Maktaba Wahhabi

حکمران بیور و کریسی اور عوام

مؤلف: شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ

ناشر: دائرہ نور القرآن ، کراچی

سال شائع: 1428ھ

گا اور تمہیں ان پر غلبہ دے گا اور مومن لوگوں کے سینوں کو شفا بخشے گا۔ اسی طرح فرمایا: یٰٓاَیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا اِنْ تَنْصُرُوا اللّٰه یَنْصُرْکُمْ وَ یُثَبِّتْ اَقْدَامَکُمْ(سورۃ محمد:7) اے ایمان والو! اگر تم اللہ(کے دین) کی مدد کرو گے تو وہ بھی تمہاری مدد کرے گا اور تمہیں ثابت قدم رکھے گا۔ قائد! اپنی پوری قوت سے برائی کو ختم کرے قائد کے لیے یہ جاننا ضروری ہے کہ غیر مسلم برائی کو مسلمان معاشرے میں پھیلاتے جارہے ہیں، ایک نارمل مسلمان جب اس برائی کو دیکھتا ہے تو اُس کے خلاف کھڑا ہو جاتا ہے لیکن حکمران اور اُس کی انتظامیہ کے لوگ، عام مسلمان کو برائی کے خلاف بات کرنے اور برائی کو ہاتھ سے روکنے سے منع کرتے ہیں، مولوی حضرات اس برائی کے خلاف فتویٰ نہیں دیتے بلکہ ’’حکمت‘‘ سے کام لینے کی تلقین فرماتے ہیں۔ چنانچہ حکمران اور علماء عام مسلمان کو ’’عقل سے سوچنے‘‘ کی دعوت دیتے ہیں کہ کیوں اپنی جان کے دشمن بنتے ہو، پولیس ہے، فوج ہے، حکومت ہے وہ یہ کام خود کر لیں گی، تمہارے اوپر فرض نہیں۔ جب تک وہ مسلمان کچھ سوچتا ہے، اُس وقت تک وہ برائی پورے معاشرے کی گھٹی میں پڑ چکی ہوتی ہے، جس کا تدارک ناممکن ہو جاتا ہے۔ حالانکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا: من رأیٰ منکم منکراً … کہ جوکوئی تم میں سے برائی کو دیکھے تو اُسے اپنے ہاتھ سے روکے … لہٰذا قائد کے لیے ضروری ہے کہ وہ فوری طور پر پوری طاقت سے اس ’’برائی کے اسباب‘‘ کا سدِّباب عوام الناس کے ہاتھوں سے کروا دے۔ اس سے پہلے کہ غیر مسلم، ان کے کارندے، ’’جدید مسلم‘‘ حکومتیں اور ’’جدید علماء‘‘ عام مسلمان کو عقل سے سوچنے کی دعوت دیں اور اس کے دینی جذبات کو ٹھنڈا کر دیں۔ جب عام مسلمان عقل سے سوچتا ہے تو اُس کی دینی غیرت میں کمی واقع ہوتی ہے، توکل علی اللہ والی خوبی ماند پڑ جاتی ہے، وہ تذبذب کا شکار ہو جاتا ہے، اللہ تعالیٰ کے احکامات پر آنکھیں بند کر کے عمل کرنے والی اطاعت ختم ہو جاتی ہے اور آہستہ آہستہ اسلام کے لیے جامِ شہادت نوش کرنے کی تمنا بھی دم توڑ جاتی ہے۔
x
صفحہعنوان
5عرض ناشر
28مقدمہ ازمصنف
29وجہ تصنیف
32باب 1( Chapter )کے مضامین
42باب 2( Chapter )کے مضامین
47باب3( Chapter )کے مضامین
54باب 4( Chapter )کے مضامین
62باب 5( Chapter )کے مضامین
69باب6( Chapter )کے مضامین
74باب 7( Chapter )کے مضامین
76باب 8( Chapter )کے مضامین
90باب 9( Chapter )کے مضامین
107باب10( Chapter )کے مضامین
124باب 11( Chapter )کے مضامین
133باب 12( Chapter )کے مضامین
147باب 13( Chapter )کے مضامین
153باب 14( Chapter )کے مضامین
156باب 15( Chapter )کے مضامین
163باب 16( Chapter )کے مضامین
164باب 17( Chapter )کے مضامین
171باب 18( Chapter )کے مضامین
172باب 19( Chapter )کے مضامین
201باب 20( Chapter )کے مضامین
205باب 21( Chapter )کے مضامین
214باب 22( Chapter )کے مضامین
216باب 23( Chapter )کے مضامین
218باب 24( Chapter )کے مضامین
220باب 25( Chapter )کے مضامین
222باب 26( Chapter )کے مضامین
224باب 27( Chapter )کے مضامین
229باب 28( Chapter )کے مضامین
238خاتمہ و دعاء
Flag Counter