Maktaba Wahhabi

مومن کی زینت داڑھی

مؤلف: صہیب احمد میر محمدی

ناشر: کلیۃ القرآن و الکریم والتربیۃ الاسلامیہ

سال شائع: 2011

4۔داڑھی رکھنا سنت محمدیہ ہے: داڑھی رکھنا صرف انبیائے کرام کا طریقہ نہیں بلکہ سنت محمدیہ بھی ہے، چنانچہ اللہ تعالیٰ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں آتا ہے : ((کان کث اللحیۃ۔))[1] ’’آپ صلی اللہ علیہ وسلم بھاری داڑھی والے تھے۔‘‘ اور آپ کی داڑھی آپ کے سینے کو بھرتی تھی۔[2] صحابہ کرام fنماز ظہر اور عصر میں آپ کی داڑھی کی حرکت سے معلوم کرتے تھے کہ آپ نماز میں قرآن پڑھتے ہیں۔[3] جب اللہ تعالیٰ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم وضو کرتے تو پانی کا چلو لے کر ٹھوڑی کے نیچے سے داڑھی کا خلال کرتے۔ [4]دیگر روایات سے معلوم ہوتاہے کہ اللہ تعالیٰ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی داڑھی بہت گھنی تھی۔ جس سے معلوم ہوا کہ یہ سنت محمدیہ ہے اور جو شخص داڑھی رکھتا ہے وہ سنت محمدیہ کو سینے سے لگاتا ہے اور اس حقیقی محبت کا ثبوت دیتاہے جو محبت اس کو اللہ تعالیٰ کا مقرب بندہ بنا دیتی ہے کیونکہ اس نے داڑھی رکھنے میں اللہ تعالیٰ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کی ہے۔ جیسا کہ قرآن مجید میں ارشاد ربانی ہے: {قُلْ اِنْ کُنْتُمْ تُحِبُّوْنَ اللّٰہَ فَاتَّبِعُوْنِیْ یُحْبِبْکُمُ اللّٰہُ} (آل عمران: 31) ’’اے نبی!اپنے صحابہ کو کہہ دیجیے اگر تم اللہ تعالیٰ سے محبت کرنے کے خواہش مند ہو تو میری تابعداری کرو اللہ تعالیٰ تم سے محبت کریں گے۔‘‘ اور پھر صرف محبت ہی نہیں کریں گے بلکہ
x
صفحہعنوان
5مقدمہ
6شکر و دعا:
8سبب تالیف
10اللحیۃ (داڑھی) کی تعریف
10لغوی تعریف:
10اصطلاحی تعریف:
12داڑھی کے فضائل
131۔داڑھی رکھنا فطرت الٰہی اور فطرت سلیمہ کی نشانی ہے:
132۔ داڑھی رکھنا اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کی نشانی ہے:
153۔داڑھی رکھنا انبیائے کرام کی سنت ہے:
164۔داڑھی رکھنا سنت محمدیہ ہے:
175۔داڑھی رکھنا مومنوں کا راستہ ہے:
206۔داڑھی مرد کے لیے زینت و تکریم کا باعث ہے:
237۔داڑھی کو رکھنا اور معاف کرنا رجولیت وفحولیت ہے:
238۔داڑھی کے طبی فوائد:
25داڑھی کی فرضیت کے دلائل
38میرے مسلمان بھائیو!
52داڑھی کو معاف نہ کرنے کی قباحتیں
521: اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی:
552: داڑھی نہ رکھنا اللہ کی تخلیق میں تبدیلی کرنا ہے:
573: داڑھی نہ رکھنا سیرت نبوی سے انحراف ہے:
604: داڑھی نہ رکھنا کافروں سے مشابہت اور اُن کا طریقہ ہے:
635: داڑھی نہ رکھنا عورتوں کی مشابہت ہے:
666: داڑھی نہ رکھنا اشرف المخلوقات کی توہین ہے:
687: داڑھی نہ رکھنا مثلہ کرنا ہے:
708: داڑھی نہ رکھنے کے طبی نقصانات:
75داڑھی کٹوانے اور منڈھوانے والوں کے دلائل اور ان کی حقیقت
76استدلال کی حقیقت اور اس کا رد:
85خلاصہ و خاتمہ
Flag Counter