Maktaba Wahhabi

فکری امن اسلام میں اس کی اہمیت ، کردار اور ثمرات

مؤلف: الدکتور عبد الرحمن السدیس

ناشر: دار المعرفۃ پاکستان

مترجم: سید توصیف الرحمن راشدی

دوسری بحث: ’’فکری امن‘‘ کی اہمیت امن ہر امت کے لیے بنیادی طور پر مطلوب ہے۔ اہم ترین مقاصد میں ’’فکری امن‘‘ سرفہرست ہے تاکہ اسلامی ملکوں میں معاشرے کی عام طور پر اور نوجوانوں کی خاص طور پر خارجی افکار اور نقصان دہ نظریات سے حفاظت کی جا سکے۔ کیونکہ یہ شرعی واجب ہے اور دینی فریضہ ہے۔ ’’فکری امن‘‘ کی حقیقت کئی آیات میں ذکر کی گئی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ﴿ وَلَوْ أَنَّ أَهْلَ الْقُرَىٰ آمَنُوا وَاتَّقَوْا لَفَتَحْنَا عَلَيْهِم بَرَكَاتٍ مِّنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ﴾ (الاعراف: 96) ’’اگر بستیوں کے لوگ ایمان لاتے اور تقویٰ اختیار کرتے تو ہم ان پر آسمان و زمین کی برکات نازل کر دیتے۔‘‘ امن سے بڑھ کر کون سی برکت ہو سکتی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ﴿ وَإِذْ قَالَ إِبْرَاهِيمُ رَبِّ اجْعَلْ هَٰذَا الْبَلَدَ آمِنًا﴾ (ابراہیم: 35) ’’جب ابراہیم علیہ السلام نے دعا کی کہ اے میرے پروردگار! اس شہر کو امن والا بنا دے۔‘‘ اسی امن کا احسان اللہ تعالیٰ نے قریش پر کیا تھا۔ فرمایا: ﴿ لِإِيلَافِ قُرَيْشٍ ‎﴿١﴾‏ إِيلَافِهِمْ رِحْلَةَ الشِّتَاءِ وَالصَّيْفِ ‎﴿٢﴾‏ فَلْيَعْبُدُوا رَبَّ هَٰذَا الْبَيْتِ ‎﴿٣﴾‏ الَّذِي أَطْعَمَهُم مِّن جُوعٍ وَآمَنَهُم مِّنْ خَوْفٍ ﴾ (قریش: 1 ۔ 4) ’’قریش کے دل میں محبت ڈالنے کی وجہ سے۔ ان کے دل میں سردی اور گرمی
x
صفحہعنوان
5مقدمہ
7موضوع کی اہمیت:
12فصل اوّل شریعت اسلامیہ کی جامع مانع تعریف
13پہلی بحث: شریعت کی لغوی اور اصطلاحی تعریف
13(ا) لغوی تعریف:
14شرع کے معانی:
14(ب) اصطلاحی معانی:
17دوسری بحث: شریعت اسلامیہ کے امتیازات اور خصوصیات
19تیسری بحث: شریعت کے مصادر
20فصل دوم: فکری امن
21پہلی بحث: ’’فکری امن‘‘کی تعریف
22دوسری بحث: ’’فکری امن‘‘ کی اہمیت
25تیسری بحث: ’’فکری امن‘‘ کے ضوابط
27چوتھی بحث : ’’فکری امن‘‘ کے قیام کے لیے وسائل
30پانچویں بحث: ’’فکری امن‘‘ کے لیے رکاوٹیں اور مشکلات
32فصل سوم فکری امن کے قیام میں شریعت اسلامیہ کا کردار
33تیسری فصل: ’’فکری امن‘‘ کے قیام میں شریعت اسلامیہ کا کردار
33(1)… لوگوں کے دلوں میں صحیح عقیدہ راسخ کرنا
35(2)… شریعت کی تطبیق اور ضروریات خمسہ کا تحفظ
36(3)… نفع بخش علوم
38(4)… نیک ا عما ل
42(5)… اعتدال اور میانہ روی
43(6)… علماء اور حکمرانوں کی طرف رجوع
45(7)… دعوت اور احتساب
48(8)… صحیح تربیت
50(ب) مسجد:
51(ج) مدرسہ:
52(9)… مکتبات اور نشر و اشاعت
53(10)… ذرائع ابلاغ
55(11)… مکالماتی چینلز کا افتتاح
56(12)… تعزیرات اور حدود کا نفاذ
58اختتام سے پہلے، فکری امن کے قیام میں بلادِ حرمین کا کردار:
Flag Counter