مترجم: ابو عبداللہ عنایت اللہ بن حفیظ اللہ سنابلی مدنی
306
36- اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے فیصلہ نہیں لیتے۔37- اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے فیصلہ سے اپنے دلوں میں حرج اور تنگی محسوس کرتے ہیں۔38- جہاد سے مسلمانوں کی ہمت پست کرتے ہیں۔39- اللہ کی رحمت سے مایوس ہوتے ہیں اور اللہ کی مدد سے ان کی امید منقطع ہو تی ہے۔40- جہاد سے دنیا چاہتے ہیں‘ اور جب اس سے مایوس ہوتے ہیں تو پیچھے ہٹ(مُکر)جاتے ہیں۔41- جھگڑے اور تکرار میں گالی گلوچ اور بیہودہ گوئی سے کام لیتے ہیں۔42- اسلام ‘ مسلمان اور اسلامی نام رکھنے سے خفیہ طور پر محاربہ(جنگ)کرتے ہیں۔43- انہیں صرف اپنے ذاتی مفادات کی فکر دامن گیر ہوتی ہے۔44- دروغ گوئی اور حقائق کو توڑ مروڑ کرکے مخلص علماء پر طعنہ زنی کرتے ہیں۔45- لوگوں کو اسلام میں داخل ہونے سے روکنے کے لئے اسلام کے متعلق شکوک و شبہات پھیلاتے ہیں۔46- دین اسلام کے مددگاروں سے بغض رکھتے ہیں۔47- بات چیت میں جھوٹ بولتے ہیں۔48- اللہ ‘ اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور مومنوں کی خیانت کرتے ہیں۔49- وعدہ خلافی کرتے ہیں۔50- ہر منافق کے دو رخ ہوا کرتے ہیں،ایک رخ مومنوں کے لئے ہوتا ہے اور دوسرا دشمنان اسلام کے لئے۔51- یہ لوگ نفع بخش چیزیں نہ سنتے ہیں ‘نہ سمجھتے ہیں اور نہ ہی اللہ کی قدرت پر دلالت کرنے والی نشانیوں کا مشاہدہ کرتے ہیں۔52- منافق بات شروع کرنے سے پہلے ہی قسم کھا لیتا ہے‘ کیونکہ وہ جانتا ہے کہ اس کی بات پر مومنوں کے دل مطمئن نہ ہوں گے۔