پھر یہ سلسلہ قبائل اور ملکوں تک وسیع ہوتا ہے۔ کوئی نسلی تفاخر کی بنا پر جنگ میں کود پڑتا ہے۔ کوئی ہوس ملک گیری کی تسکین کے لئے جنگ کرتا ہے۔ اور کسی کو فاتح اعظم بننے کی خواہش اس میدان میں لے آتی ہے۔ بہرحال یہ سلسلہ آج تک جاری ہے۔ اور اس کے ختم ہونے کا کوئی امکان نظر نہیں آتا۔ بعنیہٖ یہی صورتحال حق و باطل کی آویزش کی بھی ہے۔ حضرت آدم علیہ السلام کی پیدائش کے ساتھ ہی شیطان کی ان سے ٹھن گئی تھی۔ اللہ تعالیٰ نے حضرت آدم علیہ السلام کو حق کے ساتھ مبعوث فرمایا۔ اورآئندہ یہ سلسلہ لگاتار جاری رہا تا آنکہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر نبوت ختم ہو گئی۔ دوسری طرف شیطان اور اس کی ذریت اسی وقت سے آدم علیہ السلام اور اس کی اولاد کو حق سے بہکا دینے میں پوری قوت سے سرگرم عمل ہے۔ اور یہ آویزش آج تک جاری ہے۔ اور آئندہ بھی جاری رہے گی۔ لہٰذا جہاد فی سبیل اللہ کی ضرورت بھی تاابدباقی رہے گی اگرچہ انبیاء کا سلسلہ ختم ہو چکا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((لَا هِجْرَةَ بَعْدَ الْفَتْحِ وَلٰکِنْ جِهَادٌ وَّ نِیَّةٌ وَ اِنِ اسْتُنْفِرْتُمْ فَاَنْفِرُوْا-)) (بخاری۔ کتاب الجهاد والسیر- باب فضل الجهاد والسیر) رسول اللہ نے فرمایا: فتح مکہ کے بعد ہجرت(فرض) نہیں رہی۔ البتہ جہاد کرنا اور اس کی نیت رکھنا باقی ہے۔ تو جب تمہیں (جہاد کے لئے) بلایا جائے تو نکل کھڑے ہو۔) بعض حضرات کا خیال ہے کہ آج قتال فی سبیل اللہ کی ضرورت باقی نہیں رہی۔ انسان کی ذہنی سطح کا فی بلند ہو چکی ہے۔لہٰذا جہاد بالقلم کے ذریعہ ذہنی تبدیلی لانے سے ہی فتنہ و فساد کی روک تھام کی جا سکتی ہے۔ ہم اس خیال سے قطعاً اتفاق نہیں رکھتے اور نہ ہی سرد ست اس بحث میں الجھنا چاہتے ہیں۔ البتہ قارئین کی توجہ اس بات کی طرف ضرور مبذول کرانا چاہتے ہیں۔ کہ حدیث بالا میں استُنْفِرتم۔ اور فانفروا کے الفاظ اس بات کا بین ثبوت ہیں کہ قتال فی سبیل اللہ بھی جہاد کی دوسری اقسام کی طرح باقی رہے گا اور اسے رہنا بھی چاہئے۔ جہاد فی سبیل اللہ نبی نوع انسان کی سب سے بڑی خدمت ہے: اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں جہاد فی سبیل اللہ کی ضرورت اور غرض و غایت کو بہت سے مقامات پر واضح طور پر بیان فرمایا۔ مثلا ایک جگہ فرمایا: |
Book Name | نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بحیثیت سپہ سالار |
Writer | مولانا عبدالرحمٰن کیلانی رحمہ اللہ |
Publisher | مکتبہ السلام لاہور |
Publish Year | |
Translator | |
Volume | |
Number of Pages | 268 |
Introduction | جہاد ایک عظیم ترین عمل ہے جس کی عظمت کا اندازہ اس سے لگایا جاسکتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مدنی زندگی میں کم و بیش 27 غزوات کئے اور 50 سے زائد سریہبھیجے، ایک حدیث میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے افضل ترین عمل قرار دیا اور ایک حدیث میں فرمایا کہ جنت تلواروں کے سائے تلے ہے۔ اس کتاب میں مولانا عبدالرحمٰن کیلانی رحمہ اللہ نے جہاد کا صھیح مفہوم بیان کرتے ہوئے اس کی اقسام اور جہاد بالسیف کو بھی بیان کیا بلکہ جہاد پر کئے جانے والے اعتراضات و شبہات کو انتہائی مدلل انداز میں رفع کیا ، اس کے علاوہ دارلاسلام او ردار الحرب جیسی پچیدہ بحث کو خوش اسلوبی سے نکھارا گیا ہے ۔ کتاب کے آخر میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کے جہادی پہلو کو نشانہ مشق بنانے والوں کو شرعی اورمنطقی دلائل سے شافی جواب دیا گیا ہے ۔اس کے علاوہ آپ کی عظیم شخصیت پر غیر جانبدار مغربی مفکرین کے اقوال بھی پیش کیے گئے ہیں جو کہ جہاد اور پیغمبر جہاد کے انتہا پسند ناقدین کے منہ پر زور دار طمانچہ ہیں ۔ |