Maktaba Wahhabi

84 - 140
3. وعید الہٰی کے باب میں مرجئہ اور وعیدیہ قدریہ کے مابین اہل سنت کی وسطیت مرجئہ: ’’ارجاء‘‘ کی طرف منسوب ہے ‘ جس کے معنیٰ تاخیر کے ہیں ‘ اس کی وجہ تسمیہ یہ ہے کہ انہوں نے عمل کو ایمان سے دور کردیا ‘ چنانچہ یہ کہتے ہیں کہ جس طرح کفر کے ہوتے ہوئے کوئی نیکی نفع نہیں دیتی اسی طرح ایمان کے ہوتے ہوئے کوئی گناہ نقصان نہیں دیتا ، اس طور پر ان کا عقیدہ یہ ہے کہ اعمال ایمان میں داخل نہیں ہیں ‘نہ ہی ایمان میں کمی بیشی ہو تی ہے‘ نیز یہ کہ گناہ کبیرہ کا مرتکب مکمل ایمان والا ہے اسے کسی وعید سے دوچار نہیں ہونا پڑے گا۔ان کا یہ عقیدہ کتاب وسنت سے باطل ہے۔ اور وعیدیہ وہ لوگ ہیں :جو اس بات کے قائل ہیں کہ جس طرح اطاعت گزار کو ثواب دینا اللہ پر واجب ہے اسی طرح عقلی طور پر گنہ گار کو عذاب دینا بھی اللہ پر واجب ہے ‘ چنانچہ جوگناہ کبیرہ کا مرتکب توبہ کئے بغیر مر جائے وہ
Flag Counter