Maktaba Wahhabi

فکری امن اسلام میں اس کی اہمیت ، کردار اور ثمرات

مؤلف: الدکتور عبد الرحمن السدیس

ناشر: دار المعرفۃ پاکستان

مترجم: سید توصیف الرحمن راشدی

تیسری بحث: ’’فکری امن‘‘ کے ضوابط فکری امن کے اہم ترین ضوابط مندرجہ ذیل ہیں : 1۔ یہ ہمارے دین حنیف اور عقیدہ راسخہ کی تعلیمات سے ہم آہنگ ہو۔ 2۔ مقاصد شریعت کے عین مطابق ہو کہ اس میں مصلحتوں کا حصول اور مفاسد کو ختم کرنا ہو۔ 3۔ صحابہ کرام اور سلف صالحین کے فہم کے مطابق اعتدال اور میانہ روی کا امین ہو۔ 4۔ شریعت کے صحیح مصادر سے اخذ کیا گیا ہو اور اسے علمائے ربانی کی موافقت حاصل ہو۔ 5۔ امت کے لیے اتفاق اور اتحاد کا باعث ہو۔ 6۔ وہ امت کی ثقافت اور اس کی تہذیب کا محافظ ہو۔ 7۔ یہ امت کی شناخت کرنے اور اس کی ہیت و اقدار کی تشکیل میں معاون ہو۔ 8۔ فرد اور معاشرہ کی تطہیر اور عفت کا ضامن ہو۔ 9- اس کے نگران اور ذمہ دار مخلص حکمران اور با عمل علماء ہوں ۔ 10۔ امن و امان کے جامع مفہوم کی تکمیل کا ذریعہ ہو جو فکری، اجتماعی اختلاف سے پاک ہو۔ اس کے علاوہ شریعت نے امن و امان کے جامع مفہوم کی تکمیل کا ذریعہ خوبیاں اور فضائل بیان کیے ہیں ۔ ایک دوسرے کے ساتھ تعاون اور تعارف کی ترغیب دی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ﴿ وَتَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَى وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ ﴾ (المائدۃ: 2) ’’اور نیکی اور تقویٰ پر ایک دوسرے کی مدد کرو اور گناہ اور زیادتی پر ایک دوسرے کی مدد نہ کرو۔‘‘
x
صفحہعنوان
5مقدمہ
7موضوع کی اہمیت:
12فصل اوّل شریعت اسلامیہ کی جامع مانع تعریف
13پہلی بحث: شریعت کی لغوی اور اصطلاحی تعریف
13(ا) لغوی تعریف:
14شرع کے معانی:
14(ب) اصطلاحی معانی:
17دوسری بحث: شریعت اسلامیہ کے امتیازات اور خصوصیات
19تیسری بحث: شریعت کے مصادر
20فصل دوم: فکری امن
21پہلی بحث: ’’فکری امن‘‘کی تعریف
22دوسری بحث: ’’فکری امن‘‘ کی اہمیت
25تیسری بحث: ’’فکری امن‘‘ کے ضوابط
27چوتھی بحث : ’’فکری امن‘‘ کے قیام کے لیے وسائل
30پانچویں بحث: ’’فکری امن‘‘ کے لیے رکاوٹیں اور مشکلات
32فصل سوم فکری امن کے قیام میں شریعت اسلامیہ کا کردار
33تیسری فصل: ’’فکری امن‘‘ کے قیام میں شریعت اسلامیہ کا کردار
33(1)… لوگوں کے دلوں میں صحیح عقیدہ راسخ کرنا
35(2)… شریعت کی تطبیق اور ضروریات خمسہ کا تحفظ
36(3)… نفع بخش علوم
38(4)… نیک ا عما ل
42(5)… اعتدال اور میانہ روی
43(6)… علماء اور حکمرانوں کی طرف رجوع
45(7)… دعوت اور احتساب
48(8)… صحیح تربیت
50(ب) مسجد:
51(ج) مدرسہ:
52(9)… مکتبات اور نشر و اشاعت
53(10)… ذرائع ابلاغ
55(11)… مکالماتی چینلز کا افتتاح
56(12)… تعزیرات اور حدود کا نفاذ
58اختتام سے پہلے، فکری امن کے قیام میں بلادِ حرمین کا کردار:
Flag Counter