمئن ومسرور ہونا چاہئے، ترقی و ترفع کی منزل طے کرتے ہوئے آگے بڑھتے رہنا چاہئے، اللہ تعالیٰ فرماتاہے: [وَالَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ وَاٰمَنُوْا بِمَا نُزِّلَ عَلٰي مُحَمَّدٍ وَّہُوَالْحَقُّ مِنْ رَّبِّہِمْ۰ۙ كَفَّرَ عَنْہُمْ سَـيِّاٰتِہِمْ وَاَصْلَحَ بَالَہُمْ][2] اور جو لوگ ایمان ﻻئے اور اچھے کام کیے اور اس پر بھی ایمان ﻻئے جو محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) پر اتاری گئی ہے اور دراصل ان کے رب کی طرف سے سچا (دین) بھی وہی ہے، اللہ نے ان |
Book Name | خطبات |
Writer | فضیلۃ الشیخ عبداللہ ناصر رحمانی |
Publisher | جمعیت اہل حدیث سندہ |
Publish Year | |
Translator | |
Volume | ایک جلد |
Number of Pages | 366 |
Introduction | یہ کتاب فضیلۃ الشیخ عبداللہ ناصر رحمانی صاحب حفظہ اللہ کے اصلاحی و منہجی صدارتی خطبات کا مجموعہ ہے، جوکہ جمعیت اہل حدیث سندھ کی مرکزی سالانہ سیرۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم نیو سعید آباد کے موقع پر دئیے گئے تھے،اس کتاب میں 1996 تا 2014ء تک کے خطبات کو جمع کیا گیا ہے۔ ان خطبات میں منہج سلف اور مسلک اہل حدیث کو کھول کر بیان کیا گیا ہے۔ شیخ مکرم کے ان خطبات کا بنیادی موضوع ہے مسلک اہل حدیث کی حقانیت ،تعارف اور دعوت بالخصوص توحیدوسنت کا اثبات ،شرک وبدعت کارد اور دعوت وجہاد میں نبوی وسلفی منہج کا بیان ۔ |