Maktaba Wahhabi

فکری امن اسلام میں اس کی اہمیت ، کردار اور ثمرات

مؤلف: الدکتور عبد الرحمن السدیس

ناشر: دار المعرفۃ پاکستان

مترجم: سید توصیف الرحمن راشدی

جائیں جو منہج، سلوک اور فکر کے لحاظ سے صحیح العقیدہ ہوں اور یہ معیار تمام تعلیمی مراحل میں ہونا چاہیے۔ 7۔ ذرائع ابلاغ کے لیے بجٹ مقرر کیا جائے۔ کیونکہ موجودہ دور میں اس کی اہمیت بہت بڑھ چکی ہے۔ یہ ترقی، معلومات اور ٹکنالوجی کا دور ہے، ٹی وی چینلز اور انٹرنیٹ کا استعمال ناقابل یقین حد تک بڑھ چکا ہے۔ لہٰذا فکری امن کے قیام کے لیے لازم ہے کہ میڈیا کے لیے ایک ضابطہ اخلاق تیار کیا جائے۔ 8۔ اپنی اصل اسلامی ثقافت کی بقا اور حفاظت پر توجہ دی جائے اور دانشوروں کی خدمات حاصل کی جائیں ۔ نشر و اشاعت اور طباعت کے ضابطے مقرر کیے جائیں تاکہ فکری امن کا قیام ممکن ہو سکے۔ 9- مکالمہ اور مذاکرات کے ضوابط اور آداب مقرر کیے جائیں تاکہ اسلامی معاشرہ کے مصلحتوں کا دفاع ممکن ہو سکے۔ 10۔ بحث و مباحثہ، مقالہ نگاری کے مراکز قائم کیے جائیں جن میں مختلف اوقات میں عالمی کانفرنسوں ، اور پروگراموں کا انعقاد کیا جا سکے جو فکری امن کے اہداف کے حصول کا باعث ہوں ۔ تاکہ احتیاطی اور حفاظتی تدابیر اختیار کی جا سکیں ۔ 11۔ فکری امن کے قیام کے لیے ایک مجلس اعلیٰ قائم کی جائے جس میں مختلف علوم میں ماہر ترین افراد کو شامل کیا جائے اور امن کے قیام کے لیے لائحہ عمل تیار کیا جائے۔ 12۔ ایسی محافل اور مجالس کا انعقاد کیا جائے جو فکری امن کے قیام کے لیے مختلف متعلقہ اداروں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے لیے ہوں اور اس طرح مختلف کورسز اور پروگراموں کا انعقاد ہو۔ یہ چند اہم وصیتیں اور مشورے میں جو اس میدان میں مفید ہیں ۔ شاید کہ ہماری آواز لوگوں کے کانوں اور دلوں پر اثر کر سکے تاکہ فکری امن کا قیام خاص طور پر اور امن کا امن و سکون عام طور پر قیام پذیر ہو سکے۔ واللّٰہ المستعان۔
x
صفحہعنوان
5مقدمہ
7موضوع کی اہمیت:
12فصل اوّل شریعت اسلامیہ کی جامع مانع تعریف
13پہلی بحث: شریعت کی لغوی اور اصطلاحی تعریف
13(ا) لغوی تعریف:
14شرع کے معانی:
14(ب) اصطلاحی معانی:
17دوسری بحث: شریعت اسلامیہ کے امتیازات اور خصوصیات
19تیسری بحث: شریعت کے مصادر
20فصل دوم: فکری امن
21پہلی بحث: ’’فکری امن‘‘کی تعریف
22دوسری بحث: ’’فکری امن‘‘ کی اہمیت
25تیسری بحث: ’’فکری امن‘‘ کے ضوابط
27چوتھی بحث : ’’فکری امن‘‘ کے قیام کے لیے وسائل
30پانچویں بحث: ’’فکری امن‘‘ کے لیے رکاوٹیں اور مشکلات
32فصل سوم فکری امن کے قیام میں شریعت اسلامیہ کا کردار
33تیسری فصل: ’’فکری امن‘‘ کے قیام میں شریعت اسلامیہ کا کردار
33(1)… لوگوں کے دلوں میں صحیح عقیدہ راسخ کرنا
35(2)… شریعت کی تطبیق اور ضروریات خمسہ کا تحفظ
36(3)… نفع بخش علوم
38(4)… نیک ا عما ل
42(5)… اعتدال اور میانہ روی
43(6)… علماء اور حکمرانوں کی طرف رجوع
45(7)… دعوت اور احتساب
48(8)… صحیح تربیت
50(ب) مسجد:
51(ج) مدرسہ:
52(9)… مکتبات اور نشر و اشاعت
53(10)… ذرائع ابلاغ
55(11)… مکالماتی چینلز کا افتتاح
56(12)… تعزیرات اور حدود کا نفاذ
58اختتام سے پہلے، فکری امن کے قیام میں بلادِ حرمین کا کردار:
Flag Counter