Maktaba Wahhabi

فکری امن اسلام میں اس کی اہمیت ، کردار اور ثمرات

مؤلف: الدکتور عبد الرحمن السدیس

ناشر: دار المعرفۃ پاکستان

مترجم: سید توصیف الرحمن راشدی

اپنی ماہیت، اہمیت، ضوابط، وسائل، رکاوٹوں کے بیان کے لحاظ سے ہے۔ 4۔ ((الأمن الفکری)) کی ترویج و اشاعت کے لیے شریعت کے اہم ترین کردار کی وضاحت اس اہم ترین میدان میں تمام تر وسائل اور عوامل کے استعمال کو بروئے کار لانے کے پیش نظر۔ 5۔ یہ موضوع ایسے وقت میں بیان کیا جا رہا ہے۔ جبک فکری انحراف اور اس کے عوامل کی کثرت ہے۔ شاید کہ امت کے لیے ((الأمن الفکری)) کی ترویج میں اہم ترین قدم ثابت ہو۔ یہ چند اہم وجوہات میں جن کی بنیاد پر میں نے اس موضوع کو لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ منہج البحث: میں نے اس موضوع کو لکھنے میں تمام علمی تقاضوں کو پورا کیا ہے۔ جیسا کہ آیات کریمہ کا حوالہ، احادیث کی تخریج، حالاتِ زندگی اور معتبر ترین مراجع سے استفادہ وغیرہ ۔ اس میں درج ذیل امور کا اہتمام کیا گیا ہے: 1۔ علمی مواد کو جمع کرنا اور اس کی اہمیت اور تسلسل کے پیش نظر اس کو پورے غور و فکر سے ترتیب دینا۔ 2۔ ((الأمن الفکری)) سے متعلقہ اہم ترین امور کا ذکر۔ 3۔ علمی مادہ کی توثیق، مصادر کا ذکر اور اقتباسات کو منہج علمی کے انداز سے نقل کرنا۔ 4۔ علمی توثیق کے لیے بحث علمی جس چیز کی محتاج ہے اس کا اہتمام یعنی معتبر کتب کی طرف رجوع۔ 5۔ آیات کا حوالہ سورت کے نام اور آیت نمبر کے ذریعے ذکر کیا گیا ہے۔ 6۔ احادیث اور آثار کو میں نے اصل کتب سے نقل کیا ہے۔ 7۔ غیر مشہور لوگوں کا ترجمہ (تعارف) میں نے اختصار کے ساتھ کیا ہے۔ 8۔ میں نے بحث کو مختلف فہارس کے ذریعے مزین کیا ہے۔
x
صفحہعنوان
5مقدمہ
7موضوع کی اہمیت:
12فصل اوّل شریعت اسلامیہ کی جامع مانع تعریف
13پہلی بحث: شریعت کی لغوی اور اصطلاحی تعریف
13(ا) لغوی تعریف:
14شرع کے معانی:
14(ب) اصطلاحی معانی:
17دوسری بحث: شریعت اسلامیہ کے امتیازات اور خصوصیات
19تیسری بحث: شریعت کے مصادر
20فصل دوم: فکری امن
21پہلی بحث: ’’فکری امن‘‘کی تعریف
22دوسری بحث: ’’فکری امن‘‘ کی اہمیت
25تیسری بحث: ’’فکری امن‘‘ کے ضوابط
27چوتھی بحث : ’’فکری امن‘‘ کے قیام کے لیے وسائل
30پانچویں بحث: ’’فکری امن‘‘ کے لیے رکاوٹیں اور مشکلات
32فصل سوم فکری امن کے قیام میں شریعت اسلامیہ کا کردار
33تیسری فصل: ’’فکری امن‘‘ کے قیام میں شریعت اسلامیہ کا کردار
33(1)… لوگوں کے دلوں میں صحیح عقیدہ راسخ کرنا
35(2)… شریعت کی تطبیق اور ضروریات خمسہ کا تحفظ
36(3)… نفع بخش علوم
38(4)… نیک ا عما ل
42(5)… اعتدال اور میانہ روی
43(6)… علماء اور حکمرانوں کی طرف رجوع
45(7)… دعوت اور احتساب
48(8)… صحیح تربیت
50(ب) مسجد:
51(ج) مدرسہ:
52(9)… مکتبات اور نشر و اشاعت
53(10)… ذرائع ابلاغ
55(11)… مکالماتی چینلز کا افتتاح
56(12)… تعزیرات اور حدود کا نفاذ
58اختتام سے پہلے، فکری امن کے قیام میں بلادِ حرمین کا کردار:
Flag Counter