مترجم: ابو عبداللہ عنایت اللہ بن حفیظ اللہ سنابلی مدنی
305
15- جب نماز میں کھڑے ہوتے ہیں تو بڑی کاہلی اورسستی سے کھڑے ہوتے ہیں۔16- لوگوں کو دکھانے کے لئے عمل کرتے ہیں۔17- اللہ کا برائے نام ذکرکرتے ہیں۔18- کافروں اور مومنوں کے درمیان حیران و پریشان ہیں۔19- اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا کفر کرتے ہیں۔20- منافقین ہی فاسق و بدکار ہیں۔21- اللہ کی راہ میں بادل ناخواستہ خرچ کرتے ہیں۔22- منافقین آپس میں ایک دوسرے کی سرپرستی کرتے ہیں۔23- اپنا ہاتھ سمیٹتے ہیں ‘چنانچہ خیر کی راہوں میں خرچ نہیں کرتے۔24- برائی کا حکم دیتے ہیں اور بھلائی سے منع کرتے ہیں۔25- انھوں نے اللہ کو بھلا دیا تو اللہ عز وجل نے بھی انہیں بھلا دیا۔26- دل کھول کر صدقہ کرنے والے مومنوں پر طعنہ زنی کرتے ہیں۔27- نمازوں کو ان کے اوقات سے موخر کرتے ہیں۔28- چونچ مارنے کی طرح نماز پڑھتے ہیں اور اس میں اللہ کا برائے نام ذکر کرتے ہیں۔29- منافقوں پر سب سے بوجھل اور شاق عشاء اور فجرکی نمازیں ہیں۔30- نماز باجماعت سے پیچھے رہتے ہیں۔31- ان کے دل سخت اور ان کی عقلیں ناقص ہیں۔32- ان لوگوں نے اسلام کو بحیثیت دین پسند نہ کیا۔33- یہ لوگ دین کی صرف وہی باتیں لیتے ہیں جو ان کی خواہش کے مطابق ہوتی ہیں۔34- جو کہتے ہیں اس پر عمل نہیں کرتے۔35- امن کی حالت میں بہادری ظاہر کرتے ہیں اور جنگ میں بزدل ہوتے ہیں۔