Maktaba Wahhabi

87 - 140
4. اسماء دین و ایمان کے باب میں حروریہ و معتزلہ اور مرجئہ و جہمیہ کے مابین اہل سنت کی وسطیت اسماء سے مراد یہاں دینی اسماء ہیں ‘ جیسے :مومن‘ مسلم‘ کافر‘ فاسق۔اور احکام سے مراد دنیا و آخرت میں اِن کے احکام ہیں۔ ۱- حروریہ: خوارج کی ایک جماعت کا نام ہے‘ جو کوفہ سے قریب حروراء نامی ایک جگہ کی طرف منسوب ہیں ‘ جہاں وہ علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے خلاف بغاوت کے موقع پر اکٹھا ہوئے تھے۔ ان کا عقیدہ یہ ہے کہ مومن صرف اسے کہا جا سکتا ہے جو واجبات کی ادائیگی کرے اور کبیرہ گناہوں سے اجتناب کرے، نیز یہ کہتے ہیں کہ دین و ایمان قول‘ عمل اور عقیدہ کا نام ہے‘ لیکن ایمان میں کمی زیادتی نہیں ہوتی ہے‘ لہٰذا گناہ کبیرہ کا مرتکب دنیا میں کافر ہے اور اگر توبہ کئے مرجائے تو آخرت میں ہمیشہ ہمیش کے لئے جہنم رسید ہوگا۔۔۔
Flag Counter