Maktaba Wahhabi

فکری امن اسلام میں اس کی اہمیت ، کردار اور ثمرات

مؤلف: الدکتور عبد الرحمن السدیس

ناشر: دار المعرفۃ پاکستان

مترجم: سید توصیف الرحمن راشدی

پانچویں بحث: ’’فکری امن‘‘ کے لیے رکاوٹیں اور مشکلات جیسے ’’فکری امن‘‘ کو فروغ دینے کے لیے چند وسائل ہیں ۔ ایسے ہی اس میں چند رکاوٹیں اور مشکلات ہیں ، ان میں سے چند یہ ہیں : 1۔ اللہ تعالیٰ کی شریعت سے دوری، خواہشات کی پیروی، فکری انحراف، یہ تینوں عوامل اختلاف اور تفرقہ پیدا کرتے ہیں ۔ 2۔ دوسروں سے تبادلہ خیالات نہ کرنا اور ان کی رائے کا احترام نہ کرنا، غلطی کے اسباب پر غور اور ان کی وضاحت نہ کرنا، شدت پسندی اور انحراف کے اسباب سے چشم پوشی کرنا۔ 3۔ معتبر اور جید علماء سے دوری اختیار کرنا ، ان کی تعلیمات کو چھوڑ دینا ان کے علم، منہج اور استنباط مسائل سے استفادہ نہ کرنا خصوصاً ان مسائل میں جن میں غور و فکر ، باریک بینی ، وسیع علم اور صحیح استنباط کی ضرورت ہے۔ جیسا کہ امت کے لیے نئے پیش آمدہ مسائل اور مشکلات وغیرہ۔ 4۔ عقیدہ میں خلل اور شریعت پر عمل میں سستی ، دعوتی میدان اور محاسبہ میں کوتاہی کرنا۔ 5۔ شرعی علوم اور صحیح عقیدہ سے اعراض کرنا، اور منہج تعلیم میں خلل واقع ہونا۔ 6۔ نوجوانوں کی راہنمائی میں ذرائع ابلاغ کا کردار ادا نہ کرنا اور انہیں مخالف افکار سے نہ بچانا، تمام تر وسائل، اسالیب، اور طریقہ کار استعمال کرتے ہوئے لادینیت، فکری فساد جو کہ مشرق و مغرب سے میڈیا، ٹی وی چینلز کے ذریعے اکثر ذرائع ابلاغ اور معلوماتی چینل دکھا رہے ہیں ان کا راستہ نہ روکنا۔ 7۔ اپنی مسؤلیت اور ذمہ داری کا احساس نہ کرنا۔ چاہے یہ کوتاہی امت کے راہنماؤں ، علماء، سیاستدانوں ، دانشوروں ، مؤلفین، مصنّفین ادباء اور حکمرانوں کی طرف سے ہو یا عام
x
صفحہعنوان
5مقدمہ
7موضوع کی اہمیت:
12فصل اوّل شریعت اسلامیہ کی جامع مانع تعریف
13پہلی بحث: شریعت کی لغوی اور اصطلاحی تعریف
13(ا) لغوی تعریف:
14شرع کے معانی:
14(ب) اصطلاحی معانی:
17دوسری بحث: شریعت اسلامیہ کے امتیازات اور خصوصیات
19تیسری بحث: شریعت کے مصادر
20فصل دوم: فکری امن
21پہلی بحث: ’’فکری امن‘‘کی تعریف
22دوسری بحث: ’’فکری امن‘‘ کی اہمیت
25تیسری بحث: ’’فکری امن‘‘ کے ضوابط
27چوتھی بحث : ’’فکری امن‘‘ کے قیام کے لیے وسائل
30پانچویں بحث: ’’فکری امن‘‘ کے لیے رکاوٹیں اور مشکلات
32فصل سوم فکری امن کے قیام میں شریعت اسلامیہ کا کردار
33تیسری فصل: ’’فکری امن‘‘ کے قیام میں شریعت اسلامیہ کا کردار
33(1)… لوگوں کے دلوں میں صحیح عقیدہ راسخ کرنا
35(2)… شریعت کی تطبیق اور ضروریات خمسہ کا تحفظ
36(3)… نفع بخش علوم
38(4)… نیک ا عما ل
42(5)… اعتدال اور میانہ روی
43(6)… علماء اور حکمرانوں کی طرف رجوع
45(7)… دعوت اور احتساب
48(8)… صحیح تربیت
50(ب) مسجد:
51(ج) مدرسہ:
52(9)… مکتبات اور نشر و اشاعت
53(10)… ذرائع ابلاغ
55(11)… مکالماتی چینلز کا افتتاح
56(12)… تعزیرات اور حدود کا نفاذ
58اختتام سے پہلے، فکری امن کے قیام میں بلادِ حرمین کا کردار:
Flag Counter