Maktaba Wahhabi

فکری امن اسلام میں اس کی اہمیت ، کردار اور ثمرات

مؤلف: الدکتور عبد الرحمن السدیس

ناشر: دار المعرفۃ پاکستان

مترجم: سید توصیف الرحمن راشدی

نئے پیش آمدہ مسائل اور آفات و مشکلات میں امراء اور علماء کی اطاعت، ان کی طرف رجوع اور ان کے علم و فہم سے استفادہ کرنا ہی اجتماعی امن کی تمام فروعات کے قیام کا سبب ہے جس میں سب سے پہلے فکری امن ہے جو فرد اور معاشرہ کی ضرورت ہے۔ اسی کے ذریعے ہی امت کی وحدت اور حکومت کا استقرار ہے، اور اس کی بناء پر ہی تعمیر و ترقی اور نشوونما کے مواقع میسر آتے ہیں ۔ اسی اہم ترین مقصد کے حصول کے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا ہے کہ تمام مسلمان اپنے امراء اور اولیاء الامور کی ہر حال اور ہر لحاظ سے اطاعت کریں ۔ انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’سنو اور اطاعت کرو اگرچہ تمہارے اوپر کسی حبشی کو ہی حکمران کیوں نہ بنا دیا جائے جس کا سر کشمش کی طرح ہو۔‘‘ [1] شیخ عبدالرحمان سعدی رحمہ اللہ [2] درج ذیل آیت کریمہ کی تفسیر میں فرماتے ہیں : ﴿ وَإِذَا جَاءَهُمْ أَمْرٌ مِّنَ الْأَمْنِ أَوِ الْخَوْفِ أَذَاعُوا بِهِ﴾ (النساء: 83) ’’اور جب ان کے پاس امن یا خوف کا کوئی معاملہ آتا ہے اسے مشہور کر دیتے ہیں ۔‘‘ یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے اپنے بندوں کے لیے ان کے اس غیر لائق فعل پر سرزنش ہے اور یہ کہ ان کو چاہیے تھا کہ جب ان کے سامنے اس طرح کا اہم معاملہ ہو، اس کا تعلق مصلحت عامہ یا امن سے ہو، مومنوں کے امن و سکون یا پھر خوف کے متعلق ہو جس میں ان کے لیے پریشانی ہے تو وہ ثابت قدم رہیں اور اس خبر کی اشاعت میں جلدی نہ کریں ۔ بلکہ اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف لوٹائیں یا پھر حکمرانوں اور اہل علم، اہل عقل و دانش اور تجربہ کار لوگوں کی طرف لوٹائیں جو ان امور کی معرفت کے ساتھ ساتھ مصلحت عامہ اور اس کے مخالف امور پر نظر
x
صفحہعنوان
5مقدمہ
7موضوع کی اہمیت:
12فصل اوّل شریعت اسلامیہ کی جامع مانع تعریف
13پہلی بحث: شریعت کی لغوی اور اصطلاحی تعریف
13(ا) لغوی تعریف:
14شرع کے معانی:
14(ب) اصطلاحی معانی:
17دوسری بحث: شریعت اسلامیہ کے امتیازات اور خصوصیات
19تیسری بحث: شریعت کے مصادر
20فصل دوم: فکری امن
21پہلی بحث: ’’فکری امن‘‘کی تعریف
22دوسری بحث: ’’فکری امن‘‘ کی اہمیت
25تیسری بحث: ’’فکری امن‘‘ کے ضوابط
27چوتھی بحث : ’’فکری امن‘‘ کے قیام کے لیے وسائل
30پانچویں بحث: ’’فکری امن‘‘ کے لیے رکاوٹیں اور مشکلات
32فصل سوم فکری امن کے قیام میں شریعت اسلامیہ کا کردار
33تیسری فصل: ’’فکری امن‘‘ کے قیام میں شریعت اسلامیہ کا کردار
33(1)… لوگوں کے دلوں میں صحیح عقیدہ راسخ کرنا
35(2)… شریعت کی تطبیق اور ضروریات خمسہ کا تحفظ
36(3)… نفع بخش علوم
38(4)… نیک ا عما ل
42(5)… اعتدال اور میانہ روی
43(6)… علماء اور حکمرانوں کی طرف رجوع
45(7)… دعوت اور احتساب
48(8)… صحیح تربیت
50(ب) مسجد:
51(ج) مدرسہ:
52(9)… مکتبات اور نشر و اشاعت
53(10)… ذرائع ابلاغ
55(11)… مکالماتی چینلز کا افتتاح
56(12)… تعزیرات اور حدود کا نفاذ
58اختتام سے پہلے، فکری امن کے قیام میں بلادِ حرمین کا کردار:
Flag Counter