Maktaba Wahhabi

مومن کی زینت داڑھی

مؤلف: صہیب احمد میر محمدی

ناشر: کلیۃ القرآن و الکریم والتربیۃ الاسلامیہ

سال شائع: 2011

جائز قرار نہیں دیا۔‘‘ الغرض داڑھی کا زیور مسلمانوں اور مومنوں کا طرز عمل اور راستہ ہے۔ 6۔داڑھی مرد کے لیے زینت و تکریم کا باعث ہے: داڑھی رکھنا اور اس کو معاف کرنا جہاں مومنوں کا طرزِ عمل ہے وہاں مرد کے لیے زینت و تکریم کا باعث ہے، چنانچہ ارشاد ربانی ہے: {وَلَقَدْ کَرَّمْنَا بَنِی آدَمَ} (الاسرائ:70)’’اور البتہ تحقیق ہم نے بنی آدم کو تکریم دی۔‘‘ اللہ تعالیٰ کا بنی آدم کو تکریم دینا اکمل اوراحسن اشکا ل میں پیدا کرنا ہے جیسا کہ بعض علماء نے کہا ہے، اور بعض علماء کہتے ہیں کہ اس تکریم کی مثال یہ ہے کہ مردوں کو داڑھیوں کے ساتھ زینت دی اور عورتوں کو میڈھیوں کے ساتھ، جیسا کہ اللہ تعالیٰ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان بھی ہے (( سُبْحَانَ مَنْ زَیَّنَ الرِّجَالَ بَاللِّحَیٰ وَزَیَّنَ النِّسَائَ بِالذَّوَائِب))[1] ’’پاک ہے وہ ذات جس نے مردوں کو داڑھی کے ساتھ اور عورتوں کو میڈھیوں کے ساتھ زینت بخشی۔‘‘ یہ ہیئت جس پر اللہ تعالیٰ نے انسان کو پیدا کرکے اس کی تکریم کی ہے یہ اللہ تعالیٰ کی نعمت ہے اور اللہ تعالیٰ کی بہترین تخلیق ہے۔ دنیا میںکوئی بھی صنعت ہو وہ صنعتکارکی مدح کا سبب بنتی ہے تو اللہ کی تخلیق میں تو نقص ہو ہی نہیں سکتا۔ جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((کُلُّ خَلْقِ اللّٰہِ عَزَّوَجَلَّ حَسَنٌ۔)) [2] ’’اللہ جل شانہ کی ہر تخلیق بہترین ہے۔‘‘
x
صفحہعنوان
5مقدمہ
6شکر و دعا:
8سبب تالیف
10اللحیۃ (داڑھی) کی تعریف
10لغوی تعریف:
10اصطلاحی تعریف:
12داڑھی کے فضائل
131۔داڑھی رکھنا فطرت الٰہی اور فطرت سلیمہ کی نشانی ہے:
132۔ داڑھی رکھنا اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کی نشانی ہے:
153۔داڑھی رکھنا انبیائے کرام کی سنت ہے:
164۔داڑھی رکھنا سنت محمدیہ ہے:
175۔داڑھی رکھنا مومنوں کا راستہ ہے:
206۔داڑھی مرد کے لیے زینت و تکریم کا باعث ہے:
237۔داڑھی کو رکھنا اور معاف کرنا رجولیت وفحولیت ہے:
238۔داڑھی کے طبی فوائد:
25داڑھی کی فرضیت کے دلائل
38میرے مسلمان بھائیو!
52داڑھی کو معاف نہ کرنے کی قباحتیں
521: اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی:
552: داڑھی نہ رکھنا اللہ کی تخلیق میں تبدیلی کرنا ہے:
573: داڑھی نہ رکھنا سیرت نبوی سے انحراف ہے:
604: داڑھی نہ رکھنا کافروں سے مشابہت اور اُن کا طریقہ ہے:
635: داڑھی نہ رکھنا عورتوں کی مشابہت ہے:
666: داڑھی نہ رکھنا اشرف المخلوقات کی توہین ہے:
687: داڑھی نہ رکھنا مثلہ کرنا ہے:
708: داڑھی نہ رکھنے کے طبی نقصانات:
75داڑھی کٹوانے اور منڈھوانے والوں کے دلائل اور ان کی حقیقت
76استدلال کی حقیقت اور اس کا رد:
85خلاصہ و خاتمہ
Flag Counter