Maktaba Wahhabi

مومن کی زینت داڑھی

مؤلف: صہیب احمد میر محمدی

ناشر: کلیۃ القرآن و الکریم والتربیۃ الاسلامیہ

سال شائع: 2011

اَنْ اَحْفِی شَارِبِی وَاعْفِی لِحْیَتِی))[1] ’’اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک مجوسی آیا جس نے داڑھی مونڈھی ہوئی تھی اور مونچھیں معاف کی ہوئی تھیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :تمہیں کس نے اس کا حکم دیا ہے؟ کہنے لگا: میرے رب(بادشاہ) نے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لیکن میرے رب نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں داڑھی کو معاف کروں اور مونچھوں کو کاٹوں۔‘‘ ان دونوں حدیثوں سے ایک تو نبی کی تقریر(انکار) ثابت ہوا کہ داڑھی کٹوانا مجوسیوں اور بے دینوں کا کام ہے اور جو کٹواتے ہیں ان کا رب اور ہے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور داڑھی والوں کا رب اور ہے۔ 3۔ یمن کے شہزادے نے شاہ ایران (کسریٰ) کے حکم سے دو فوجیوں کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بھیجا: ((وَدَخَلَا عَلَیٰ رَسُولِ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم وَقَدْ حَلَقَا لِحَاھُمَا وَاَعْفَیَا شَوَارِبَھُمَا فَکَرِھَ النَّظَرَ اِلَیْھِمَا ثُمَّ اَقْبَلَ عَلَیْھِمَا، فَقَالَ: وَیْلَکُمَا مَنْ اَمَرَکُمَا بِھٰذَا؟ قَالَا: اَمَرَنَا بِھٰذَا رَبُّنَا یَعْنِیَانِ کِسْرَیٰ، فَقَالَ رَسُولُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم :لٰکِنْ رَبِّی قَدْ اَمَرَنِی بِاِعْفَائِ لِحْیَتِی وَقَصِّ شَارِبِی))[2] ’’وہ دونوں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اس حالت میں آئے کہ انہوں نے داڑھیاں مونڈھی ہوئی تھیں اور مونچھیں بڑھائی ہوئی تھیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں کی طرف دیکھنا پسند نہ فرمایا، پھر ان کی طرف متوجہ ہو کر فرمایا : تم دونوں تباہ و برباد ہو جاؤ تمہیں کس نے اس کا حکم دیا ہے؟ دونوں نے کہا کہ ہمارے
x
صفحہعنوان
5مقدمہ
6شکر و دعا:
8سبب تالیف
10اللحیۃ (داڑھی) کی تعریف
10لغوی تعریف:
10اصطلاحی تعریف:
12داڑھی کے فضائل
131۔داڑھی رکھنا فطرت الٰہی اور فطرت سلیمہ کی نشانی ہے:
132۔ داڑھی رکھنا اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کی نشانی ہے:
153۔داڑھی رکھنا انبیائے کرام کی سنت ہے:
164۔داڑھی رکھنا سنت محمدیہ ہے:
175۔داڑھی رکھنا مومنوں کا راستہ ہے:
206۔داڑھی مرد کے لیے زینت و تکریم کا باعث ہے:
237۔داڑھی کو رکھنا اور معاف کرنا رجولیت وفحولیت ہے:
238۔داڑھی کے طبی فوائد:
25داڑھی کی فرضیت کے دلائل
38میرے مسلمان بھائیو!
52داڑھی کو معاف نہ کرنے کی قباحتیں
521: اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی:
552: داڑھی نہ رکھنا اللہ کی تخلیق میں تبدیلی کرنا ہے:
573: داڑھی نہ رکھنا سیرت نبوی سے انحراف ہے:
604: داڑھی نہ رکھنا کافروں سے مشابہت اور اُن کا طریقہ ہے:
635: داڑھی نہ رکھنا عورتوں کی مشابہت ہے:
666: داڑھی نہ رکھنا اشرف المخلوقات کی توہین ہے:
687: داڑھی نہ رکھنا مثلہ کرنا ہے:
708: داڑھی نہ رکھنے کے طبی نقصانات:
75داڑھی کٹوانے اور منڈھوانے والوں کے دلائل اور ان کی حقیقت
76استدلال کی حقیقت اور اس کا رد:
85خلاصہ و خاتمہ
Flag Counter