Maktaba Wahhabi

فکری امن اسلام میں اس کی اہمیت ، کردار اور ثمرات

مؤلف: الدکتور عبد الرحمن السدیس

ناشر: دار المعرفۃ پاکستان

مترجم: سید توصیف الرحمن راشدی

’’کہہ دے یہی میرا راستہ ہے، میں اللہ کی طرف بلاتا ہوں ، پوری بصیرت پر، میں اور وہ بھی جنھوں نے میری پیروی کی ہے۔‘‘ اور فرمایا: ﴿ ادْعُ إِلَىٰ سَبِيلِ رَبِّكَ بِالْحِكْمَةِ وَالْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ ۖ وَجَادِلْهُم بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ﴾ (النمل: 125) ’’اپنے رب کے راستے کی طرف حکمت اور اچھی نصیحت کے ساتھ بلا اور ان سے اس طریقے کے ساتھ بحث کر جو سب سے اچھا ہے۔‘‘ اور فرمایا: ﴿ وَمَنْ أَحْسَنُ قَوْلًا مِّمَّن دَعَا إِلَى اللَّهِ وَعَمِلَ صَالِحًا وَقَالَ إِنَّنِي مِنَ الْمُسْلِمِينَ﴾ (حم السجدہ: 33) ’’اور بات کے اعتبار سے اس سے اچھا کون ہے جو اللہ کی طرف بلائے اور نیک عمل کرے اور کہے کہ بے شک میں فرماں برداروں میں سے ہوں ۔‘‘ صحیح حدیث میں ہے کہ: ’’جس نے کسی کو ہدایت کی طرف بلایا تو اس کے لیے بھی اتنا ہی اجر جتنا اس پر عمل کرنے والوں کے لیے ہوگا اور ان سب کے اجر میں کوئی کمی نہ کی جائے گی۔‘‘ [1] اور فرمایا: ’’نیکی اگر تمہارے ذریعے اللہ تعالیٰ ایک آدمی کو بھی ہدایت دے دے تو یہ تیرے لیے سرخ اونٹوں سے کہیں بہتر ہے۔‘‘ [2] احتساب سے مراد: نیکی کا حکم دینا اور برائی سے روکنا ہے۔ یہ دین کا اہم ترین ستون
x
صفحہعنوان
5مقدمہ
7موضوع کی اہمیت:
12فصل اوّل شریعت اسلامیہ کی جامع مانع تعریف
13پہلی بحث: شریعت کی لغوی اور اصطلاحی تعریف
13(ا) لغوی تعریف:
14شرع کے معانی:
14(ب) اصطلاحی معانی:
17دوسری بحث: شریعت اسلامیہ کے امتیازات اور خصوصیات
19تیسری بحث: شریعت کے مصادر
20فصل دوم: فکری امن
21پہلی بحث: ’’فکری امن‘‘کی تعریف
22دوسری بحث: ’’فکری امن‘‘ کی اہمیت
25تیسری بحث: ’’فکری امن‘‘ کے ضوابط
27چوتھی بحث : ’’فکری امن‘‘ کے قیام کے لیے وسائل
30پانچویں بحث: ’’فکری امن‘‘ کے لیے رکاوٹیں اور مشکلات
32فصل سوم فکری امن کے قیام میں شریعت اسلامیہ کا کردار
33تیسری فصل: ’’فکری امن‘‘ کے قیام میں شریعت اسلامیہ کا کردار
33(1)… لوگوں کے دلوں میں صحیح عقیدہ راسخ کرنا
35(2)… شریعت کی تطبیق اور ضروریات خمسہ کا تحفظ
36(3)… نفع بخش علوم
38(4)… نیک ا عما ل
42(5)… اعتدال اور میانہ روی
43(6)… علماء اور حکمرانوں کی طرف رجوع
45(7)… دعوت اور احتساب
48(8)… صحیح تربیت
50(ب) مسجد:
51(ج) مدرسہ:
52(9)… مکتبات اور نشر و اشاعت
53(10)… ذرائع ابلاغ
55(11)… مکالماتی چینلز کا افتتاح
56(12)… تعزیرات اور حدود کا نفاذ
58اختتام سے پہلے، فکری امن کے قیام میں بلادِ حرمین کا کردار:
Flag Counter